دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۵؎ کہ وہ مرگیا،یہ تائید غیبی تھی کہ اس دوران میں اس نے آپ کو شہید نہ کردیا،اس کی ہمت ہی نہ پڑی من کان ﷲ کان اﷲ لہ۔ اس سے بھی معلوم ہوا کہ جاسوس کا قتل جائز ہے اور جاسوس کے ثبوت کے لیے صرف علامات ہی کافی ہیں،باقاعدہ گواہیوں کی ضرورت نہیں۔آج بھی جس کے پاس خبر رسانی کے آلات پائے جاتے ہیں اسے جاسوس مان لیا جاتا ہے۔

۶؎ یعنی صرف اس کا لباس ہی نہیں بلکہ ہتھیار،لباس،زیور،سواری،کاٹھی وغیرہ جو کچھ اس مقتول کے پاس تھا سب ان کو دے دو اور اس میں خمس بھی نہ لیا جائےیہ ہی ہمارا مذہب ہے کہ قاتل غازی کو کافر مقتول کا سارا مال دیا جائے اس میں خمس نہیں۔

3963 -[4] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ بَنُو قُرَيْظَةَ عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِليه فَجَاءَ عَلَى حِمَارٍ فَلَمَّا دَنَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُمْ» فَجَاءَ فَجَلَسَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ هَؤُلَاءِ نَزَلُوا عَلَى حُكْمِكَ» . قَالَ: فَإِنِّي أَحْكُمُ أَنْ تَقْتُلَ الْمُقَاتِلَةُ وَأَنْ تُسْبَى الذُّرِّيَّةُ. قَالَ: «لَقَدْ حَكَمْتَ فِيهِمْ بحُكْمِ المَلِكِ» . وَفِي رِوَايَة: «بِحكم الله»

روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں کہ جب بنی قریظہ نے حضرت سعد ابن معاذ کے حکم پر اترنا چاہا ۱؎ تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے انہیں بلا بھیجا تو وہ گدھے پر سوار آئے ۲؎ جب قریب آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا اپنے سردار کی طرف اٹھو چلو۳؎ چنانچہ وہ آئے بیٹھ گئے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ یہ لوگ تمہارے حکم پر اتر رہے ہیں۴؎ فرمایا کہ میں تو حکم دیتا ہوں کہ ان کے جنگجو قتل کردیئے جائیں اور بچے قید کرلیے جائیں ۵؎ فرمایا تم نے ان کے متعلق فرشتے کا حکم دیا ۶؎  اور ایک روایت میں ہے اﷲ کا حکم دیا ۷؎ (مسلم،بخاری)

۱؎ یہ واقعہ شوال     ۵ھ؁   پانچ ہجری کا ہے کہ یہود مدینہ بنی قریظہ نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم اور مسلمانوں سے بد عہدی کرکے مشرکین مکہ کو مسلمانوں کے خلاف ابھارا جس کی وجہ سے غزوہ احزاب یعنی خندق کا واقعہ پیش آیا،اﷲ تعالٰی نے ان سب کفار کی تمام تدبیروں کو ایک آندھی کے ذریعہ ختم فرمادیا۔مسلمانوں نے غزوہ خندق سے فارغ ہوکر بحکم خداوندی ان بدعہد یہودیوں بنی قریظہ کا محلہ گھیر لیا۔یہ لوگ پچیس دن اپنے قلعوں میں محصور رہ کر تنگ آگئے تو انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس پیغام بھیجا کہ ہم حضرت سعد ابن معاذ کے فیصلہ پر راضی ہیں وہ ہمارے متعلق جو فیصلہ کریں ہم کو منظور ہے۔حضور نے بھی ان کی یہ درخواست قبول فرمالی،چونکہ حضرت سعد ابن معاذ قبیلہ اوس کے سردار تھے اور بنی قریظہ اس کے حلیف تھے زمانہ جاہلیت میں اس لیے انہیں یقین تھا کہ حضرت سعد ہمارے حلیف ہونے کا لحاظ کرکے ہم پر نرمی کریں گے اس لیے وہ آپ کے فیصلہ پر راضی ہوئے مگر فیصلہ وہ ہوا جو آگے آرہا ہے۔

۲؎ آپ غزوہ خندق میں زخمی ہوگئے تھے بیمار تھے اس لیے سواری پر حاضر ہوئے،آپ کہیں دور سے نہ آئے تھے اپنے گھر سے ہی آئے تھے جو مدینہ منورہ میں تھا۔(مرقات)

۳؎ اس میں خطاب ان انصار سے ہے جو حاضر بارگاہ تھے یا سارے حاضرین سے یعنی اپنے ان سردار کی تعظیم کے لیے کھڑے ہوجاؤ اور ان کے استقبال و پیشوائی کے لیے جاؤ،ابھی حضرت سعد کا خچر دور ہی تھا تب یہ حکم صادر ہوا۔اس سے معلوم ہوا کہ بزرگوں کی آمد پر ان کی تعظیم کے لیے کھڑا ہونا ان کا استقبال کرنا سنت ہے۔جن احادیث میں تعظیمی قیام سے منع فرمایا گیا ہے وہ وہ ہے کہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن