دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

4057 -[3]

عَن عوفِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَتَاهُ الْفَيْءُ قَسَمَهُ فِي يَوْمِهِ فَأَعْطَى الْآهِلَ حَظَّيْنِ وَأَعْطَى الْأَعْزَبَ حَظًّا فَدُعِيتُ فَأَعْطَانِي حَظَّيْنِ وَكَانَ لِي أَهْلٌ ثُمَّ دُعِيَ بَعْدِي عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ فَأُعْطِيَ حَظًّا وَاحِدًا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت عوف ابن مالک سے ۱؎ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس جب فئ آتا تھا اسی دن تقسیم فرما دیتے تھے اس طرح کہ گھر بار والے کو دو حصے اور(چھڑے)اکیلے کو ایک حصہ دیتے ۲؎ چنانچہ میں بلایا گیا تو مجھے دو حصے دیئے میرے گھر والے تھے پھر میرے بعد عمار ابن یاسر کو بلایا گیا تو انہیں ایک حصہ عطا فرمایا ۳؎(ابوداؤد)

۱؎ آپ قبیلہ بنی اشجع سے ہیں،غزوہ خیبر اور بعد کے تمام غزوات میں شریک ہوئے،فتح مکہ کے دن قبیلہ بنی اشجع کے علم بردار تھے،شام میں قیام رہا وہاں ہی وفات پائی۔

۲؎ یعنی شادی شدہ کو دو حصے اس کا اور اس کی بیوی کا،کنوارے یا بغیر زوجہ والے کو ایک حصہ صرف اسی کا۔(مرقات)اصطلاح میں اھل بیوی کو کہا جاتا ہے،اھل اسم فاعل بمعنی بیوی والا۔

۳؎  کیونکہ اس وقت حضرت عمار کے پاس زوجہ نہ تھیں۔

4058 -[4]

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَّلُ مَا جَاءَهُ شيءٌ بدَأَ بالمحرَّرينَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب پہلے کوئی چیز آتی تو  آزاد شدگان سے شروع فرماتے ۱؎ (ابوداؤد)

۱؎ شارحین نے محررین کے تین معنے کیے ہیں:آزادکردہ غلام کیونکہ وہ اکثر فقراء ہوتے ہیں۔مکاتبین جو مال دےکر آزاد ہوں ان کی امداد اس مال سے فرماتے۔عابدین جنہوں نے اپنے کو خدمت دین کے لیے وقف کردیا ہو۔(مرقات)ان میں علماء قاضی صاحبان داخل ہیں۔

4059 -[5]

وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى بطبية فِيهَا خَرَزٌ فَقَسَمَهَا لِلْحُرَّةِ وَالْأَمَةِ قَالَتْ عَائِشَةُ: كَانَ أَبِي يَقْسِمُ لِلْحُرِّ وَالْعَبْدِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

روایت ہے حضرت عائشہ سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک تھیلی لائی گئی جس میں منکے تھے تو اسے آزاد لونڈی میں تقسیم فرمایا  ۱؎ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میرے والد آزاد و غلام میں تقسیم فرماتے تھے  ۲؎ (ابوداؤد)

۱؎ یعنی فئ میں ایک تھیلی موتیوں کی آئی تو حضور انور نے وہ موتی عورتوں میں تقسیم فرمائے لونڈیوں کو بھی دیئے آزاد عورتوں کو بھی۔

۲؎ معلوم ہوا کہ موتی صرف عورتوں کے لیے خاص نہیں مردوں کو بھی دیئے جائیں گے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے عمل کی تفسیر یہ عمل شریف ہے۔غلام سے مراد یا آزاد کردہ غلام ہیں یا مکاتب غلام کیونکہ غلام کسی چیز کا مالک ہوتا ہی نہیں اس کا خرچ مولیٰ یا بیت المال پر ہوتا ہے۔

4060 -[6]

وَعَن مالكِ بن أوسِ بن الحدَثانِ قَالَ: ذكر عمر بن الْخطاب يَوْمًا الْفَيْءَ فَقَالَ: مَا أَنَا أَحَقُّ بِهَذَا الْفَيْءِ مِنْكُمْ وَمَا أَحَدٌ مِنَّا بِأَحَقَّ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا أَنَّا عَلَى مَنَازِلِنَا مِنْ كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَقَسْمِ رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَالرَّجُلُ وَقِدَمُهُ وَالرَّجُلُ وَبَلَاؤُهُ وَالرَّجُلُ وَعِيَالُهُ وَالرَّجُلُ وَحَاجَتُهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

روایت ہے حضرت مالک بن اوس حدثان سے فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ابن خطاب نے ایک دن فئ کا ذکر فرمایا تو فرمایا کہ اس فئ کا نہ تو میں تم سے زیادہ حقدار ہوں ۱؎ نہ ہم میں سے کوئی اس کا زیادہ حق دار ہے ۲؎  مگر ہم میں سے ہر ایک کتاب اللہ سے اپنے درجہ پر ہے حضور کی تقسیم پر لہذا  مرد کو دیا جائے گا اس کے قدیم الاسلام ہونے پر ۳؎ اور مرد اس کی مشقت پر ۴؎ اور مرد اس کے با ل بچوں پر اور مرد اس کی ضروریات پر ۵؎ (ابوداؤد)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن