دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

4009 -[25]

وَعَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَّةِ الْجَرْمِيِّ قَالَ: أَصَبْتُ بِأَرْضِ الرُّومِ جَرَّةً حَمْرَاءَ فِيهَا دَنَانِيرُ فِي إِمْرَةِ مُعَاوِيَةَ وَعَلَيْنَا رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ يُقَالُ لَهُ: مَعْنُ بْنُ يَزِيدَ فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَقَسَمَهَا بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ وَأَعْطَانِي مِنْهَا مِثْلَ مَا أَعْطَى رَجُلًا مِنْهُمْ ثُمَّ قَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:«لَا نَفَلَ إِلَّا بَعْدَ الْخُمُسِ»لَأَعْطَيْتُكَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابوجویریہ جرمی سے کہ میں نے سلطنت معاویہ کے زمانہ میں ۱؎  زمین روم میں ایک سرخ گھڑا پایا جس میں اشرفیاں تھیں اور ہمارے حاکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے صحابہ میں سے ایک صاحب تھے نبی سلیم کے جنہیں معن ابن یزید کہا جاتا تھا ۲؎ میں وہ سب ان کے پاس لایا آپ نے وہ مسلمانوں کے درمیان تقسیم کردیا اور اس میں سے مجھے اتنا ہی دیا جتنا ان میں سے ایک شخص کو دیا۳؎ پھر فرمایا اگر میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ کہتے نہ سنا ہوتا کہ نہیں ہے نفل مگر خمس کے بعد تو میں تم کو دے دیتا۴؎ (ابوداؤد)

۱؎  آپ کا نام حطان ابن خفاف ہے،قبیلہ جرم سے ہیں،تابعی ہیں،حضرت عبداﷲ ابن مسعود اور معن ابن یزید سے سماع ثابت ہے، بصرہ کے باشندے،حضرت ابن عباس اور عبادہ ابن صاعت سے بھی ملاقات ہے،ثقہ ہیں۔

۲؎  یعنی امیر معاویہ کی سلطنت و حکومت کے زمانہ میں ملک روم پر غزوات ہوئے ان میں سے ایک غزوہ میں بھی شریک تھا جس میں یہ واقعہ میرا پیش آیا،یہ واقع فتح قسطنطنیہ کا نہیں کیونکہ اس غزوہ میں معن ابن یزید سپہ سالار نہ تھے بلکہ یزید ابن معاویہ سپہ سالار تھا،یہ غزوہ        ۵۱؁   اکیاون ہجری میں ہوا، اس لشکر میں حضرت ابو ایوب انصاری اور امام حسین اور عبداﷲ ابن عباس،عبداﷲ ابن عمر،عبداﷲ ابن زبیر جیسے حضرت سپاہیانہ شان سے شامل ہوئے۔(البدایہ والنہایہ جلد۸ص۵۱حاشیہ بخاری،اکمال)لہذا یہ غزوہ ہے تو روم پر ہی مگر فتح قسطنطنیہ کا غزوہ نہیں۔

۳؎  معن ابن یزید ابن اخنس سلمی خود بھی صحابی والد بھی دادا بھی،بدر میں حاضر ہوئے کوفہ میں قیام رہا بہت شاندار صحابی ہیں۔ (اکمال) یعنی مجھے اشرفیوں سے بھرا ہوا گھڑا مل گیا۔غنیمت میں حاصل نہ کیا گیا تھا میں وہ گھڑا اسی طرح سپہ سالار کے پاس لایا۔

۴؎  یعنی اس گھڑے میں آپ نے دو عمل کیے:ایک یہ کہ اس میں سے خمس نہ لیا۔دوسرے یہ کہ مجھے کچھ بھی زیادہ نہ دیا سب غازیوں کی برابر دیا۔

۵؎  اس جملہ کے بہت سے معنے کیے گئے ہیں۔ قوی معنی وہ ہیں جو شیخ نے اشعۃ اللمعات میں فرمائے وہ یہ کہ یہ مال غنیمت نہیں بلکہ فئ ہے جو بغیر لڑے کفار سے حاصل ہوا ہے اور غنیمت میں دو چیزیں ایسی ہیں جو فئ میں نہیں:ایک یہ کہ غنیمت سے خمس لیا جاتا ہے کہ پانچواں حصہ اﷲ رسول کا،باقی چار حصے مجاہدین کے۔دوسرے یہ کہ غنیمت میں نفل بھی دیا جاسکتاہے،فئ میں سے نہ خمس لیا جائے نہ نفل دیا جائے اس لیے میں تم کو کچھ زیادہ نہیں دے سکتا، اگر یہ مال قابل خمس ہوتا تو میں تم کو نفل بھی دیتا اب سب مجاہدین کو برابر ہی دوں گا لہذا یہاں لاعطیتك نفلًا تھا۔ نفلًا محذوف ہے۔ مرقات نے ایک معنی یہ بھی بیان کیے کہ نقل خمس کے بعد ہی ہوتا ہے اور خمس جب لیا جاتا ہے جب وہ مال دار اسلام میں محفوظ ہوجائے،ابھی یہ مال وہاں پہنچا نہیں لہذا نہ قابل خمس ہے نہ قابل نفل،مرقات نے اس توجیہ کوپسند فرمایا۔واﷲ ورسولہ اعلم!

4010 -[26]

وَعَن أبي مُوسَى الأشعريِّ قَالَ: قَدِمْنَا فَوَافَقْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ فَأَسْهَمَ لَنَا أَوْ قَالَ: فَأَعْطَانَا مِنْهَا وَمَا قَسَمَ لِأَحَدٍ غَابَ عَنْ فَتْحِ خَيْبَرَ مِنْهَا شَيْئًا إِلَّا لمَنْ شهِدَ معَه إِلَّا أَصْحَابَ سَفِينَتِنَا جَعْفَرًا وَأَصْحَابَهُ أَسْهَمَ لَهُمْ مَعَهم. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے فرماتے ہیں کہ ہم آئے تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو اس وقت پایا جب آپ نے خیبر فتح فرمایا ۱؎ تو حضور نے ہمارے لیے بھی حصہ مقرر فرمایا کہ اس میں سے ہم کو بھی دیا اور جو فتح خیبر سے غائب رہا تھا اسے غنیمت سے کچھ نہ دیا سوائے ان کے جو آپ کے ساتھ حاضر ہوا سوا ہماری کشتی والوں جعفر اور انکے ساتھیوں کے کہ ان کے ساتھ ان کا بھی حصہ کیا ۲؎ (ابوداؤد)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن