دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۱؎ یہ حدیث پہلےگزر چکی ہے اس کی شرح بھی کی جاچکی ہے کہ اللہ تعالٰی نے بہت چیزوں بلکہ بہت جانوروں میں دو ضدیں جمع فرمادیں ہیں۔علماء فرماتے ہیں کہ تجربہ یہ ہے کہ مکھی شور بے وغیرہ میں اپنا بایاں بازو ڈالتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے بائیں بازو میں زہر ہے داہنے میں شفاء۔مکھی کی خلقت میں چند عجیب چیزیں ہیں:(۱)اس میں زہر اور تریاق دونوں جمع ہیں(۲)وہ جانتی پہچانتی ہے کہ کس بازو میں زہر ہے کس میں تریاق اس لیے پہلا زہر یلا بازو ڈالتی ہے(۳)سفید کپڑے پر کالا پاخانہ کرتی ہے،کالے کپڑے پر سفید(۴)کدّو کے درخت پر بہت ہی کم بیٹھتی ہے اس لیے یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے باہر آنے پر کدو کے درخت کے نیچے رکھا گیا جیساکہ قرآن مجید میں ہے تاکہ آپ مکھیوں سے محفوظ رہیں(۵)وہ گندی اور عفونت کی جگہ میں بہت ہوتی ہے مگر زمانہ حج میں منٰی شریف میں نہیں ہوتی حالانکہ وہاں قربانیوں،حاجیوں کی بے اعتدالیوں کی وجہ سے گندگی و عفونت بہت ہوتی ہے(۶)اتنی بہادر ہے کہ بادشاہوں کے منہ و سر پر بے تکلف جا بیٹھتی ہے،اس سے متکبرین کا تکبر ٹوٹتا ہے،یہ ہی جواب امام شافعی نے مامون رشید کو دیا تھا جب اس نے پوچھا تھا کہ مکھی کیوں پیدا کی گئی(۷)اس کی عمر چالیس دن ہوتی ہے(۸)سوا شہد کی مکھی کے باقی تمام مکھیاں دوزخ میں ہوں گی دوزخیوں کو عذاب دینے کے لیے (۹)حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے جسم اطہر اور آپ کے کپڑوں پر کبھی مکھی نہ بیٹھی(۱۰)یہ ہضم نہیں ہوتی اگر پیٹ میں چلی جائے تو انسان کو قے ہوجاتی ہے۔ (مرقات)

۲؎  معلوم ہوا کہ مکھی ڈوب کر مرجانے سے پانی یا شوربا،دودھ وغیرہ نہ تو ناپاک ہوتا ہے نہ حرام بلکہ وہ پاک رہتا ہے حلال رہتا ہے کہ مکھی میں خون نہیں۔

4144 -[41]

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِي الطَّعَامِ فَامْقُلُوهُ فَإِنَّ فِي أَحَدِ جَنَاحَيْهِ سُمًّا وَفِي الْآخَرِ شِفَاءً وَإِنَّهُ يُقَدِّمُ السَّمَّ وَيُؤَخِّرُ الشِّفَاءَ» . رَوَاهُ فِي شرح السّنة

روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں کہ جب کھانے میں مکھی گر جائے تو اسے غوطہ دے دو کہ اس کے ایک بازو میں زہر دوسرے میں شفا ہے اور وہ زہریلا بازو آگے ڈالتی ہے شفا والا پیچھے رکھتی ہے ۱؎ (شرح سنہ)

۱؎ یہاں مرقات نے فرمایا کہ مکھی حرام نہیں،ہاں اس سے طبیعت گھن کرتی ہے اور یہ مضر بھی ہے اس وجہ سے کھانا ممنوع ہے، بعض بیماریوں میں مکھی کا پاخانہ پتاشے میں رکھ دیا جاتا ہے،فقیر نے بھی یہ دیکھا ہے۔

4145 -[42]

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قَتْلِ أَرْبَعٍ مِنَ الدَّوَابِّ: النَّمْلَةِ وَالنَّحْلَةِ وَالْهُدْهُدُ وَالصُّرَدُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے چار جانوروں کے قتل سے منع فرمایا ۱؎  چیونٹی،شہد کی مکھی،ہدہد اورممولا ۲؎ (ابوداؤد،دارمی)

۱؎ انکے مارنے کی ممانعت کی حکمتیں اس جگہ مرقات نے بہت ہی بیان فرمائیں وہاں ملاحظہ فرماؤ ہم بھی کچھ عرض کرتے ہیں۔

۲؎  کیونکہ یہ جانور حرام بھی ہیں اور بے ضرر بھی،ان کے قتل میں کوئی فائدہ بھی نہیں اور بلا فائدہ جانور کو قتل کرنا ممنوع ہے۔شہد کی مکھی بڑی مبارک ہےکہ اس کے منہ سے شہد اور موم ملتا ہے،بےضرر ہے اس کی پرورش کرنی چاہیے،اسے مارنا ممنوع ہے۔ نملہ سے مراد بڑی چیونٹی ہے جس کے پاؤں بڑے بڑے ہوتے ہیں وہ بالکل ہی بے ضرر ہوتی ہے۔یوں ہی ہدہد حضرت سلیمان علیہ السلام کا خاص خادم ہے،اس کا کھانا حرام ہے،گوشت بدبودار بھی ہوتا ہے۔صرد ایک عجیب الخلقت پرندہ ہے اس کا سر بڑا ہوتا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن