دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

3929 -[4]

وَعَن سليمانَ بنِ بُريدةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَمَّرَ أَمِيرًا عَلَى جَيْشٍ أَوْ سَرِيَّةٍ أَوْصَاهُ فِي خَاصَّتِهِ بِتَقْوَى اللَّهِ وَمَنْ مَعَهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ خَيْرًا ثُمَّ قَالَ: " اغْزُوَا بسمِ اللَّهِ قَاتَلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ اغْزُوَا فَلَا تَغُلُّوا وَلَا تَغْدِرُوا وَلَا تَمْثُلُوا وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا وَإِذَا لَقِيتَ عَدُوَّكَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَادْعُهُمْ إِلَى ثَلَاثِ خِصَالٍ أَوْ خِلَالٍ فَأَيَّتَهُنَّ مَا أَجَابُوكَ فَاقْبَلْ مِنْهُمْ وَكُفَّ عَنْهُمْ ثُمَّ ادْعُهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ فَإِنْ أَجَابُوكَ فَاقْبَلْ مِنْهُمْ وَكُفَّ عَنْهُمْ ثُمَّ ادْعُهُمْ إِلَى التَّحَوُّلِ مِنْ دَارِهِمْ إِلَى دَارِ الْمُهَاجِرِينَ وَأَخْبِرْهُمْ أَنَّهُمْ إِنْ فَعَلُوا ذَلِكَ فَلَهُمْ مَا لِلْمُهَاجِرِينَ وَعَلَيْهِمْ مَا عَلَى الْمُهَاجِرِينَ فَإِنْ أَبَوْا أَنْ يَتَحَوَّلُوا مِنْهَا فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّهُمْ يَكُونُونَ كَأَعْرَابِ الْمُسْلِمِينَ يُجْرَى عَلَيْهِمْ حُكْمُ الله الَّذِي يُجْرَى عَلَيْهِمْ حُكْمُ اللَّهِ الَّذِي يُجْرَى عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَكُونُ لَهُمْ فِي الْغَنِيمَةِ وَالْفَيْءِ شَيْءٌ إِلَّا أَنْ يُجَاهِدُوا مَعَ الْمُسْلِمِينَ فَإِنْ هم أَبَوا فعلهم الْجِزْيَةَ فَإِنْ هُمْ أَجَابُوكَ فَاقْبَلْ مِنْهُمْ وَكُفَّ عَنْهُمْ فَإِنْ هُمْ أَبَوْا فَاسْتَعِنْ بِاللَّهِ وَقَاتِلْهُمْ وَإِذَا حَاصَرْتَ أَهْلَ حِصْنٍ فَأَرَادُوكَ أَنْ تَجْعَلَ لَهُمْ ذِمَّةَ اللَّهِ وَذِمَّةَ نَبِيِّهِ فَلَا تَجْعَلْ لَهُمْ ذِمَّةَ اللَّهِ وَلَا ذِمَّةَ نَبِيِّهِ وَلَكِنِ اجْعَلْ لَهُمْ ذِمَّتَكَ وَذِمَّةَ أَصْحَابِكَ فَإِنَّكُمْ أَنْ تُخْفِرُوا ذِمَمَكُمْ وَذِمَمَ أَصْحَابِكُمْ أَهْوَنُ مِنْ أَنْ تُخْفِرُوا ذِمَّةَ اللَّهِ وَذِمَّةَ رَسُولِهِ وَإِنْ حَاصَرْتَ أَهْلَ حِصْنٍ فَأَرَادُوكَ أَنْ تُنْزِلَهُمْ عَلَى حُكْمِ اللَّهِ فَلَا تُنْزِلْهُمْ عَلَى حُكْمِ اللَّهِ وَلَكِنْ أَنْزِلْهُمْ عَلَى حُكْمِكَ فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي: أَتُصِيبُ حُكْمَ اللَّهِ فِيهِمْ أَمْ لَا؟ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ

روایت ہے حضرت سلیمان ابن بریدہ سے ۱؎  وہ اپنے والد سے راوی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم جب کسی کو کسی لشکر یا فوج پر امیر بناتے تو اسے اپنے خاص ذاتی معاملہ میں اللہ سے ڈرنے کی اور اپنے مسلمان ساتھیوں کے ساتھ بھلائی کی وصیت فرماتے تھے ۲؎ پھر فرماتے کہ اﷲ کے نام سے اﷲ کی راہ میں جہاد کرو،ان سے جنگ کرو  جو اللہ کے منکر ہیں۳؎  جہاد کرو تو نہ خیانت کرو،نہ بد عہدی اور نہ مثلہ کرو  نہ کسی بچہ کو قتل کرو ۴؎ اور جب اپنے دشمن مشرکوں سے ملو تو انہیں تین خصلتوں یا تین باتوں کی طرف بلاؤ  ۵؎  تو  وہ ان میں سے جو بات مان جائیں تم ان سے قبول کرو اور  ان کے ہاتھ روک لو  ۶؎  انہیں اسلام کی طرف بلاؤ  ۱؎  تو  اگر وہ یہ مان لیں تم ان سے قبول کرلو  اور ان سے ہاتھ روک لو  ۷؎  تو پھر انہیں اپنے وطن سے مہاجرین کی جگہ کی طرف منتقل ہوجانے کی دعوت دو ۸؎  اور انہیں خبر دو کہ وہ یہ کرلیں گے تو ان کے لئےوہ ہی حقوق ہوں گے جو مہاجرین کے ہیں اور ان پر وہ ذمّہ داریاں ہوں گی جو مہاجرین پر ہیں ۹؎ اگر وہ وہاں سے منتقل ہونے سے انکار کریں تو انہیں آگاہ کردو کہ وہ دیہاتی مسلمانوں کی طرح ہونگے کہ  ان پر وہ احکام الٰہی جاری کئے جائیں گے ۱۰؎ جو مسلمانوں پر جاری کئے جاتے ہیں اور ان کے لئے غنیمت و فئ سے کچھ نہ ہوگا ۱۱؎ مگر یہ کہ مسلمان کے ساتھ جہاد کریں۱۲؎  پھر اگر وہ انکار کریں تو تم ان سے جزیہ مانگو ۱۳؎ پھر اگر وہ لوگ تمہاری مان لیں تو تم ان سے قبول کرلو اور ان سے ہاتھ روک لو۱۴؎  لیکن اگر وہ انکاری ہوں تو  اللہ سے مدد مانگو اور ان سے جنگ کرو  ۱۵؎  اور جب تم کسی قلعہ والوں کامحاصرہ کرو پھر وہ تم سے خواہش کریں کہ تم ان کے لئے اللہ رسول کا ذمہ کرو تو تم ان کےلئے نہ اللہ کا ذمہ اور نہ  اس کے نبی کا ذمہ۱۶؎  بلکہ ان کے لیے اپنا اور اپنے ساتھیوں کا ذمہ دو  کیونکہ اگر تم اپنا اور اپنے ساتھیوں کا ذمہ توڑے جاؤ تو یہ اس سے آسان ہے کہ تم  اللہ کا  ذمہ اور اس کے رسول کا  ذمہ توڑے جاؤ ۱۷؎  اور اگر تم کسی قلعہ والوں کامحاصرہ کرو پھروہ چاہیں کہ تم انہیں اللہ کے حکم پر  اتارو  تو تم ان کو اللہ کے حکم پر نہ اتارو لیکن انہیں اپنے حکم پر اتارو کیونکہ تم نہیں جانتے کہ ان کے متعلق اللہ کا حکم پاؤ گے یا نہیں ۱۸؎(مسلم)

۱؎ سلیمان تابعی ہیں،عہد فاروقی میں پیدا ہوئے،ان کے والد بریدہ ابن حصیب صحابی ہیں،حضرت علی کے خاص لوگوں سے ہیں،مشہور صحابی ہیں۔

۲؎ یعنی لشکر کے سپہ سالار سے فرماتے کہ اپنے ذاتی معاملہ میں اﷲ سے ڈرنا،ترک نماز،خیانت دیگر خلاف شرع باتوں سے پرہیز کرنا اور اپنے ماتحت سپاہیوں وغیرہم کے ساتھ بھلائی کرنا،نرم برتاوا کرناگویا اپنے آپ مشقت جھیلنا،ماتحتوں پر نرمی کرنا اس لیے پہلے تقوی اﷲ فرمایا اور بعد میں خیرًا۔

۳؎ یعنی جہاد میں صرف رضاالٰہی کی نیت ہو،ملک گیری،غنیمت عزت حاصل کرنے کی نیت نہ ہو،رب تعالٰی راضی ہوجائے تو تمہیں سب کچھ مل جائے گا،اﷲ کے انکار سے مراد اﷲ کے دین کا انکار ہے لہذا اس میں نبوت یا کتاب اللہ کا انکار بھی داخل ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ جہاد صرف کفار پر ہوگا خواہ اصلی کافر ہوں خواہ مرتد ہی کہ مسلمان اسلام چھوڑ کر بے دین ہوجائیں اور ان سے جنگ کرنی پڑے وہ بھی جہاد ہے جیسے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے منکرین زکوۃ اور مسیلمہ کذاب کو نبی مان لینے پر جہادکیے، خلافت حیدری کے زمانہ میں جو حضرت عائشہ صدیقہ یا امیر معاویہ سے جنگیں ہوئیں وہ جہاد نہیں صرف قتال ہیں،رب تعالٰی فرماتا ہے:"فَقٰتِلُوا الَّتِیۡ تَبْغِیۡ"۔

۴؎ اس مختصر فرمان عالی میں چار چیزوں سے منع فرمایا گیا:غنیمت میں خیانت،بحالت جنگ جو مقابل کفار سے وعدہ کرلیا جائے اس کے خلاف کرنا،مقتول کافر کے ناک کان،ہاتھ پاؤں کاٹنا یا اس کا منہ کالا کرنا،کفار کے ناسمجھ بچوں کو قتل کرنا۔اس سے معلوم ہوا کہ اسلام میں مثلہ کرنا(مقتول کی شکل بگاڑنا)منسوخ ہے۔حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے جو قبیلہ عرینہ کے مرتد ڈاکوؤں کی آنکھیں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن