دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۵؎ یعنی بہتر تو یہ ہے کہ تم مسلمان ہوکر دونوں جہاں کی عزت و عظمت حاصل کرلو ورنہ تم کو جزیہ دینے کی ذلت اختیار کرنا پڑے گی۔جزیہ دینا خود ایک ذلت ہے یہ عبارت قرآن کریم کی اس آیت سے ماخوذ ہے"حَتّٰی یُعْطُوا الْجِزْیَۃَ عَنۡ یَّدٍ وَّہُمْ صٰغِرُوۡنَ" اس لیے فقہاء فرماتے ہیں کہ ذمی کفار خواہ کتنے بڑے امیر ہوں مگر اپنا جزیہ(ٹیکس)حاکم اسلام کے سامنے خود لے کر حاضر ہوں، اپنے نوکر وغیرہ کے ہاتھ نہیں بھیج سکتے کیونکہ آیتِ کریمہ میں عن ید ارشاد ہوا ہے۔

۶؎ یعنی اگر تم جزیہ بھی قبول نہیں کرتے اور ہماری رعایا بھی نہیں بنتے تو پھر ہماری تمہاری جنگ ہے مگر اس جنگ کا انجام سوچ لو۔تم کو شراب کے عارضی نشہ سے الفت ہے ہمارے مجاہدوں کو عشق الٰہی کے دائمی نشہ سے محبت،تم شراب پی کر لڑتے ہو ہم نشہ عشقِ الٰہی میں مخمور ہوکر صرف رب کے لیے لڑتے ہیں،عارضی چیز اصل کے مقابل میں ٹھہر سکتی ہے۔

۷؎ اس سے معلوم ہوا کہ مسلمان کسی سے بے خبری میں نہیں لڑتے بلکہ پہلے اسے خبردار کرتے پھر ہتھیار اٹھاتے ہیں۔یہ حکم بے خبر کفار کے لیے ہے جنہیں ابھی دعوت اسلام نہ پہنچی ہو بلکہ باخبر کفار کے ایمان کی اگر امید ہو تو انہیں خبر دے دینا مستحب ہے۔ فارسیوں کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم بھی دعوت اسلام دے چکے تھے اب یہ دعوت دینا مستحب تھا،یہ بھی معلوم ہوا کہ مؤمن کی جنگ ملک گیر یا مال حاصل کرنے کو نہیں ہوتی صرف رضا الٰہی اور تبلیغ اسلام کے لیے ہوتی ہے،یہ بھی معلوم ہوا کہ کفار کو السلام علیکم نہ کہا جائے۔ انہیں وہ سلام کیا جائے جو یہاں مذکور ہے قرآن کریم میں بھی اس کا ذکر ہے۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن