دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۴؎  خلاصہ یہ ہے کہ اس قسم کی غنیمت سے خمس نہ لیا جاتا تھا لیکن ہر مجاہد اپنی ضرورت کے مطابق لے لیتا تھا اور ذخیرہ کرکے گھر نہ لاتا تھا وہاں ہی استعمال کرلیتا تھا اس کا تفصیلی بیان گزرچکا یعنی ان ضروریات سے جو باقی بچتا تھا اس سے خمس نہ لیا جاتا تھا تقسیم باقاعدہ کیاجاتا تھا۔

4021 -[37]

وَعَن ابنِ عُمَرَ: أَنَّ جَيْشًا غَنِمُوا فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا وَعَسَلًا فَلَمْ يُؤخذْ منهمُ الْخمس. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےزمانہ میں ایک لشکر نے کھانا اور شہد غنیمت میں حاصل کیا تھا تو اس سےخمس نہ لیا گیا  ۱؎ (ابوداؤد)

۱؎  یعنی جو غلہ شہد وغیرہ کھالیا گیا اس میں سے خمس نہ لیا گیا،اس طعام میں کھائے ہوئے دانے  کھائے ہوئے جانور وغیرہ سب داخل ہیں۔

4022 -[38]

وَعَنِ الْقَاسِمِ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كنَّا نأكلُ الجَزورَ فِي الغزْوِ وَلَا نُقَسِّمُهُ حَتَّى إِذَا كُنَّا لَنَرْجِعُ إِلَى رِحَالِنَا وأخْرِجَتُنا مِنْهُ مَمْلُوءَة. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت قاسم مولیٰ عبدالرحمن سے ۱؎  وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کے بعض صحابہ سے راوی فرماتے ہیں کہ ہم غزوہ میں ایک اونٹ کھا لیا کرتے تھے اسے تقسیم نہ کرتے تھے کہ حتی جب ہم اپنی منزل کی طرف لوٹتے اس طرح کہ ہماری خورجیاں اس سے بھری ہوتیں۲؎ (ابوداؤد)

۱؎  قاسم تابعی ہیں،شامی ہیں،آپ کی کنیت ابو عبدالرحمن،آپ کی ملاقات چالیس صحابہ کرام سے ہے،  ۱۲۲ھ؁  ایک سو بائیس  ہجری میں وفات پائی،آپ کی اکثر روایات حضرت علی سلمان،معاویہ اور عمرو بن عبسہ سے ہیں۔(اشعہ) آپ کے مولیٰ کا نام عبدالرحمن ابن خالد ہے وہ تابعی ہیں،ان کی ملاقات حضرت ابو امامہ سے ہے۔

۲؎  اخرجہ جمع خرج کی خ کے پیش سے  بمعنی گون،بوری،توبڑے اور منزل سے مراد اپنا وطن کا گھر نہیں بلکہ بحالت سفر خیمہ مراد ہے جہاں مسافر عارضی ٹھہرتے ہیں لہذا یہ حدیث گزشتہ حدیث کے خلاف نہیں۔مطلب یہ ہے کہ ہم خیمے والے مسافروں میں سے ایک آدمی اس اونٹ کے گوشت سے بوری بھر لاتا تھا اپنے سارے خیمہ والوں کا حصہ۔ فقہاء فرماتے ہیں کہ غازی بچا ہوا کھانا چارہ وغیرہ غنیمت میں واپس کرے۔فقہا کا یہ فتویٰ اس حدیث کے خلاف نہیں۔

4023 -[39]

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: «أَدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمِخْيَطَ وَإِيَّاكُمْ وَالْغُلُولَ فَإِنَّهُ عَارٌ عَلَى أَهْلِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» . رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ

4024 -[40]وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ

روایت ہے حضرت عبادہ ابن صامت سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے تھے کہ دھاگہ اور سوئی تک ادا کرو ۱؎  اور خیانت سے بچو کہ یہ خیانت قیامت کے دن خائن پر عار ہوگی ۲؎ (دارمی)

 

اور نسائی نے بروایت عمرو ابن شعیب عن ابیہ عن جدہ روایت کی۔

۱؎  مرقات میں فرمایا کہ خیاط اور مخیط دونوں کے معنی ہیں دھاگہ،خیاط جمع خیط نہیں ہے۔سنا ہے کہ اس کی جمع خیوط یا اخیاط آتی ہے نہ کہ خیاط یہ تکرار تاکید کے لیے ہے مگر اشعۃ اللمعات میں فرمایا کہ مخیط بروزن منیر ہے سینے کا آلہ یعنی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن