30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خاتمہ: جزیہ کے متعلق چند امور خیال میں رہیں۔ایک یہ کہ عجمی کفار پر جزیہ ہے خواہ مشرکین ہوں یا اہل کتاب یا مجوس۔دوسرے یہ کہ مشرکین عرب سے جزیہ نہیں لیا جائے گا وہاں کے اہل کتاب سے جزیہ ہوگا ،مشرکین عرب کے لیےیا اسلام یا قتل مگر شوافع کے ہاں صرف اہل کتاب و مجوس سے جزیہ لیا جائے گا،مشرکین سے مطلقًا نہ لیا جائے گا۔تیسرے یہ کہ مرتد مرد سے جزیہ نہ لیا جائے گا،اس کے لیے یا قتل ہے یا اسلام۔رب فرماتاہے:"تُقٰتِلُوۡنَہُمْ اَوْ یُسْلِمُوۡنَ"۔چوتھے یہ کہ مرتدین کی بیوی بچے جو مرتد ہوجائیں قتل نہ کیے جائیں گے غلام بنالیے جائیں گے۔چنانچہ حضرت صدیق اکبر نے مسیلمہ کذاب کو نبی ماننے والے بنی حنیفہ پر جہاد کیا ان کی عورتیں بچے غلام لونڈی بنائے۔چنانچہ خولہ بنت جعفر حنفِیہ حضرت علی کو دی گئیں جن سے محمد ابن حنفِیہ پیدا ہوئے۔(مرقات)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع