دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۳؎  اس فرمان عالی میں ان صاحب کے ایمان کی نفی نہیں بلکہ حضرت سعدکو تعلیم ہے کہ کسی کے متعلق اس کے ایمان کی گواہی قطعی نہ دو کہ ایمان دلی تصدیق کا نام ہے جس پر اﷲ تعالٰی ہی خبردار ہے۔ اسلام ظاہر کا نام ہے تم اس کی گواہی دے سکتے ہو۔خیال رہے کہ کبھی ایمان و اسلام ہم معنی آتے ہیں اورکبھی ان میں فرق کیا جاتا ہے کہ دلی عقیدوں کا نام ایمان ہوتا ہے اور ظاہری اطاعت کا نام اسلام یہاں دوسرے معنی مراد ہیں،رب تعالٰی فرماتاہے:"قُلۡ لَّمْ تُؤْمِنُوۡا وَ لٰکِنۡ قُوۡلُوۡۤا اَسْلَمْنَا"اور فرماتاہے:"فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّہٗ لِلْجَبِیۡنِ"اور فرماتاہے:"اِذْ قَالَ لَہٗ رَبُّہٗۤ اَسْلِمۡ قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیۡنَ"ان آیات میں اسلام سے مراد ظاہر اطاعت و فرمانبرداری ہے۔

۴؎  یعنی ہمارا کسی کو کم دینا نہ دینا اس کی علامت نہیں کہ ہم اس سے ناراض ہیں یا اس کو مسلمان نہیں سمجھتے اورکسی کو زیادہ دینا اس کی علامت نہیں کہ ہم اس سے راضی ہیں اسے مؤمن کامل سمجھتے ہیں بلکہ کبھی اس کے برعکس بھی ہوتا ہے کہ مؤمن کامل کو کم دیتے ہیں یا کچھ نہیں دیتے اور مذبذب کو زیادہ عطا فرماتے ہیں۔

۵؎  یعنی یہ عطا فضائل کی وجہ سے نہیں بلکہ ضعیف الایمان لوگوں کو ہم عطائیں دیتے ہیں کہ اگر ان کو نہ دیں تو خطرہ ہے کہ وہ پھر کفر کی طرف لوٹ جائیں اور دوزخ میں گر جائیں۔پختہ مؤمنین پر ہم کو اعتماد ہے کہ انہیں مال ملے یا نہ ملے وہ مؤمن ہی رہیں گے ان کو دینے کا اہتمام نہیں فرماتے انہیں نہ دینا ان کی پختگی ایمان کی وجہ سے ہے یہ ہی سنت الہیہ ہے۔بار بار مقبول بندوں پرمصیبتیں بھیج دیتا ہے یا انہیں کم عطا فرماتا ہے کیونکہ وہ بہرحال مؤمن رہیں گے کچھ ملے یا نہ ملے۔کچی کھیتی کو پانی بہت دیا جاتا ہے اس کی رکھوالی زیادہ کی جاتی ہے کہ اس کی جڑیں مضبوط نہیں پانی نہ ملنے پر خشک ہوجائے گی،مضبوط درختوں کی زیادہ پرواہ نہیں کی جاتی کہ اس کی جڑیں پختہ ہیں پانی نہ ملنے پربھی ہرے بھرے رہتے ہیں۔

۶؎  یعنی سرکار عالی کے او مسلمًا فرمانے سے معلوم ہوا کہ ایمان و اسلام میں فرق ہے۔اس فرق میں کئی احتمال ہیں: ایک یہ کہ صرف کلمہ طیبہ پڑھ لینا اسلام ہے اور ساتھ ہی نیک اعمال بھی کرنا ایمان اور دونوں میں اوربھی فرق کیے گئے ہیں۔

4031 -[47]

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ يَعْنِي يَوْمَ بَدْرٍ فَقَالَ: «إِنَّ عُثْمَانَ انْطَلَقَ فِي حَاجَةِ اللَّهِ وَحَاجَةِ رَسُولِهِ وَإِنِّي أُبَايِعُ لَهُ» فَضَرَبَ لَهُ رسولُ الله بِسَهْمٍ وَلَمْ يَضْرِبْ بِشَيْءٍ لِأَحَدٍ غَابَ غَيْرَهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کھڑے ہوئے یعنی بدر کے دن پس فرمایا کہ عثمان اﷲ تعالٰی کے کام اور اس کے رسول کی خدمت میں گئے ہیں ۱؎  ان کی بیعت میں کرتا ہوں۲؎ چنانچہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کے لیے حصہ مقرر فرمایا ان کے سوا کسی غائب شخص کا حصہ مقرر نہ کیا ۳؎(ابوداؤد)

۱؎  غزوہ بدر کے موقعہ پر حضور انور کی صاحبزادی بی بی رقیہ جو حضرت عثمان غنی کی زوجہ مطہرہ تھیں سخت بیمار تھیں،ان کی تیمارداری کرنے کے لیے عثمان غنی کو حضور انور نے مدینہ منورہ میں ہی چھوڑا بدر میں ساتھ نہ لے گئے حتی کہ حضور کے پیچھے ہی ان کی وفات ہوگئی اور دفن کردی گئیں۔(مرقات)یہ فرمان عالی بدر کی غنیمت تقسیم فرماتے وقت کا ہے۔خیال رہے کہ جناب رقیہ کی تیمارداری حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت تھی مگر اس کو اﷲ رسول کا کام فرمایا گیا۔معلوم ہوا کہ حضور کی فرمانبرداری رب تعالٰی کی اطاعت ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن