دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۲۰؎  اس کے کفن دفن کا انتظام کرو،پھر اس کی میت ہمارے پاس لاؤ ہم نمازجنازہ پڑھائیں گےکیونکہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم ہر صحابی کی نماز جنازہ حتی الامکان خود پڑھاتے تھے۔

۲۱؎  اس عبارت سے معلوم ہوا کہ حکم صرف مدینہ منورہ کے لیے تھا وہ بھی اس خاص زمانہ میں تھا جیسےمسلم انسان مدینہ کی گلیوں کو ترستے ہیں،یوں ہی اس زمانہ میں مؤمن جنات بھی وہاں رہنے کے خواہش مند تھے،ان کی رعایت فرماتے ہوئے یہ حکم دیا گیا تھا۔

۲۲؎  یعنی موذی سانپ ہے یا کافر جن ہے یا واقعی ابلیس کی ذریت ہے۔معلوم ہوا کہ جن وہ آتشی مخلوق ہے جو مختلف شکلیں اختیار کرسکتی ہے۔خیال رہے کہ مدینہ منورہ میں اس زمانہ میں سانپ کو یہ مہلت دینے کا حکم استحبابی تھا وجوبی نہ تھا۔اگر کوئی مسلمان جن سانپ کی شکل میں ہو اور مسلمان کے ہاتھ مارا جائے تو مارنے والا مسلمان نہ تو گنہگار ہے نہ اس پر دیت یا قصاص ہے کیونکہ وہ غیرشکل میں مارا گیا ہے،یہ قتل مسلم نہیں بلکہ سانپ کا مارنا ہے جیسے کوئی شخص چور کی شکل میں اپنے کسی دوست کے گھر گھس جاوے گھر والا اپنی حفاظت کے لیے اسے ماردے،پھر پتہ لگے کہ یہ میرا فلاں دوست ہے جو دل لگی مذاق کے لیے چور کی شکل میں آیا تھا تو اس قاتل پر قصاص یادیت نہیں کیونکہ یہ قتل نہ تو قتل عمد ہے نہ قتل خطا یہ تو اپنی جان کی حفاظت میں دشمن کا قتل ہے یوں ہی جہاد میں غازی کسی مسلمان کو حربی کافر سمجھ کر مار دے تو اس پر قصاص یادیت نہیں۔

4119 -[16] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

وَعَن أم شريك: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْوَزَغِ وَقَالَ: «كَانَ يَنْفُخُ عَلَى إِبْرَاهِيم»

روایت ہے حضرت ام شریک سے ۱؎ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے گرگٹوں کے مارنے کا حکم دیا ۲؎ کہ وہ حضرت ابراہیم پر پھونکیں مارتا تھا۳؎(مسلم،بخاری)

۱؎ ام شریک دو ہیں اور دونوں صحابیہ ہیں،ایک کا نام عزمہ بنت دہ دان ہے،قرشیہ عامریہ ہیں،لوی ابن غالب کی اولاد سے،دوسری انصاریہ ہیں خبر نہیں یہ کون سی ام شریک ہیں۔(مرقات و اشعہ)مگر یہ بے خبری مضر نہیں کہ تمام صحابہ عادل ہیں۔

۲؎  وزغ جمع ہے وزغۃ کی بمعنی گرگٹ،مشہور جانور ہے چھپکلی سے کچھ بڑا ہوتا ہے،دم لمبی ہوتی ہے،رنگ بدلتا ہے،سبزیوں میں رہتا ہے۔

۳؎  یعنی جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو نمرودی آگ میں ڈالا گیا تو یہ مردود آگ سے میلوں دور بیٹھا ہوا آگ کی طرف پھونکیں مار رہا تھا کہ آگ تیز ہوکر حضرت ابراہیم کو تکلیف پہنچے،اگرچہ اس کی پھونک سے آگ  تیز نہ ہوگئی وہ تو گلزار کردی گئی مگر اس حرکت سے اس کی دل کی حالت معلوم ہوگئی کہ یہ دشمن خلیل ہے اس لیے اس کو مار دینے کا حکم دیا گیا،اس کے برعکس ہدہد اپنی لمبی چونچ میں پانی لاتا دور سے آگ پر ڈال دیتا تھا کہ آگ بجھ جائے،اس کو پانی کا بادشاہ کردیا گیا کہ اسے حضرت سلیمان علیہ السلام کا مصاحب بنایا گیا، اس کے ذریعہ ملکہ یمن بلقیس کو ہدایت دی گئی جیساکہ قرآن کریم سورۂ نمل میں مذکور ہے۔معلوم ہوا کہ عداوت نبی کا انجام برا ہے،محبت رسول کا انجام اچھا،یہ بھی معلوم ہوا جانوروں میں بھی بعض نبی کے محب ہیں بعض نبی کے دشمن،حضور فرماتے ہیں کہ احد پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے،عیر پہاڑ ہم سے بغض کرتا ہے۔

4120 -[17]

وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْوَزَغِ وَسَمَّاهُ فُوَيْسِقًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

روایت ہے حضرت سعد ابن ابی وقاص سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے گرگٹ کے مار دینے کا حکم دیا اور اس کا نام بدکار رکھا ۱؎ (مسلم)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن