دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

4115 -[12]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِي إِناءِ أحدِكم فَلْيَغْمِسْهُ كُلَّهُ ثُمَّ لِيَطْرَحْهُ فَإِنَّ فِي أَحَدِ جَنَاحَيْهِ شِفَاءً وَفِي الْآخَرِ دَاءً».رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گر جائے تو اس ساری کو ڈبو دے پھر اسے پھینک دے ۱؎ کیونکہ اس کے بازوؤں میں سے ایک بازو میں شفاء ہے اور دوسرے میں بیماری ہے۲؎(مسلم،بخاری)

۱؎ ذباب بنا ہے ذب سے بمعنی دفع کرنا،مکھی کو ذباب اس لیے کہتے ہیں کہ اس کو بار بار دفع کیا جاتا ہے مگر یہ آتی رہتی ہے،ذباب بمعنی دفع کی ہوئی چیز۔اس فرمان عالی سے معلوم ہورہا ہے کہ مکھی نجس نہیں ہے پاک ہے اور چونکہ اس میں بہتا ہوا خون نہیں ہے اس لیے پانی،دودھ،شوربے وغیرہ میں ڈوب کر مرجانا اسے نجس نہیں کرتا،یہ بھی معلوم ہوا کہ صرف یہ احتمال کہ شاید مکھی نجاست پر بیٹھ کر آتی ہو،شاید اس پر گندگی لگی ہو اس لیے یہ شوربا ناپاک ہوگیا ہو معتبر نہیں،شریعت ظاہر پر ہے۔

۲؎  حدیث بالکل ظاہری معنی میں ہے کسی تاویل و توجیہ کی ضرورت نہیں۔اللہ تعالٰی نے بہت جانوروں میں زہر و تریاق جمع فرمادیا ہے۔شہد کی مکھی کے منہ سے شہد نکلتا ہے جو بیماریوں کی شفاء ہے اور اس کے ڈنگ سے زہر نکلتا ہے جو بیماری ہے،بچھو کے ڈنگ میں زہر ہے اور خود بچھو کے جسم کی راکھ زہر کا علاج ہے۔دوسری روایت میں ہے کہ مکھی پہلے زہریلا بازو ڈالتی ہے تم دوسرے بازؤوں کو غوطہ دے کر پھینکو،زہریلا بازو پہلے ڈالنا اس کی فطری بات ہے،دیکھو چیونٹی کو رب تعالٰی نے کیسی کیسی باتیں سکھادی ہیں،گندم جمع کرتی ہے اگر بھیگی گندم ہو تو اسے خشک کرتی ہے پھر ایسے طریقہ سے رکھتی ہے کہ آئندہ نہ بھیگ سکے،دو ٹکڑے کاٹ کر رکھتی ہے تاکہ اگ نہ جائے،دھنیہ کو نہیں کاٹتی کہ وہ ثابت بھی نہیں اگتا۔پاک ہے وہ رب بے نیاز جس نے بے عقل جانوروں کویہ سمجھ بخشی۔اس سے معلوم ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم ہر مخلوق کی ہر خاصیت سے خبردار ہیں حاکم بھی ہیں حکیم بھی صلی اللہ علیہ وسلم۔

4116 -[13]

وَعَن ميمونةَ أَنَّ فَأْرَةً وَقَعَتْ فِي سَمْنٍ فَمَاتَتْ فَسُئِلَ رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم فَقَالَ: «ألقوها وَمَا حولهَا وكلوه» . رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت میمونہ سے کہ گھی میں چوہا گر کرمرگیا تو ۱؎ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے اس کے متعلق پوچھا گیا فرمایا اس کو اور اس کے آس پاس کو گرا دو اور اسی گھی کو کھاؤ۲؎( بخاری)

۱؎ گھی جما ہوا تھا جیسا کہ آئندہ مضمون میں معلوم ہورہا ہے۔

۲؎  یعنی اگر جمے ہوئے گھی میں چوہا مرجائے تو اس کے میت جسم سے متصل جو گھی ہے وہ نجس ہوگیا ہے،باقی پاک ہے اس نجس کو پھینک دو باقی کھالو۔وہ نجس گھی کھانے کے سوا دوسرے استعمال میں لاسکتے ہیں جیسے اس سے چراغ روشن کرسکتے ہیں،کشتی میں مل سکتے ہیں،پتلے تیل میں اگر چوہا مرجائے تو اسے نہ کھایا جائے،ہاں وہ چند طریقوں سے پاک ہوسکتاہے جن میں سے آسان طریقہ یہ ہے کہ نجس گھی یا تیل کو پاک گھی کے ساتھ اس طرح بہا دیا جائے کہ کوئی آگے پیچھے نہ ہو ساتھ بہے،اس کی تحقیق شامی میں دیکھو۔

4117 -[14] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

وَعَن ابْن عمر أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ وَاقْتُلُوا ذَا الطُّفْيَتَيْنِ وَالْأَبْتَرَ فَإِنَّهُمَا يَطْمِسَانِ الْبَصَرَ وَيَسْتَسْقِطَانِ الْحَبَلَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَبَيْنَا أَنَا أُطَارِدُ حَيَّةً أَقْتُلَهَا نَادَانِي أَبُو لُبَابَةَ: لَا تَقْتُلْهَا فَقُلْتُ:إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْحَيَّاتِ.فَقَالَ: إِنَّهُ نَهَى بَعْدَ ذَلِكَ عَنْ ذَوَات الْبيُوت وَهن العوامر

روایت ہے حضرت ابن عمر سے انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ سانپوں کو مارو ۱؎ خصوصًا دو دھاری والے کو اور بنڈے کو ۲؎ کیونکہ وہ دونوں بینائی ختم کردیتے ہیں اور حمل گرادیتے ہیں۳؎ عبداللہ فرماتے ہیں۴؎  اس دوران میں کہ میں ایک سانپ پر حملہ کررہا تھا کہ اسے مار ڈالوں مجھے ابولبابہ نے پکارا کہ اسے نہ مارو تو میں نے کہا رسول اللہ نے سانپوں کے قتل کا حکم دیا ہے وہ بولے کہ اس کے بعد حضور انو رنے گھر والے سانپوں سے منع فرمایا یہ سانپ گھر والے ہیں۵؎ (مسلم،بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن