دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

3189 -[7]

وَعَن جذامة بِنْتِ وَهْبٍ قَالَتْ: حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أُنَاسٍ وَهُوَ يَقُولُ: «لقد هَمَمْت أَن أَنْهَى عَنِ الْغِيلَةِ فَنَظَرْتُ فِي الرُّومِ وَفَارِسَ فَإِذَا هُمْ يُغِيلُونَ أَوْلَادَهُمْ فَلَا يَضُرُّ أَوْلَادَهُمْ ذَلِكَ شَيْئًا» . ثُمَّ سَأَلُوهُ عَنِ الْعَزْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ذَلِكَ الوأد الْخَفي وَهِي (وَإِذا الموؤودة سُئِلت)رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت جذامہ بنت وہب سے ۱؎ فرماتی ہیں میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں کچھ لوگوں کے ساتھ آئی ۲؎ حضور فرمارہے تھے کہ میں نے ارادہ کیا تھا کہ میں غیلہ سے منع کردوں ۳؎ مگر میں نے فارسیوں اور رومیوں میں غور کیا تو وہ لوگ اپنی اولاد کا غیلہ کرتے ہیں اور ان کی اولاد کو یہ عمل کچھ بھی نقصان نہیں دیتا۴؎ پھر لوگوں نے حضور سے عزل کے متعلق پوچھا تو فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ یہ خفیہ زندہ درگور کرنا ہے ۵؎ اور یہ زندہ درگور کرنا اس آیت میں ہے کہ جب زندہ دابی ہوئی بچی سے سوال کیا جائے گا ۶؎(مسلم)

 ۱؎ آپ جذامہ بنت وہب اسدیہ ہیں حضرت عائشہ کی بھانجی مکہ معظمہ میں ایمان لائیں پھر اپنی جماعت کے ساتھ ہجرت کرکے مدینہ منورہ حاضر ہوئیں۔(اکمال،اشعہ، مرقات)

۲؎ یعنی اپنے کنبہ کے لوگوں کے ساتھ ہجرت کرکے مدینہ منورہ حضور کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئیں۔

۳؎  غ کے کسرہ سے بھی ہے اور فتح سے بھی جو عورت دودھ پلارہی ہو یا حاملہ ہو اس سے صحبت کرنے کو غیل کہتے ہیں۔ مشہور ہے کہ ان دونوں زمانوں میں صحبت مضر ہوتی ہے مگر یہ غلط ہے جیسا کہ تجربہ شاہد ہے۔

۴؎ یعنی اطباء بھی کہتے ہیں اور عرب میں مشہور بھی ہے کہ غیل نقصان دہ ہے اسی لیے حضور انور نے چاہا کہ اس کو شرعًا ممنوع قرار دیں کیونکہ چیز شرعًا بھی منع ہے زہر کھانا حرام ہے کہ یہ خودکشی ہے مگر فارس و روم کا عمل معلوم فرما کر پتہ لگالیا کہ یہ خیال غلط ہے غیل کچھ مضر نہیں اس لیے اسے منع نہ فرمایا ۔معلوم ہوا کہ حضور مالک احکام ہیں۔

۵؎ جیسے پیدا شدہ بچی کو زندہ دفن کردینا ظاہری واد ہے اور عزل کرکے نطفہ سے بچہ نہ بننے دینا اپنا نطفہ ضائع کردینا چھپا ہوا واد، بعض علماء عزل کو منع فرماتے ہیں ان کی دلیل یہ حدیث ہے مگر حق یہ ہے کہ عزل جائز ہے یہ حدیث منسوخ ہے۔(مرقات)

۶؎ آیت کا مضمون یہ ہے کہ قیامت میں زندہ گاڑی ہوئی بچی سے سوال ہوگا کہ تجھے تیرے ماں باپ نے کس قصور میں زندہ گاڑا تھا وہ عرض کرے گی کہ بلا قصور تب ان ماں باپوں کو سخت سزا دی جائے گی،سرکار کا مقصد یہ ہے کہ یہ ہی سوال عزل کرنے والے سے بھی ہوسکتا ہے کہ یہ عمل بھی واد دینے یعنی زندہ درگور کردینے کے مشابہ ہے۔

3190 -[8]

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:إِنَّ أَعْظَمَ الْأَمَانَةِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " وَفِي رِوَايَةٍ: إِنَّ مِنْ أَشَرِّ النَّاسِ عِنْدَ اللَّهِ مَنْزِلَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ الرَّجُلُ يُفْضِي إِلَى امْرَأَتِهِ وَتُفْضِي إِلَيْهِ ثمَّ ينشر سرها ". رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت ابوسعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ سب سے بڑی امانت اﷲ کے نزدیک قیامت کے دن،ایک اور روایت میں یوں ہے کہ قیامت کے دن اﷲ کے نزدیک بدترین درجہ والا وہ شخص ہوگا ۱؎ جو اپنی بیوی کے پاس جائے اور بیوی اس کے پاس آئے اور پھر اس کا راز ظاہر کرے ۲؎(مسلم)

۱؎  اگر یہ الرجل من اشر الناس کی خبر ہو تب تو مطلب واضح ہے کہ قیامت کے دن بدترین شخص یہ ہوگا اور اگر ان اعظم الامانۃ کی خبر ہو تو الرجل سے پہلے خیانۃ پوشیدہ ہے یعنی بدترین خیانت اس شخص کی خیانت ہے بہرحال دونوں معنی درست ہیں۔مقصد یہ ہے کہ خیانت صرف مال کی ہی نہیں ہوتی بلکہ مال ، راز اور عصمت وغیرہ سب میں ہوتی ہے بلکہ مال میں خیانت سےبدرجہا بدتر راز داری میں خیانت ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن