دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

رب تعالٰی کے اس فرمان سے ہوتی ہے"وَلَا تَحْلِقُوۡا رُءُوۡسَکُمْ حَتّٰی یَبْلُغَ الْہَدْیُ مَحِلَّہٗ"اور دوسری جگہ فرماتاہے: "ہَدْیًۢا بٰلِغَ الْکَعْبَۃِ"یہاں کعبہ سے مراد مکہ ہے۔

۲۲؎  یعنی صلح حدیبیہ کے بعد مکہ معظمہ سے کچھ عورتیں مسلمان ہوکر مدینہ منورہ آئیں تو ان کے متعلق یہ آیت کریمہ نازل ہوئی جس میں ان عورتوں کو واپس لو ٹانے سے منع فرمادیا گیا۔خیال رہے کہ صلح نامہ جو حدیبیہ میں لکھا گیا اس کی تحریر یہ تھی لا یاتیك رجل الا رددتہ ہمارا جو رجل آپ کے پاس آئے اسے آپ واپس کردیں۔رجل مرد کو کہتے ہیں جس میں عورتیں داخل نہیں۔جن روایات میں بجائے رجل کے احد ہے وہاں روایت بالمعنی ہیں۔راوی نے بجائے رجل کے احد کی روایت کردی۔بعض نے فرمایا کہ صلح مرد و عورت دونوں کے متعلق تھی مگر اس آیت سے وہ شرط عورتوں کے حق میں منسوخ ہوگئی مگر پہلا قول زیادہ قوی ہے۔

۳۳؎ یعنی جو شادی شدہ مشرکہ کافرہ عورتیں مسلمان ہوکر آئیں تو تم ان کے مہر ان کے خاوندوں کو پھیردو اور اگر کنواری لڑکیاں ہوں یا شادی شدہ عورتو ں نے مہر اپنے خاوندوں سے لیے نہ ہوں تو کسی چیز کی واپسی کی ضرورت نہیں۔اس لیے معلوم ہوا کہ اگر کافرہ عورت مسلمان ہوکر دارالاسلام میں آئے تو وہ اپنے کافر خاوند کے نکاح سے نکل جائے گی اور اب نکاح ثانی کے لیے عدت واجب نہ ہوگی۔صرف استبراء کے لیے ایک حیض دیکھا جائے گا۔بعض علماء نے فرمایا کہ مہر بھیجنے کا حکم منسوخ۔عطاء،قتادہ اور مجاہد کا یہ ہی فرمان ہے بعض کے نزدیک یہ حکم باقی ہے۔تفسیر مدارک نے منسوخ مانا،دیکھو تفسیر مدارک اور مرقات۔

۲۴؎  ان کا نام عتبہ ابن اسید ہے،ثقفی ہیں،صحابی ہیں،حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے حیات  شریفہ میں ہی فوت ہوگئے۔

۲۵؎  ذوالحلیفہ مدینہ منورہ سے تین میل فاصلہ پر جانب مکہ معظمہ ایک منزل ہے جسے اب بیر علی کہا جاتا ہے،یہ اہل مدینہ کا میقات ہے اب وہاں بڑی آبادی ہے۔

۲۶؎  خیال رہے کہ یہ دونوں کافر حربی تھے اور ابوبصیر مسلمان اور کافر حربی کو ہر طرح حیلے بہانے سے قتل کردینا جائز ہے اسی لیے ابو بصیر پر قصاص یا اورکوئی کفارہ لازم نہ ہوا۔

۲۷؎  ذعر ذال کے پیش ع کے جزم سے بمعنی خوف و ڈر اس کی تنوین تعظیم کی ہے تو معنی ہوئے سخت ڈر و خوف و ہراس۔(مرقات و اشعہ)

۲۸؎ کیونکہ ابوبصیر ننگی تلوار لیے ابھی میرے پیچھے آرہے ہیں مجھے چھوڑیں گے نہیں۔

۲۹؎ یہ کلمہ یعنی ویل امہ تعجب اور ناراضگی کے موقعہ پر بولا جاتا ہے یہاں تعجب کے لیے ہے اور تعجب ابوبصیر کی جرأت و تدبیر پر ہے جو انہوں نے اپنے چھٹکارے کے لیے کی ہے کہ حضور انور کا عہدبھی قائم رہا اور وہ چھوٹ بھی گئے۔

۳۰؎  اس جملہ کے بہت معانی کیے گئے ہیں ہم نے جو معنی کیے ہیں بہت واضح ہیں یعنی مسعر حرب جزا مقدم ہے اور لو کان الخ شرط مؤخر اور لو کی جزا شرط سے پہلے آسکتی ہے۔بعض نے لو کی جزاء پوشیدہ مانی ہے اور اسے علیٰحدہ جملہ بنایا ہے۔مسعر سعار سے اسم آلہ ہے جو سعرت النار سے بنا ہے بمعنی آگ دھونکنے کا آلہ۔جنگ کو آگ سے تشبیہ دی گئی اور ابوبصیر کو دھو نکنی قرار دیا گیا اور ہوسکتا ہے کہ باب افعال کا اسم فاعل ہو یعنی اگر کوئی بھی اسے مددگار مل جائے تو یہ مکہ والوں سے کار زار کا بازارگرم کردے۔

۳۱؎  یعنی ابو بصیر اس فرمان عالی  سے سمجھ گئے کہ اگر میں مدینہ منورہ میں ٹھہرا تو کفار مکہ پھر مجھے پکڑنے کے لیے آجائیں گے اور حضور انور مجھے ان کے حوالہ کردیں گے اور اب میں مکہ پہنچ کر قتل کردیا جاؤں گا کیونکہ میں نے ان کا ایک آدمی مار دیا ہے۔

۳۲؎ یہ وہ مقام تھا جہاں سے کفار مکہ کے تجارتی قافلے گزرا کرتے تھے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن