30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲؎ افسوس یا حیرت کی وجہ سے کہ حضور انور نے خود ان کی نماز جنازہ نہ پڑھی حاضرین صحابہ سے پڑھوا دی۔ معلوم ہوا کہ حضور ناراض ہیں یہ حضور کا نماز نہ پڑھنا ایسا ہی ہے جیسے سرکار عالی نے مقروض میت کی نماز نہ پڑھی صحابہ کرام سے پڑھوادی۔
۳؎ یعنی غنیمت میں خیانت کی اور غنیمت کا مال راہِ خدا کا مال ہے۔
۴؎ یعنی اس مرنے والے نے نہایت معمولی قیمت کے کچھ جھوٹے موتی تقسیم سے پہلے لے لیے تھے اس معمولی چیز کی وجہ سے حضور کی نماز سے محروم ہوگئے۔ خیال رہے کہ یہ جرم گناہ صغیرہ ہے جو ایک بار ان صحابی سے سرزد ہوا،لہذا یہ فسق نہیں تمام صحابہ عادل ہیں۔فسق کے معنی ہیں گناہ کبیرہ کرنا یا گناہ صغیرہ ہمیشہ کرتے رہنا۔ اﷲ تعالٰی نے اپنے محبوب کے صحابہ کو فسق سے بچایا ہے "وَکُلًّا وَّعَدَ اللہُ الْحُسْنٰی"لہذا وہ مقروض صحابہ جن پر حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے نماز نہ پڑھی اور یہ صحابی ان کی صحابیت مقبولیت یقینی ہے۔حضور انور کی یہ سرزنش فرمانا ہم لوگوں کی تعلیم کے لیے ہے گندم کھالینے سے آدم علیہ الالسلام نبی ہی رہے۔
|
4012 -[28] وَعَن عبدِ الله بنِ عَمْروٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصَابَ غَنِيمَةً أَمَرَ بِلَالًا فَنَادَى فِي النَّاسِ فَيَجِيئُونَ بِغَنَائِمِهِمْ فَيُخَمِّسُهُ وَيُقَسِّمُهُ فَجَاءَ رَجُلٌ يَوْمًا بَعْدَ ذَلِكَ بِزِمَامٍ مِنْ شَعَرٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا فِيمَا كُنَّا أَصَبْنَاهُ مِنَ الْغَنِيمَةِ قَالَ: «أَسْمَعْتَ بِلَالًا نَادَى ثَلَاثًا؟» قَالَ: نَعَمْ قَالَ: «فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تَجِيءَ بِهِ؟» فَاعْتَذَرَ قَالَ: «كُنْ أَنْتَ تَجِيءُ بِهِ يومَ القيامةِ فلنْ أقبلَه عَنْك» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عمرو سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم جب غنیمت حاصل فرماتے تو بلال کو حکم دیتے وہ لوگوں میں اعلان کرتے لوگ اپنی اپنی غنیمت لے آتے آپ خمس نکال لیتے اور اسے تقسیم فرمادیتے ۱؎ ایک دن ایک شخص بالوں کی لگام اس کے بعد لایا۲؎ بولا یا رسول اللہ یہ بھی اس ہی غنیمت سے ہے جو ہم نے حاصل کی تھی تو فرمایا کہ کیا تم نے نہیں سنا تھا کہ بلال نے تین آوازیں دیں تھیں بولا ہاں فرمایا تو تجھے اس کے لانے سے کس نے روکا وہ عذرکرنے لگا۳؎ فرمایا تم یوں ہی رہوکہ اسے قیامت کے دن لاؤ گے۴؎ میں تم سے ہرگز قبول نہ کروں گا۵؎(ابوداؤد) |
۱؎ یعنی صحابہ کرام فتح سے فارغ ہوکر کفار کے چھوڑے ہوئے مالوں پر قبضہ کرلیتے تھے،پھر یہ مقبوضہ مال دارالاسلام میں لے آتے تھے،پھر حضرت بلال اعلان فرماتے تھے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم حکم فرما رہے ہیں کہ جس کے پاس جو مال غنیمت ہو وہ حاضر کرو۔چنانچہ سب لوگ حضور کے پاس مال جمع کردیتے پھر حضور یہ عمل فرماتے تھے۔
۲؎ یعنی مال غنیمت جمع ہوچکنے خمس نکالنے تقسیم کردینے کے بعدلایا۔
۳؎ یعنی اس نے کوئی ایسا عذر کیا جو قابل سماع نہ تھا اس طرح کہ کوئی بہانہ بنایا شرمندگی مٹانے کے لیے مگر خیبروعلیم کے سامنے کیا چلے۔
مصرع کیا بنے بات جہاں بات بنائے نہ بنے
۴؎ یعنی اب تم اسے اپنے پاس ہی رکھو تم ہی استعمال کرو۔ یہ فرمان عالی اظہار ناراضی کے لیے ہے انہیں مالک بنادینے کے لیے نہیں اور وہ صاحب اس فرمان عالی سے اس چیز کے مالک نہیں ہوگئے اور انہیں اس کا استعمال جائز نہ ہوگیا۔
۵؎ کیونکہ اس لگام میں تمام مجاہدین کا حصہ تھا اور وہ سب حضرات متفرق ہوگئے نہ معلوم یہ کس کے حصہ میں آتی،اب ہم کس سے معافی دلوادیں۔خیال رہے کہ یہ سب کچھ بھی اظہار ناراضی کے لیے ہے۔ اس کا مقصد یہ نہیں کہ اس جرم کی توبہ ہی نہیں ہوسکتی توبہ تو کفر سے بھی ہوجاتی ہے۔خیال رہے کہ فقہاء فرماتے ہیں کہ اگر غاصب کو توبہ کی توفیق ملے مگر مال مغصوبہ کا مالک نامعلوم ہو یا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع