30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱۰؎ اریسین جمع ہے اریسی کی بمعنی کاشتکار،ماتحت،رعایا،خدام یعنی اگر تو کافر رہا تو تیری وجہ سے تیری رعایا اور خدام بھی کافر رہیں گے تو ان سب کے کفر کا وبال تجھ پر پڑے گا الناس علی دین ملوکہم،بعض نے فرمایا کہ اریسی عیسائیوں کا نام ہے کیونکہ یہ اریس کے ہیں اس لیے انہیں اردیسیہ بھی کہا جاتا ہے اریس کوئی بڑا پادری گزرا ہے۔(مرقات)یعنی تجھ پر تمام عیسائیوں کے عیسائی رہنے کا گناہ ہوگا۔
۱۱؎ یہ قرآن کریم کی آیت ہے،اس کی تفسیر ہماری تفسیری نعیمی میں ملاحظہ فرماؤ۔یہاں اتنا سمجھ لو کہ کلمۃ سے مراد سارے ایمانی اسلامی عقیدے ہیں جن کو حضرات انبیاءکرام بھی جانتے مانتے تھے اور نو مسلم و پرانے مسلم یکساں ہیں اس کی تفسیر ان لانعبد الخ ہے۔رب بنانے سے مراد یا تو حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا کا بیٹا ماننا ہے یا پادریوں جوگیوں کو حرام اور حلال کا مالک جاننا ان سے اپنے گناہ معاف کرانا ہیں جو عیسائیوں کے ہاں ہوتا ہے اسلام میں نہ یہ عقیدے ہیں نہ یہ اعمال ہیں آیت کریمہ بہت جامع ہےیہاں اس کی تفسیر کا موقع نہیں۔
۱۲؎ یعنی اگر تم ایمان قبول نہ کرو تو بھی اس خط سے تم کو ہمارا مذہب معلوم ہوگیا کل قیامت میں تم کو ہمارے ایمان کی گواہی بارگاہ الٰہی میں دینا ہوگی۔خیال رہے کہ قیامت کے دن مؤمن کے ایمان کے گواہ کفاربھی ہوں گے اور درخت ذرے وغیرہ بھی جنہوں نے مؤمن کے ایمان کو اس کے اعمال کو دیکھا جہاں تک مؤذن کی آواز اذان پہنچتی ہے وہاں تک کہ ہر چیز اس کے ایمان کی گواہ ہے۔
۱۳؎ یریس اور دعایۃ دونوں لفظوں کی تحقیق ابھی کردی گئی ہے۔اس حدیث سے بہت مسائل معلوم ہوئے:ایک یہ کہ خط کو بسم اﷲ سے شرو ع کرنا سنت ہے۔دوسرے یہ کہ کفار کو سلام اس طرح کیا جائے"السَّلٰمُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدٰی"۔ تیسرے یہ کہ جہاد سے پہلے کفار کو دعوت اسلام دینا چاہیے یہ دعوت کبھی واجب ہے کبھی مستحب۔چوتھے یہ کہ ایک شخص کی خبرمعتبر ہے،اکیلے حضرت دحیہ کو خط دے کر بھیجا گیا ان کے ساتھ گواہ نہ گئے۔پانچویں یہ کہ کفار کے ملک میں ایک دو آیتوں والا کاغذ بھیجنا جائز ہے وہاں قرآن لے جانا ممنوع ہے جب کہ اس کی توہین کا اندیشہ ہو،دیکھو حضور نے اس خط شریف میں قرآنی آیت لکھ کر عیسائیوں کے ملک میں بھیجی۔چھٹے یہ کہ ایک دو آیتوں کو بے وضو اور کافر چھو سکتے ہیں۔دیکھو حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے اس فرمان عالی میں آیت قرآنیہ تحریر فرماکر گورنر بصریٰ کی معرفت ہرقل شام روم کو روانہ فرمایا حالانکہ عظیم بصری اور ہرقل دونوں عیسائی تھے۔ساتویں یہ کہ خط میں مضمون سے پہلے اپنا اور مکتوب الیہ کا نام لکھے۔آٹھویں یہ کہ پہلے اپنا نام لکھے پھر مکتوب الیہ کا اگر بڑا آدمی فاسق ہو تو اس کی تعریف زیادہ نہ لکھے معمولی القاب لکھے۔دیکھو حضور انور نے شاہ روم کو صرف عظیم الروم لکھا یعنی جسے رومی لوگ بڑا سمجھتے ہیں۔ دسویں یہ کہ تبلیغ میں بے نیازی بھی چاہیے اور نرم کلامی بھی،رب تعالٰی نے موسیٰ علیہ السلام کو حکم دیا "فَقُوۡلَا لَہٗ قَوْلًا لَّیِّنًا"فرعون سے نرم کلام کرنا۔گیارہویں یہ کہ کلام بلیغ اور مختصر بہتر ہوتاہے۔بارھویں یہ کہ کفار کے سرداروں کو عذاب بہت زیادہ ہوگا ان کی وجہ سے ان کے ماتحت لوگ بھی کافر رہتے ہیں،رب تعالٰی فرماتاہے:"وَ لَیَحْمِلُنَّ اَثْقَالَہُمْ وَاَثْقَالًا مَّعَ اَثْقَالِہِمْ"۔تیرھویں یہ کہ اگر اہل کتاب مسلمان ہوجائیں تو انہیں ثواب ڈبل ملتا ہے پہلے عیسائی ہونے کا پھر مسلمان ہوجانے کا۔چودھویں کہ یہ عبدیت رسالت پر مقدم ہے کہ اسی لیے عبدہ و رسولہ فرمایا گیا کہ عبدیت کا تعلق صرف رب تعالٰی سے ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع