دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

نہیں بن سکتا مہر مال ہونا چاہیے رب تعالٰی فرماتاہے:"اَنۡ تَبْتَغُوۡا بِاَمْوٰلِکُمۡ"لہذا یہ حدیث نہ توقرآن کریم کے خلاف ہے نہ مذہب آئمہ کے خلاف۔

۳؎ اہلِ عرب کھجور و مکھن چھوہارے اور گھی ملا کر کھاتے ہیں اسے حیس کہا جاتا ہے آج کل اسے حریسہ بھی کہا جاتا ہے حریسہ بہت سی قسم کا ہوتا ہے۔مختلف طریقوں اور مختلف چیزوں سے بنایا جاتا ہے۔

3214 -[5]

وَعَنْهُ قَالَ: أَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ خَيْبَرَ وَالْمَدِينَةِ ثَلَاثَ لَيَالٍ يُبْنَى عَلَيْهِ بِصَفِيَّةَ فَدَعَوْتُ الْمُسْلِمِينَ إِلَى وَلِيمَتِهِ وَمَا كَانَ فِيهَا مِنْ خُبْزٍ وَلَا لَحْمٍ وَمَا كَانَ فِيهَا إِلَّا أَن أمربالأنطاع فَبُسِطَتْ فَأَلْقَى عَلَيْهَا التَّمْرَ وَالْأَقِطَ وَالسَّمْنَ. رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر و مدینہ کے درمیان تین شب قیام فرمایا ۱؎  آپ پر حضرت صفیہ کا زفاف کیا جانا تھا تو میں نے مسلمانوں کو آپ کے ولیمہ کی طرف دعوت دی اس ولیمہ میں نہ روٹیاں تھیں نہ گوشت اس میں بجز اس کے اور کچھ نہ تھا  کہ دسترخوانوں کا حکم دیا وہ بچھادیئے گئے۲؎ پھر اس پر چھوہارے اور پنیروگھی ڈال دیا گیا۳؎ (بخاری)

۱؎ یعنی بی بی صفیہ غزوۂ خیبر میں مسلمان ہوئیں حضور کے نکاح میں آئیں مگر زفاف وہاں خیبر میں نہ ہوا بلکہ مدینہ منورہ واپس ہوتے ہوئے کسی منزل پر ہوا،وہاں تین دن قیام رہا وہاں ہی ولیمہ ہوا۔

۲؎ انطاع جمع ہے نطع کی،نطع چمڑے کے دسترخوان کو کہتے ہیں چونکہ کھانے والے لوگ زیادہ تھے اس لیے کئی دستر خوان بچھائے گئے۔

۳؎ جنگ خیبر میں حضرت صفیہ کے بھائی باپ خاوند قتل ہوگئے تھے جب حضور انور نے انہیں آزاد فرمایا تو ان سے فرمایا کہ تم کو اختیار ہے ہمارے پاس رہو یا اپنے گھر خیبر چلی جاؤ۔آپ بولیں کہ میں تو زمانہ کفر میں تمنا کرتی تھی کہ آپ کی غلامی میں رہوں اب تو اﷲ نے مجھے اسلام کی نعمت دے دی حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے پوچھا کہ تمہاری ایک آنکھ ہری کیوں ہے؟ بولیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک چاند میری گود میں آپڑا میں نے اپنا یہ خواب اپنے خاوند کنانہ سے بیان کیا اس نے میرے تھپڑ مارا اور بولا کہ کیا تو یثربی بادشاہ(نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم )کے پاس جانے کی خواہش مند ہے یہ اس تھپڑ کا اثر ہے(مرقات)رب تعالٰی نے ان کا یہ خواب پورا کردیا۔

3215 -[6]

وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ: أَوْلَمَ النَّبِيُّ صلى الله عَلَيْهِ وَسلم على النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعْضِ نِسَائِهِ بمدين من شعير. رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت صفیہ بنت شیبہ سے ۱؎ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی بعض بیویوں کا دو۲ مد جو سے ولیمہ کیا ۲؎(بخاری)

۱؎ آپ حجبی ہیں اس میں اختلاف ہے کہ صحابیہ ہیں یا نہیں اکمال میں فرمایا کہ آپ تابعین میں سے ہیں،شیبہ ابن عثمان ابن ابی طلحہ حجبی کی بیٹی ہیں ولید کے زمانہ تک رہیں۔

۲؎ غالبًا یہ بی بی ام سلمہ ہیں جن کا نام ہندیا رملہ ہے،پہلے ابو سلمہ ابن اسد کے نکاح میں تھیں مع اپنے خاوند کے حبشہ کی طرف ہجرت کر گئیں ابو سلمہ کے انتقال کے بعد حضر ت صدیق اکبر نے بھی پیغام نکاح دیا اور حضرت عمر نے بھی مگر آپ نے ان دونوں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن