دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

 

باب العقیقۃ

عقیقہ کا بیان ۱؎

الفصل الاول

پہلی فصل

۱؎ عقیقہ بنا ہے عق سے بمعنی کاٹنا الگ کرنا اس لیے ماں باپ کی نافرمانی کو عقوق کہتے ہیں اور نافرمان اولاد کو عاق کیونکہ وہ نافرمان بھی اپنے ماں باپ بلکہ خدا تعالٰی کی رحمت سے کٹ جاتا ہے الگ ہوجاتا ہے۔اصطلاح شریعت میں عقیقہ،بچے نومولود کے سر سے اتارے ہوئے بال بھی عقیقہ ہیں اور اس حجامت کے وقت ذبح کیا ہوا جانور بھی عقیقہ ہے یعنی الگ کیے ہوئے بال اور سر کاٹا ہوا جانور۔امام احمد رحمۃ الله علیہ کے ہاں عقیقہ واجب ہے،باقی اماموں کے ہاں سنت۔امام اعظم رحمۃ الله علیہ فرماتے ہیں کہ قربانی کے واجب ہونے سے تمام ذبیحہ منسوخ ہوگئے جیسے روزۂ رمضان واجب ہونے سے تمام دوسرے روزے منسوخ ہوگئے،غسل جنابت واجب ہونے سے اور دوسرے دنوں کے غسل منسوخ ہوئے۔(اشعۃ اللمعات)امام اعظم رحمۃ الله علیہ کے اس فرمان سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ عقیقہ کے وجوب کا انکار فرماتے ہیں،سنیت کا نہیں کیونکہ غسل جنابت سے جمعہ و عیدین کے غسل کی سنیت باقی ہے وجوب ختم ہوا،یوں ہی زکوۃ کی فرضیت سے صدقہ فطر باقی ہے لہذا قول یہ ہے کہ عقیقہ سنت ہے۔

عقیقہ کے احکام قربانی کی طرح ہیں کہ عقیقہ کی بکری ایک سال سے کم نہ ہو،گائے دوسال سے اور اونٹ پانچ سال سے،نیز بکری صرف ایک کی طرف سے ہوسکتی ہے،گائے اونٹ میں سات عقیقہ ہوسکتے ہیں اس طرح کہ لڑکے کے دو حصے لڑکی کے لیے گائے وغیرہ کا ایک حصہ۔عقیقہ کا گوشت بھی قربانی کی طرح تین حصے کیا جائے: ایک حصہ خیرات،ایک حصہ عزیزوں میں تقسیم اور ایک حصہ اپنے گھر کھایا جائے۔سری نائی کو،ران دائی کو دی جائے اگر وہ دونوں مسلمان ہوں،بقیہ احکام کتب فقہ میں دیکھو۔

4149 -[1]

عَن سلمانَ بن عامرٍ الضَّبي قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:«مَعَ الْغُلَامِ عَقِيقَةٌ فَأَهْرِيقُوا عَنْهُ دَمًا وأمِيطوا عَنهُ الْأَذَى» . رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت سلمان ابن عامرضبی سے ۱؎  فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ بچہ کے ساتھ عقیقہ ہے۲؎ تو اس کی طرف سے خون بہاؤ اور اس سے گندگی ۳؎ دور کرو۔(بخاری)

۱؎ آپ صحابی ہیں،بصری ہیں،آپ کے سوا کوئی بصری صحابی راوی حدیث نہیں۔(مرقاۃ)

۲؎ یعنی ہر بچہ کے ساتھ عقیقہ سنت ہے جو اس کی ولادت کے ساتویں روز کیا جائے کہ بچہ کے بال مونڈ دیئے جائیں،بکری ذبح کردی جائے لڑکی کی طرف سے ایک،لڑکے کی طرف سے دو،اسی دن اس کا نام رکھا جاوے، بالوں کی برابر چاندی وزن کرکے خیرات کردی جائے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن