دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۴؎  فرس اور برذون دونوں کے معنی ہیں گھوڑا مگر یہاں فرس سے مراد ہے عربی گھوڑا اور برذون سے مراد ہے ترکی گھوڑا۔ راوی کو شک ہے کہ وہ کس گھوڑے پر سوار تھے۔

۵؎ یعنی اے جماعت صحابہ یا اے امت مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم یا اے امیر المؤمنین معاویہ تم لوگوں کی شان وفا عہد ہے بے وفائی تمہاری شان کے خلاف ہے،آپ نے ختم مدت سے پہلے ان کفار کی طرف کوچ کرنا ان کی سرحد پر پہنچ جانا بھی خلاف عہد سمجھا۔ یہ اس صورت میں ہے کہ کفار مسلمانوں پر حملہ کی تیاری نہ کررہے ہوں اگر وہ ایسا کررہے ہیں تو مدت صلح میں ان کی سرحد پر پہنچ جانا اور بعد ختم مدت اچانک ان پر حملہ کردینا انہیں حملہ کا موقع نہ دینا ضروری ہے کہ اب بدعہدی ان کی طرف سے ہے نہ کہ ہماری طرف سے اس وقت رومیوں نے یہ حرکت نہ کی تھی۔(مرقات)

۶؎ آپ مشہور صحابی ہیں،چوتھے مسلمان ہیں،شام کے رہنے والے ہیں،آپ کے حالات بار ہا بیان ہوچکے ہیں،آپ نے صلح کے زمانہ میں ان رومی عیسائیوں کی سرحد پر پہنچ جانے کو بھی بدعہدی میں شمار فرمایا اس لیے یہ فرمایا۔

۷؎ یعنی امیر معاویہ نے اس فتویٰ کی دلیل حدیث سے معلوم کرنا چاہی۔

۸؎ بعض روایات میں الفاظ یوں ہیں فیشدہ ولا یحلہ یعنی اس عہد کو پختہ تو کردے مگر کھولے یعنی توڑے نہیں یہ عبارت واضح ہے۔شد کے معنی مضبوطی کے ہیں،یہاں اس جملہ کا مطلب یہ ہے کہ نہ تو عہد کو مدت کے اندر کھولے توڑے نہ کفار سے تجدید عہد یا توثیق عہد کا مطالبہ کرے یعنی یہ نہ کہے کہ اس عہد کو مضبوط کرو کہ اس سے کفار سمجھیں گے کہ مسلمانوں نے وہ عہد کمزر کردیا اس لیے اب اس کی پختگی کا مطالبہ کررہے ہیں۔اس میں بھی خیانت کی بو ہے ہم نے لا یشدنہ کے معنی جو کیے نہ بدلے یہ لازمی معنی ہیں ورنہ معنی یہ ہیں کہ نہ مضبوطی عہد کا مطالبہ کرے۔

۹؎ غرضیکہ مدت صلح گزرنے تک کفار سے کچھ تعرض نہ کرے آپ کا وہاں جانا اس کے خلاف ہے۔سبحان اﷲ! اس تقویٰ کے قربان۔

۱۰؎  یعنی اگر صلح توڑنے کی ضرورت ہی پیش آجائے تو حملہ سے سے بہت پہلے انہیں اطلاع بھیج دے کہ ہم مجبورًا اس معاہدے کو توڑ رہے ہیں تم تیار ہوجاؤ،یہ ہی مطلب ہے علیٰ سواء کا،قرآن کریم فرماتاہے:"وَ اِمَّا تَخَافَنَّ مِنۡ قَوْمٍ خِیَانَۃً فَانۡۢبِذْ اِلَیۡہِمْ عَلٰی سَوَآءٍ"یہ حدیث اس آیت کی تفسیر ہے۔

۱۱؎ یعنی امیر معاویہ حضور کا یہ فرمان عالی سنتے ہی مع لشکر کے واپس لوٹ گئے۔معلوم ہوا کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانہ سلطنت میں       ۵۱؁  اکیاون ہجری میں فتح ہوا،اس فتح میں یزید ابن معاویہ سپہ سالار تھا۔(اکمال) اور اس لشکر جرار میں حضرت عبداﷲ ابن عمر عبداﷲ ابن عباس ابو ایوب انصاری  عبداﷲ ابن زبیر حسین ابن علی جیسے حضرات سپاہیانہ شان سے شامل تھے۔(البدایہ و النہایہ) یزید ابن معاویہ نے حضرت ابو ایوب انصاری کی نماز جنازہ پڑھائی،اس نے قسطنطنیہ کی فصیل کے نیچے آپ کو دفن کیا اور اعلان کیا کہ اگر کسی عیسائی نے اس قبر شریف کو کوئی نقصان پہنچایا تو میں سارے عرب کے عیسائیوں کے قتل اور عرب کے گرجا منہدم کردوں گا،اﷲ کی شان ہے جس سے چاہے دین کی خدمت لے۔

3981 -[5]

وَعَن أبي رافعٍ قَالَ: بعثَني قُرَيْشٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُلْقِيَ فِي قَلْبِيَ الْإِسْلَامُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي وَاللَّهِ لَا أَرْجِعُ إِلَيْهِمْ أَبَدًا قَالَ: «إِنِّي لَا أَخِيسُ بِالْعَهْدِ وَلَا أَحْبِسُ الْبُرُدَ وَلَكِنِ ارْجِعْ فَإِنْ كَانَ فِي نَفْسِكَ الَّذِي فِي نَفْسِكَ الْآنَ فَارْجِعْ» . قَالَ: فَذَهَبْتُ ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم فَأسْلمت. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابو رافع سے ۱؎  فرماتے ہیں مجھے قریش نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں بھیجا ۲؎ تو جب میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو دیکھا تو میرے دل میں اسلام ڈال دیا گیا۳؎  تو میں نے عرض کیا یارسول اﷲ خدا کی قسم میں تو اب ان کی طرف کبھی نہ لوٹوں گا۴؎ تو فرمایا کہ ہم نہ تو عہد توڑتے ہیں اور نہ قاصدوں کو روکتے ہیں ۵؎ لیکن تم ابھی واپس جاؤ پھر اگر تمہارے دل میں وہ رہے جو اب ہے تو واپس آجانا۶؎ فرماتے ہیں کہ میں چلا گیا پھر نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا مسلمان ہوگیا ۷؎ (ابوداؤد)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن