دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

اور رسالت کا تعلق مخلوق سے بھی۔یہاں مرقات نے فرمایا کہ اس فرمان عالی کے بھیجتے وقت یہ آیت کریمہ"یٰۤاَہۡلَ الْکِتٰبِ تَعَالَوْا"الخ نازل ہی نہیں ہوئی تھی کیونکہ یہ فرمان عالی      ۶ھ؁  میں بھیجا گیا اور آیت کریمہ کا نزول وفد نجران کے موقعہ پر ہوا یعنی       ۹ھ؁  میں یہ حضور عالی کا اپنا فرمان تھا جس کے مطابق تین سال بعد آیت کریمہ ان ہی الفاظ میں نازل ہوئی۔

3927 -[2]

وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بِكِتَابِهِ إِلَى كِسْرَى مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُذَافَةَ السَّهْمِيِّ فَأَمَرَهُ أَنْ يَدْفَعَهُ إِلَى عَظِيمِ الْبَحْرَيْنِ فَدَفَعَهُ عَظِيمُ الْبَحْرَيْنِ إِلَى كِسْرَى فَلَمَّا قَرَأَ مَزَّقَهُ قَالَ ابْنُ الْمُسَيَّبِ: فَدَعَا عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُمَزَّقُوا كُلَّ مُمَزَّقٍ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ

روایت ہے ان ہی سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنا فرمان نامہ عبداﷲ ابن حذافہ سہمی کے ذریعہ کسریٰ کی طرف بھیجا ۱؎  اور انہیں حکم دیا یہ فرمان نامہ بحرین کے گورنر کو دے دیں پھر بحرین کے گورنر نے وہ خط کسریٰ کو دیا ۲؎  جب کسریٰ نے پڑھا تو اسے پھاڑ دیا،ابن مسیب کہتے ہیں تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ان پر یہ دعا فرمائی کہ وہ ہی پورے پورے پھاڑ دیئے جائیں۳؎(بخاری)

۱؎ کسریٰ شاہ فارس کا لقب تھا،خسرو کا معرب،خسرو کے معنی ہیں بڑے ملک والا،اس کسریٰ کا نام پرویز ابن ہرمز ابن نوشیروان تھا یعنی نوشیروان کا بیٹا یا پوتا۔(اشعہ)عبداﷲ ابن جزعہ ہیں،کنیت ابوالحارث،بدر میں شریک ہوئے،مصرمیں قیام رہا،وہاں مصر میں ہی   ۸۵ھ؁  میں انتقال ہوا۔

۲؎ بحرین بصرہ کے قریب لب سمندر مشہور شہر ہے وہاں کا گورنر کسریٰ کی طرف سے مقررکردہ تھا یہ کسریٰ کے وزیر خارجہ کے فرائض انجام دیتا تھا اس لیے حضور نے اس کی معرفت کسریٰ کو فرمان عالی بھیجا۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم ہر ملک اور وہاں کے قوانین و احکام فرائض حکام سے خبردار تھے۔

۳؎ خیال رہے کہ ہرقل شاہ روم نے تو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان عالی سن کر دل سے اسلام قبول کرلیا مگر اپنی رعایا و حکام کے خوف سے اسلام ظاہر نہ کرسکا مگر پرویز بدنصیب نے اہانت کے طور پر نامہ عالیہ پھاڑ ڈالا جس پر حضور نے اسے یہ بددعا دی کہ خدا ان کے ٹکڑے کردے اس دعا کا اثر یہ ہوا کہ پرویز کا بیٹا شیرویہ تھا جو زنا اور دولت کا بڑا حریص تھا اس نے خزانہ پر قبضہ کرنے کے لیے اپنے باپ پرویز کو قتل کردیا پھر خزانوں پر قابض ہوکر انہیں کھلوایا،چنانچہ دواؤں کے خزانہ کی بھی جانچ پڑتال کی اس میں ایک دوا پر لکھا ہوا تھا کہ یہ قوت مردمی کے لیے اکسیر ہے شیرویہ نے یہ دوا کھالی یہ تھا زہر کھاتے ہی مرگیا چھ ماہ بعد اس کی موت واقعی ہوگئی پھر اس ملک پر نحوست ہی آتی رہی حتی کہ عہد فاروقی میں سارے فارس پر مسلمانوں کا قبضہ ہوگیا اس وقت فارس کا بادشاہ یزد جرد ابن شہر یار ابن شیرویہ ابن پرویز تھا اس کی بیٹی شہر بانو بنت یزد جردگرفتار کرکے مدینہ منورہ لائی گئی اور حضرت عمر نے جناب حسین سے ان کا نکاح کیا۔(مرقات)شہر بانو کی قبر تہران(ایران)میں ہے میں نے زیارت کی۔یہاں مرقات نے فرمایا کہ شاہ روم نے حضور انور کا خط شریف پڑھ کر ریشم کے کپڑے میں لپیٹ کر بہت محفوظ صندوق میں رکھ لیا تب حضور نے اسے دعا دی کہ ان کا ملک باقی رہے ۔فتح الباری میں شرح میں سیف الدین منصور سے روایت کی کہ وہ رومی بادشاہ کے پاس کچھ ہدیہ لے کر گئے تو اس نے ایک سنہری صندوق سے ایک بوسیدہ کاغذ نکالا جس کے حروف بھی جگہ جگہ سے مٹ چکے تھے اور اس کا ریشمی غلاف بھی گل چکا تھا اور بولا کہ یہ تمہارے نبی کا خط ہے جو ہمارے دادا قیصر کے نام آیا تھا ہم اسے بہت سنبھال کر رکھتے ہیں اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن