دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

فرمان نامے حضرت زید ابن ثابت سےلکھوائے تھے خود ان پر مہر کی تھی ان فرمانوں کے فوٹو چھپے ہوئے ہیں اور مع ترجمے کے شائع ہوئے ہیں،اس قیصر کا نام ہرقل تھا۔

۲؎ دحیہ دال کے کسرہ ح کے سکون اور ی کے فتحہ سے آپ دحیہ ابن خلیفہ ہیں،قبیلہ بنی تغلب سے ہیں،احد اور بعد کے غزوات میں شامل رہے،بہت خوبصورت تھے،اکثر جبرائیل امین آپ کی شکل میں آتے تھے،حضرت دحیہ آخر عمر میں حضرت امیر معاویہ کے پاس شام میں رہے یہ فرمان عالی        ۶ھ؁ میں روانہ ہوئے۔

۳؎  خیال رہے کہ  بصریٰ صوبہ خوران کا ایک شہر ہے دمشق اور بعلبک کے درمیان یہ صوبہ روم کے قبضہ میں تھا یہاں روم کا گورنر رہتا تھا اور بصرہ دوسرا شہر ہے جو عراق میں ہے جہاں سے بغداد شریف کو ریل جاتی ہے میں نے بصرہ و بغداد کی زیارات کی ہیں،بعض لوگ اسے بصرہ سمجھتے ہیں یہ غلط ہے۔

۴؎ جیسے آج کل سفیر یا وزیر خارجہ کے ذریعہ صدر مملکت سے بات ہوتی ہے ویسے ہی اس زمانہ میں گورنر بصریٰ کے ذریعہ قیصر روم کو پیغام دیئے جاتے تھے اس لیے حضورصلی اللہ علیہ و سلم نے یہ دعوت اسلام گورنر بصریٰ کے ذریعہ بھیجی۔معلوم ہوا کہ ہر ملک کے قوانین پرعمل کرنا درست ہے جب کہ وہ خلاف اسلام نہ ہوں۔

۵؎  معلوم ہوا کہ اپنے خط وغیرہ دنیاوی تحریروں کو بھی بسم اﷲ سے شروع کرنا سنت ہے۔حضرت سلیمان علیہ السلام نے جب ملکہ بلقیس کو خط لکھا تھا تو اسے بھی بسم اﷲ سے شروع فرمایا تھا(قرآن کریم)آج کل بعض محتاط لوگ بجائے بسم اﷲ کے ۷۸۶ یعنی بسم اﷲ کے عدد لکھتے ہیں نیچے ۹۲ محمد کے نام کے عدد کیونکہ آج کل خطوط ڈاک سے جاتے ہیں جس سے بسم اﷲ وغیرہ کی بے ادبی ہوتی ہے ۔وہ فرمان عالی ہاتھوں ہاتھ گئے تھے ان کی یہ احتیاط بھی اچھی ہے غرضیکہ ادب اعلیٰ عبادت ہے جتنا ہوسکے اچھا ہے۔

۶؎  معلوم ہوا کہ خط میں کاتب اور مکتوب الیہ کا نام شروع میں لکھنا سنت ہے بعد میں مضمون ہو،یہ بھی معلوم ہوا کہ مکتوب الیہ کے کچھ خصوصی القاب لکھنا بھی بہتر ہے خود اپنے خصوصی صفات بیان کرنا بھی اچھا ہے،حضور انور نے عبداﷲ و رسولہ میں اپنے کمال عبودیت اور جمال و رسالت دونوں بیان فرمائے۔ہرقل عیسائی تھا،اس فرمان میں اشارۃً ان کی غلطی کی طرف بھی متوجہ فرمادیا کہ تم نے عیسیٰ علیہ السلام کو بجائے بندے کے خدا مان لیا۔

۷؎ معلوم ہوا کہ کفار کو السلام علیکم نہ کہا جائے کفاروبے دینوں کو یہ سلام کرے،حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بھی فرعون سے یہ ہی سلام فرمایا تھا ہدیٰ سے مراد ہدایت اسلام ہے۔

۸؎ داعیہ مصدر ہے بمعنی دعوت(بلانا)جیسے عافیہ اور عافیت بعض نسخوں میں بدعایۃ الاسلام ہے اس کے معنی بھی یہ ہی ہیں جیسے رعایۃ۔

۹؎  یعنی اگر تو اسلام لے آیا تو دنیا میں برے عقیدے،برے اعمال اور جزیہ و قتل سے بچے گا اور آخرت میں عذاب الٰہی سے محفوظ رہے گا اور تجھے اور نو مسلموں سے ثواب بھی دگنا ملے گا ایک ثواب عیسائی رہنے کا پھر مسلمان ہوجانے کا کیونکہ اسلام کی برکت سے پچھلے گناہ تو معاف ہوجاتے ہیں پچھلی نیکیاں قبول۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن