دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

ٹیکس(جزیہ)نہ لیا جائے گا ان کے لیے صرف اسلام ہے یا قتل۔ مرتدین سے جزیہ کسی مذہب میں نہیں اسے تو مسلمان ہی ہونا پڑے گا ورنہ قتل کیا جائے گا،یہ حدیث امام مالک و اوزاعی کی دلیل ہے ان کے ہاں ہر کافر سے جزیہ قبول کیا جائے گا اہل کتاب ہو یا مشرک یا مجوسی اور عربی ہو یا عجمی۔امام شافعی کے ہاں اہل کتاب اور مجوسیوں سے جزیہ قبول ہوگا خواہ عربی ہوں یا عجمی۔ہمارے اور امام شافعی کے ہاں یہ حدیث اہل کتاب کے متعلق ہے،انہیں مشرکین فرمایا گیا ہے لغت کے لحاظ سے کہ وہ مشرک ہیں لہذا یہ حدیث ہمارے اور شوافع کے خلاف نہیں۔

۱۵؎  یعنی جزیہ قبول کرکے انہیں اپنی رعایا بنا لو انہیں قتل نہ کرو کہ اداء جزیہ کے بعد ان کفار کے مال و جان مسلمانوں کے مال و جان کی طرح ہو جاتےہیں جیساکہ حضرت علی کی روایت میں ہے۔(مرقات)

۱۶؎  یہ ہے وہ تیسری بات جس کا ذکر پہلے ہوا تھا یعنی اگر کفار ایسے سرکش ہوں کہ نہ تو مسلمان بنیں نہ تمہاری اطاعت کریں تب ان پر جہاد کرو۔

۱۷؎  یعنی اگر قلعہ میں گھرے ہوئے کفار خواہش کریں کہ ہم کو اﷲ رسول کی ذمہ داری پر ان کی ضمانت پر قلعہ سے باہر نکال لو کہ ہماری جان و مال کے اللہ رسول ضامن و ذمہ دار ہیں اگر تم نے ہم کو باہر نکال کر قتل کیا یا مال لیا تو تم ان دونوں ذاتوں کے مجرم ہو گے۔یہاں مرقات نے ذمہ کے معنی کیے عہد و امان۔اس سے معلوم ہوا کہ اﷲ رسول کی ضمان اﷲ رسول کی امان لینا جائز ہے، بعض لوگ اپنے مسافر سے کہتے ہیں اﷲ رسول کی ضمان پانچ پیروں کی امان میں جاوے،بعض لوگ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے نام کا امام ضامن مسافر کے بازو پر باندھتے ہیں،ان سب کا ماخذ یہ فرمان عالی بھی ہوسکتا ہے یعنی کفار کو اللہ رسول کی ضمان پر نہ اتارو بلکہ اپنی ضمان و امان پر اتارو۔

۱۸؎ یہاں دو روایتیں ہیں اَن الف کے فتح سے اور اِن الف کے کسرہ سے اور تخفروا بنا ہے اخفار سے بمعنی توڑنا یا معروف ہے یا مجہول ہم نے مجہول کی روایت لی ہے یعنی اگر تم کفار کو اللہ رسول کے ذمہ پر اتارو اور وہ اتر کر اس ذمہ کو توڑ دیں تو یہ بہت برا ہے،اگر تمہارے ذمہ کو توڑیں تو یہ نرم ہے اور اگر تخفروا معروف ہے تو معنی یہ ہوئے کہ اگر وہ لوگ بدعہدی کریں اور تم ان کی بد عہدی کی وجہ سے  ان کی امان توڑو  تو  اللہ رسول  کی امان توڑنا سخت ہے اپنی امان توڑنا سہل  لہذا حدیث پاک میں بد عہدی وعدہ خلافی امان توڑنے ضمان کے خلاف کرنے کی اجازت نہیں،یہ خوب خیال میں رکھنا چاہیے۔

۱۹؎  یعنی اگر محصور کفار تم سے کہیں کہ ہم قلعہ سے اتر آتے ہیں ہم پر اﷲ تعالٰی کا حکم جاری کرنا تو تم یہ قبول نہ کرو کیونکہ تم جو حکم جاری کرو گے وہ وحی سے تو ہوگا نہیں تمہارے اپنے اجتہاد سے ہوگا نہ معلوم کہ اجتہاد درست ہو یا نہ ہو۔اس سے معلوم ہوا کہ مجتہد اپنے اجتہادی حکم کو یقینی طور پر اللہ رسول کا حکم نہیں کہہ سکتا،کیا خبر ہے کہ یہ اجتہاد درست ہے یانہیں۔اسی لئے علامہ شامی نے فرمایا کہ اگر ہم سے سوال کیاجائے کہ تم حق پر ہو یا  امام شافعی تو ہم کہیں گے کہ غالبًا حق پرہم ہی ہیں مگر شائد حق پر وہ ہوں اگر پوچھاجائے تم حق پر ہو یا معتزلہ و خوارج تو ہم کہیں گے کہ یقینًا ہم ہی حق پر ہیں وہ لوگ یقینًا باطل پر ہیں کیونکہ امام شافعی سے اجتہادی اختلاف ہے اور ان معتزلہ و خوارج سے عقیدہ کا اختلاف ہے۔

3930 -[5] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أوفى: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَيَّامِهِ الَّتِي لَقِيَ فِيهَا الْعَدُوَّ انْتَظَرَ حَتَّى مَالَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ قَامَ فِي النَّاسِ فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ لَا تَتَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ وَاسْأَلُوا اللَّهَ الْعَافِيَةَ فَإِذَا لَقِيتُمْ فَاصْبِرُوا وَاعْلَمُوا أَنَّ الْجَنَّةَ تَحْتَ ظِلَالِ السُّيُوفِ» ثُمَّ قَالَ: «اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ وَمُجْرِيَ السَّحَابِ وهازم الْأَحْزَاب واهزمهم وَانْصُرْنَا عَلَيْهِم»

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن ابی اوفی سے ۱؎ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے بعض ان دنوں میں جن میں دشمن سے جنگ فرمائی ۲؎  تو یہاں تک انتظار فرمایا کہ سورج ڈھل گیا۳؎  تو حضور لوگوں میں کھڑے ہوئے پھر فرمایا کہ اے لوگو دشمن سے ملنے کی آرزو نہ کرو۴؎  اور اللہ سے امن کی دعا مانگو پھر جب بھڑ جاؤ تو صبر کرو ۵؎ اور جان لو کہ جنت تلواروں کے سایہ کے نیچے ہے ۶؎ پھر کہا اے اﷲ اے کتاب کے اتارنے والے اور بادلوں کو چلانے والے اور لشکروں کو بھگانے والے انہیں بھگادے اور ان کے مقابل میں ہماری مدد فرما ۷؎(مسلم،بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن