دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

باب اخراج الیھود من جزیرۃ العرب

جزیرہ عرب سے یہودیوں کے نکالنے کا بیان   ۱؎

الفصل الاول

پہلی فصل

۱؎ ہم پہلے عرض کرچکے ہیں کہ عرب اس جزیرہ کا نام ہے جو بحر ہند،بحر شام،دجلہ و فرات سے گھرا ہوا ہے۔ عدن سے شام تک طول ہے،جدہ سے عراق تک عرض ہے۔اس کے پانچ صوبے ہیں:حجاز،عراق،یمن،نجد، بحرین،باقی دیگر ممالک کا نام عجم ہے اگرچہ عرب سے یہودونصاریٰ دونوں ہی کو نکالا جائے گا مگر یہاں صرف یہود کا ذکر کیا گیا کیونکہ حضور انور نے حکم تو دونوں فرقوں کے نکالنے کا دیا مگرعمل شریف صرف یہود کے نکالنے کا کیا۔(اشعہ)

4050 -[1] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

عَن أبي هُرَيْرَة قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «انْطَلِقُوا إِلَى يهود» فخرجنا مَعَه حَتَّى جِئْنَا بَيت الْمدَارِس فَقَامَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «يَا مَعْشَرَ يَهُودَ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا اعْلَمُوا أَنَّ الْأَرْضَ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ وَأَنِّي أُرِيدُ أَنْ أُجْلِيَكُمْ مِنْ هَذِهِ الْأَرْضِ. فَمَنْ وَجَدَ مِنْكُمْ بِمَالِهِ شَيْئا فليبعه»

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی مسجد میں تھے کہ حضور نے فرمایا یہود کی طرف چلو ۱؎ چنانچہ ہم حضور کے ساتھ چلے حتی کہ ہم ان کے مدرسہ میں پہنچے تو ۲؎ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے قیام فرماکر فرمایا اے یہود کی جماعت اسلام قبول کرلو سلامت رہو گے ۳؎ جان رکھو کہ زمین اللہ رسول کی ہے۴؎ اور میں ارادہ کررہا ہوں کہ تم کو اس زمین سے جلا وطن کردوں ۵؎ تو تم میں سے جو اپنا کچھ مال پائے تو اسے فروخت کردے ۶؎ (مسلم،بخاری)

۱؎ تبلیغ کے لیے جس کا ذکر آگے آرہا ہے۔

۲؎  مدارس یا تو درس سے بنا ہے یا دراسۃ و تدریس سے،بیت المدارس کے معنی سبق لینے تعلیم حاصل کرنے کا گھر،کبھی یہودیوں کے عالم کو بھی مدرس کہتے ہیں یعنی درس دینے والا،بعض روایا ت میں یوں ہے حتی اتی المدارس۔بہرحال اس سے مراد یا یہود کا دینی مدرسہ ہے یا ان کے پوپ پادری کاگھر جو مدینہ منورہ میں تھا۔اس سے معلوم ہوا کہ تبلیغ کے لیے کفار کے گھروں ان مدرسوں ،خانقاہوں میں جانا سنت سے ثابت ہے۔

۳؎ یعنی آپ وہاں بیٹھے نہیں بلکہ کھڑے کھڑے ان سے یہ کلام فرمایا یا اس لیے کہ وعظ و خطبہ کھڑے ہوکر کرنا بہتر ہے یا اس لیے کہ آپ نے ان کفار کے ساتھ بیٹھنا پسند نہ فرمایا۔سلامت رہو گے کے معنی ہیں دین و دنیا کی آفات سے بچے رہو گے،اسلام اور نماز رحمانی قلعہ ہے جس میں داخل ہوکر انسان بہت سی آفات سے بچ جاتا ہے،اس کا بہت تجربہ ہے۔معلوم ہوا کہ تبلیغ نرمی سے کرنا بہتر ہے اور نذارت سے بشارت اعلیٰ کہ حضور انور نے انہیں اسلام لانے پر سلامتی کی بشارت دی۔

۴؎  ظاہر ہے کہ ارض سے مراد ساری زمین ہے اور مطلب یہ ہے کہ زمین مخلوق و مملوک رب تعالٰی کی ہے پھر اس کے مالک بنانے سے میری ملکیت ہے"اِنَّ الۡاَرْضَ لِلہِ یُوۡرِثُہَا مَنۡ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِہٖ"۔اس فرمان عالی سے معلوم ہوا کہ اللہ رسول کا ملا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن