دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

رنگت ہو مگر مہک نہ ہو۔عورتوں کو مہک کی ممانعت اس صورت میں ہے جب کہ وہ خوشبو اجنبی مردوں تک پہنچے،اگر وہ گھر میں عطر لگائیں جس کی خوشبو خاوند یا اولاد ماں باپ  تک ہی پہنچے تو حرج نہیں۔بہرحال مرد کے لیے سفید کپڑے بہتر ہیں عورت لیے رنگین کپڑے بہتر۔

4355 -[52]

وَعَن أبي ريحانةَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ عَشْرٍ: عَنِ الْوَشْرِ وَالْوَشْمِ وَالنَّتْفِ وَعَنْ مُكَامَعَةِ الرَّجُلِ الرَّجُلَ بِغَيْرِ شِعَارٍ وَمُكَامَعَةِ الْمَرْأَةِ الْمَرْأَةَ بِغَيْرِ شِعَارٍ وَأَنْ يَجْعَلَ الرَّجُلُ فِي أَسْفَلِ ثِيَابِهِ حَرِيرًا مِثْلَ الْأَعَاجِمِ أَوْ يجعلَ على مَنْكِبَيْه حَرِير مِثْلَ الْأَعَاجِمِ وَعَنِ النُّهْبَى وَعَنْ رُكُوبِ النُّمُورِ وَلُبُوسِ الْخَاتَمِ إِلَّا لِذِي سُلْطَانٍ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

روایت ہے حضرت ابو ریحانہ سے ۱؎  فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس چیزوں سے منع فرمایا: دانت پتلے کرانے سے اور گودا کرانے سے سفید بال اکھیڑنے سے اور مرد کو مرد کے ساتھ بغیر کپڑے یوں ہی عورت کو عورت کے ساتھ بغیر کپڑے کے لیٹنے سے۲؎  اور اس سے کہ مرد اپنے نیچے کپڑے میں ریشم لگائے۳؎ عجمیوں کی طرح یا اپنے کندھوں پر ریشم لگائے عجمیوں کی طرح ۴؎  اور چیتے کی کھال پر سوار ہونے سے اور انگوٹھی پہننے سے سوا حکومت والے کے ۵؎(ابوداؤد، نسائی)

۱؎  آپ کا نام عبداللہ ابن شمعون ابن یزید ہے،قرضی کہاجاتاہے مگر ہیں انصاری،چونکہ بنی قریظہ کے حلیف تھے اس لیے قرضی کے نام سے مشہور ہوگئے،آپ کی بیٹی کا نام ریحانہ تھا اس لیے ابو ریحانہ کنیت ہوئی،بڑے عابد و زاہد متقی تارک الدنیا صحابی ہیں،شام میں قیام رہا،وہاں ہی وفات پائی۔(مرقات و اکمال)

۲؎  بعض بے وقوف حسن و خوبصورتی کے لیے اپنے چوڑے دانت کسی مشین کے ذریعے پتلے کرالیتے ہیں یہ حرام بھی ہے اور سخت نقصان دہ بھی۔بعض مرد اور عمومًا عورتیں اپنی کلائیوں اور رخساروں میں سوئی کے ذریعہ سرمہ وغیرہ بھروالیتے ہیں جسے نیلہ گودنا کہا جاتا ہےیہ بھی سخت ممنوع ہے ،یوں مردوں کا ننگے ہو کر ایک ساتھ سونا اور عورتوں کا برہنہ ایک ساتھ سونا حرام ہے،کپڑے پہنے ہوں تو جائز ہے،اگر خاوند بیوی ننگے ایک بستر میں سوئیں تو ممنوع نہیں جب کہ چادر وغیرہ سے ڈھکے ہوئے ہوں بالکل ننگے رہنا سونا ممنوع ہے اکیلے آدمی کا بھی ۔سر یا داڑھی میں سے سفید بال نوچ کر الگ کردینا حسن کے لیے ہو تو ممنوع ہے ۔

۳؎  یعنی جب ریشم کا کپڑا نیچے بھی پہننا حرام ہے جو کسی کو نظر نہیں آتا تو اوپر کا کپڑا ریشمی ہو تو سخت حرام کہ وہ تو نظر بھی آتا ہے یہ حکم مرد کے لیے ہے۔

۴؎  یہ ممانعت جب ہے جب کہ ریشم چار انگل سے زیادہ ہو۔اس سے معلوم ہواکہ عجمی کفار سے مشابہت مسلمانوں کے لیے ممنوع ہے۔علماء فرماتے ہیں کہ ہندو ؤں کی سی دھوتی باندھ کر نماز پڑھنا ممنوع ہے اس کا ماخذ یہ حدیث بھی ہوسکتی ہے۔

۵؎  حکومت سے مراد عام حکومت ہے دینی ہو یا دنیاوی لہذا مفتی قاضی حاکم سب ہی اس میں داخل ہیں کہ مہر والی انگوٹھی پہنیں تاکہ اپنے فتو ؤں اور فیصلوں پر اس انگوٹھی سے مہر لگایا کریں مگر وہ بھی چاندی کی ہو سوا چار ماشہ تک۔خلاصہ یہ ہے کہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن