دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

(۱)قرآن میں ہے حضرت صالح علیہ السلام جب عذاب یافتہ قوم کی نعشوں پرگزرے تو آپ نے ان سے خطاب کرکے فرمایا:"یٰقَوْمِ لَقَدْ اَبْلَغْتُکُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیۡ وَنَصَحْتُ لَکُمْ فَکَیۡفَ اٰسٰی عَلٰی قَوْمٍ کٰفِرِیۡنَ(۲)قرآن کریم میں ہے کہ حضرت شعیب علیہ السلام اپنی کافر عذاب یافتہ قوم کی نعشوں پرگزرے تو "فَتَوَلّٰی عَنْہُمْ وَ قَالَ یٰقَوْمِ لَقَدْ اَبْلَغْتُکُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیۡ وَنَصَحْتُ لَکُمْ فَکَیۡفَ اٰسٰی عَلٰی قَوْمٍ کٰفِرِیۡنَ"۔یعنی اے قوم میں نے تم کو احکام الٰہی پہنچائے تمہاری بڑی خیر خواہی کی تو اب میں کافر قوم پر کیسے غم کروں۔)قرآن کریم فرماتاہے:"وَسْـَٔلْ مَنْ اَرْسَلْنَا مِنۡ قَبْلِکَ مِنۡ رُّسُلِنَاۤ اَجَعَلْنَا مِنۡ دُوۡنِ الرَّحْمٰنِ اٰلِـہَۃً یُّعْبَدُوۡنَ"اے محبوب اپنے سے پہلے رسولوں کو دریافت فرمالو ہم نے اﷲ کے سوا کوئی معبود بنائے جن کی پوجا کی جائے(۴)یہ ہی حدیث جو مسلم،بخاری نے روایت کی جس سے معلوم ہوا کہ کافر مردے بھی سنتے ہیں۔)مسلم شریف میں ہے کہ بعد دفن جب لوگ واپس ہوتے ہیں تو مردہ ان کے جوتوں کی آہٹ سنتا ہے(۶)حضور صلی اللہ علیہ و سلم جب مدینہ منورہ کے قبرستان میں تشریف لے جاتے تو ان سے خطاب کرکے سلام بھی کہتے تھے اور کلام بھی کرتے تھے کہ تم ہمارے سلف ہو ہم تمہارے خلف(۷)حضرت عائشہ صدیقہ جب مکہ معظمہ میں اپنے بھائی عبدالرحمن کی قبر پر پہنچیں تو سلام کیا اور فرمایا کہ اے عبدالرحمن اگر میں تمہارے انتقال کے وقت موجود ہوتی تو تم کو وہاں ہی دفن کرتی جہاں تمہاری وفات ہوئی تھی(۸)حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ جب تک میرے حجرے میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم اور ابوبکرصدیق دفن رہے تب تک میں بے حجاب اندر چلی جاتی تھی جب سے حضرت عمر دفن ہوئے ہیں تب سے میں حجاب کے ساتھ اندر جاتی ہوں حضرت عمر سے شرم و حیاء کی وجہ سے(۹)فقہاء فرماتے ہیں کہ قبرستان میں جائے تو اہل قبور کو سلام کرے،عام مؤمنوں کو یوں کہے السلام علیکم دارقوم من المسلمین وانا ان شاء اﷲ لاحقون نسأل اﷲ لناو لکم العافیۃ۔شہداءکو یوں سلام کرے "سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَی الدَّارِ"۔اولیاء اﷲ کو یوں سلام کرے"سلامٌ علیکم بما کسبتم فنعم عقبی الدار"اور ظاہر ہے کہ نہ سننے والوں کو سلام کرنا ممنوع ہے۔دیکھو سوتے ہوئے کہ سلام نہ کرو کہ وہ سنتا نہیں،نیز جو سلام کا جواب نہ دے سکتا ہو اسے سلام کرنا ممنوع ہے،جو نماز پڑھ رہا ہے،استنجاء کررہا ہے اسے سلام نہ کرو کہ اگرچہ وہ سلام سنتا تو ہے مگر جواب دے نہیں سکتا۔اگر قبر والے مردے سلام سنتے نہ ہوتے یا جواب نہ دے سکتے تو انہیں سلام کرنا ممنوع ہوتا۔معلوم ہوا کہ وہ سنتے بھی ہیں جواب بھی دیتے ہیں۔

منکرین سماع موتی کے چاروں دلائل نہایت ہی کمزور ہیں،ان کے جوابات حسب ذیل ہیں:

جواب(۱)آیت کریمہ"اِنَّکَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰی"میں مردے اور بہرے سے مراد دل کے بہرے کفار ہیں جوحضور کی تبلیغ کو مفید طور پرنہیں سنتے کیونکہ اس جگہ قرآن کریم نے فرمایا:"اِنۡ تُسْمِعُ اِلَّا مَنۡ یُّؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا"آپ ان ہی کو سناسکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں۔دیکھو یہاں موت کے مقابل میں ایمان کا ذکر فرمایا۔معلوم ہوا کہ موت سے مراد کفر ہے قرآن کریم نے خود اس کی تفسیر کردی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن