30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ یہ ارشاد عالی غزوہ بدر ختم ہوچکنے اور سکون حاصل ہونے کے بعد ہوا،دوران جنگ میں اس طرف توجہ ہی نہیں ہوتی یعنی کوئی شخص کفار کی نعشوں میں زخمیوں میں ابوجہل کو تلاش کرے کہ وہ جی رہا ہے یا مرگیا ہے مردوں میں پڑا ہے یا زخمیوں میں۔
۲؎ اگر صنع معروف ہے تو ترجمہ وہ ہی ہے جو ہم نے عرض کیا اور اگر صنع مجہول ہے تو معنی یہ ہوں گے کہ ابوجہل کے ساتھ کیا کیا گیا۔رب نے اس سے کیا معاملہ فرمایا اسے موت دے دی یا ابھی نہیں اور موت دے دی ہے تو کس حالت میں۔
۳؎ یہاں ٹھنڈا ہوجانے سے مراد اگر مرجانا ہے تو مطلب یہ ہوگا کہ ٹھنڈا ہوجانے کے قریب ہوگیا ہے اور اگر مراد جسم کا خون نکل کر حرارت عزیزی ختم ہوجانا ہے تو مطلب بالکل ظاہر ہے یعنی اس کا جسم ٹھنڈا ہوچکا ہے اور وہ قریب الموت ہے کتے کی طرح سسک رہا ہے۔خیال رہے کہ ابوجہل کو تمام کفار مکہ اس حالت میں چھوڑکر بھاگ چکے تھے۔
۴؎ معلوم ہوا کہ اس زمانہ میں مشرکین بھی ایک مشت داڑھی رکھتے تھے،یہ بھی معلوم ہوا کہ کافر کی داڑھی کی کوئی عزت و حرمت نہیں اسے پکڑنا کھینچنا جائز ہے،مسلمان کی داڑھی بڑی حرمت کی چیز ہے کہ سنت رسول اﷲ ہے۔صلی اللہ علیہ وسلم
۵؎ یعنی آج کے مقتولین میں سب سے بڑی عزت و عظمت والا میں ہی ہوں کہ تمام کفار مکہ بلکہ کفار عرب کا سردار ہوں۔
۶؎ یعنی مجھے اس ذلت کا غم ہے جو اس قتل میں مجھے پہنچی کہ مجھے مدینہ کے انصار کے دو بچوں نے قتل کیا۔ اہل مدینہ عمومًا کھیتی و باغبانی کیا کرتے تھے اس لیے اس نے انہیں اکاریعنی کسان کہا مجھے کوئی بڑی عزت والا قتل کرتا۔معلوم ہوا کہ ابوجہل بمقابلہ فرعون زیادہ متکبر تھا کہ فرعون ڈوبتے وقت بول اٹھا"اٰمَنۡتُ اَنَّہٗ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا الَّذِیۡۤ اٰمَنَتْ بِہٖ بَنُوۡۤا اِسْرٰٓءِیۡلَ"مگریہ مردود اب اس حالت میں بھی شیخی ہی بھگار رہا ہے اگر اس حالت میں کلمہ پڑھ لیتا تو شاید کچھ فائدہ اٹھالیتا۔
|
4030 -[46] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ) وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: أَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَهْطًا وَأَنَا جَالِسٌ فَتَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عَلَيْهِ وَسلم مِنْهُم رَجُلًا وَهُوَ أَعْجَبُهُمْ إِلَيَّ فَقُمْتُ فَقُلْتُ: مَا لَكَ عَنْ فُلَانٍ؟ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُرَاهُ مُؤْمِنًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أوْ مُسلما» ذكرَ سَعْدٌ ثَلَاثًا وَأَجَابَهُ بِمِثْلِ ذَلِكَ ثُمَّ قَالَ: «إِنِّي لَأُعْطِي الرَّجُلَ وَغَيْرُهُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ خَشْيَةَ أَنْ يُكَبَّ فِي النَّارِ عَلَى وَجْهِهِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُمَا: قَالَ الزُّهْرِيُّ: فترى: أَن الْإِسْلَام الْكَلِمَة وَالْإِيمَان الْعَمَل الصَّالح |
روایت ہے حضرت سعد ابن ابی وقاص سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک جماعت کو عطیہ فرمایا میں بیٹھا ہوا تھا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے ان میں سے ایک ایسے شخص کو چھوڑ دیا جو ان سب میں مجھے زیادہ پسندیدہ تھا ۱؎ میں اٹھا اور میں نے عرض کیا فلاں کے متعلق کیا رائے عالی ہے میں تو اسے مؤمن سمجھتا ہوں۲؎ تب حضور نے فرمایا بلکہ مسلم کہو۳؎ سعد نے یہ تین بار عرض کیا اور حضور نے اسی طرح جواب دیا پھر فرمایا کہ میں کبھی کسی شخص کو دیتا ہوں حالانکہ دوسرا شخص مجھے زیادہ پیارا ہوتا ہے ۴؎ اس خوف سے کہ اپنے منہ کے بل آگ میں گرایا جائے ۵؎ (مسلم،بخاری)اور ان کی ایک روایت میں ہے زہری نے فرمایا ہم سمجھتے ہیں کہ اسلام کلمہ طیبہ ہے اور ایمان نیک عمل ہے ۶؎ |
۱؎ یعنی حضور نے ایسے شخص کو عطیہ نہ دیا جو ایمان و اعمال میں مجھے بہت پسندیدہ تھا۔
۲؎ یعنی جہاں تک مجھے علم ہے یہ صاحب مؤمن کامل اور عالم تام ہیں،ایمان و تقویٰ دونوں کے جامع ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع