دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۳۳؎ یہ ابوجندل ابن سہیل ابن عمرو وہ ہی ہیں جو مکہ معظمہ میں ایمان لے آئے تھے،اس پر ان کے باپ نے انہیں قید کردیا تھا اور جب ان کے باپ سہیل ابن عمرو حضور سے صلح نامہ لکھوارہے تھے تو یہ مسلمان کے پاس پہنچ گئے تھے اور پھر مکہ معظمہ واپس کردیئے گئے تھے اور پھر وہاں قید کردیئے گئے تھے،انہوں نے اسلام کی خاطر بہت مصیبتیں برداشت کی تھیں۔اب یہ کسی صورت سے چھوٹے تو بجائے مدینہ منورہ آنے کے سیف البحر پر ابوبصیر کے پاس پہنچ گئے۔

۳۴؎ کیونکہ مکہ معظمہ میں مشہور ہوگیاتھا کہ مدینہ منورہ سے ہم واپس کردیئے جائیں گے مطابق صلح نامہ کے اس لیے بجائے مدینہ منورہ آنے کے وہاں جانے لگے۔

۳۵؎  کیونکہ یہ جگہ مکہ معظمہ اور شام کے درمیان واقع ہے،ا ہل مکہ کا گزارہ اسی شام کی تجارت پر تھا اس لیے یہ لوگ اس طرف سفر پر مجبور تھے۔

۳۶؎ یہ حضور کی پہلی فتح تھی جو آپ کو اللہ نے کفار پر عطا فرمائی کہ کفار مکہ نے خود ہی اپنی شرط توڑ دی اور حضور کی خوشامد کرکے اس شرط کے توڑنے کی درخواست کی۔

4043 -[2] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: صَالَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ عَلَى ثَلَاثَةِ أَشْيَاءَ: عَلَى أَنَّ مَنْ أَتَاهُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ رَدَّهُ إِلَيْهِمْ وَمَنْ أَتَاهُمْ مِنَ الْمُسْلِمِينَ لَمْ يَرُدُّوهُ وَعَلَى أَنْ يَدْخُلَهَا مِنْ قَابِلٍ وَيُقِيمَ بِهَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَا يَدْخُلَهَا إِلَّا بِجُلُبَّانِ السِّلَاحِ وَالسَّيْفِ وَالْقَوْسِ وَنَحْوِهِ فَجَاءَ أَبُو جَنْدَلٍ يَحْجِلُ فِي قُيُودِهِ فَرده إِلَيْهِم

روایت ہے حضرت براء ابن عازب سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے حدیبیہ کے دن مشرکین سے تین چیزوں پر صلح فرمائی ۱؎ اس چیز پر کہ آپ کے پاس کفار میں سے جو آوے اسے ان کی طرف لوٹا دیں۲؎  اور مسلمانوں میں سے جو کوئی ان کے پاس پہنچے اسے وہ نہ لوٹائیں اور اس پر کہ سال آئندہ آپ  مکہ آئیں۳؎  اور وہاں تین دن قیام کریں اور وہاں نہ آویں مگر ہتھیار تلوار کمان وغیرہ ڈھکے ہوئے ۴؎ تو آپ کے پاس ابوجندل اپنی قیدیوں میں گھستے ہوئے آئے تو آپ نے انہیں کفار کی طرف واپس کردیا ۵؎(مسلم،بخاری)

۱؎ تقریبی تین شرطیں مراد ہیں ورنہ ان کے علاوہ اور شرطیں بھی تھیں مثلًا یہ کہ دس سال تک ہماری آپ کی جنگ نہ ہوگی اور یہ کہ اگر ہمارے آپ کے حلیف آپس میں لڑیں تو آپ اور ہم غیر جانبدار رہیں کہ نہ تو آپ اپنے حلیف کی مدد کریں نہ ہم اپنے حلیف کی مدد کریں۔

۲؎ یہ شرط مسلمانوں کی کمزوری کی بنا پر قبول نہ کی گئی تھی بلکہ حرم شریف کے احترام کے طور پر ورنہ مسلمان اس وقت بفضلہ تعالٰی بہت طاقتور تھے،چاہتے یہ تھے کہ حرم کی زمین میں خونریزی نہ ہو ورنہ اب مسلمان بادشاہ یہ شرط قبول نہ کرے گا۔(مرقات)

 ۳؎ یہ شرط اس لیے لگائی تھی کہ وہ اس سال حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے عمرہ کرلینے میں اپنی توہین سمجھتے تھے کہ لوگ کہیں گے کفار مکہ دب گئے اور مسلمانوں کو عمرہ کی اجات دے دی۔

۴؎  کیونکہ اس زمانہ میں بندتلوار صلح کی علامت تھی اورننگی تلوار جنگ کی پہچان تھی اس لیے ان لوگوں نے یہ قید لگائی۔

۵؎ اگرچہ ابوجندل کی آمد صلح نامہ کی تحریر کے دوران میں تھی اور صلح نامہ کا اجراءتکمیل کے بعد ہوتا ہے مگر سہیل نے ضد کی کہ اگر آپ اسے واپس نہ کرتے تو میں صلح نہیں کرتا اس کی ضد کی بنا پر انہیں واپس کیا گیا جیساکہ بخاری شریف وغیرہ میں ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن