30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲؎ اقطع کے معنی ہیں مقطوع البرکۃ یعنی ناقص ناتمام بعض روایت میں ہے فھو جذم اس کے معنی بھی یہ ہی ہیں۔نووی نے شرح مسلم میں فرمایا کہ ہم نے اپنی کتاب اربعین میں یہ حدیث بروایت عبدالقادر زہاد عن کعب ابن مالک،باسناد حسن نقل کی ابن ماجہ نے اپنی سنن میں اور نسائی نے اپنی کتاب عمل الیوم واللیلۃ میں روایت کی، بہرحال یہ حدیث بہت اسنادوں سے مروی ہے۔(اشعہ)
|
3151 -[12] وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ أَمْرٍ ذِي بَالٍ لَا يُبْدَأُ فِيهِ بِالْحَمْدِ لِلَّهِ فَهُوَ أَقْطَعُ» . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ |
روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو شاندار کام اﷲ کی حمد سے شروع نہ ہو وہ ناقص ہے ۱؎ (ابن ماجہ) |
۱؎ یہ گزشتہ حدیث کی طرح ہے صرف فیہ اس میں زائد ہے مطلب ایک ہی ہے انہی احادیث کی بناء مصنفین اپنی دینی کتب بسم الله اور الحمد لله سے شروع کرتے ہیں اکثر حضرات تو بسم الله اور الحمد لله کو اپنی کتب کے شروع میں لکھتے ہیں اور بعض صرف زبانی کہہ لیتے ہیں لکھتے نہیں جیسے ابن حاجب نے کافیہ میں اور امام محمد ابن اسماعیل نے اپنی کتاب بخاری شریف میں کیا۔بڑی بات تو یہ ہے کہ قرآن پاک کےاول میں بھی بسم الله اور الحمد لله الخ ہے۔
|
3152 -[13] وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَعْلِنُوا هَذَا النِّكَاحَ وَاجْعَلُوهُ فِي الْمَسَاجِدِ وَاضْرِبُوا عَلَيْهِ بِالدُّفُوفِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ |
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ان نکاحوں کا اعلان کرو ۱؎ اور کرو مسجد میں ۲؎ ان پر دف بجاؤ۳؎(ترمذی) اور یہ فرمایا یہ حدیث غریب ہے ۴؎ |
۱؎ اگر اعلان سے مراد گواہوں کی موجودگی میں نکاح کرنا ہے تو یہ حکم وجوبی ہے کیونکہ گواہ نکاح کے لیے شرط ہیں اور اگر اس سے مراد مشہور کرنا دف بجانا ہے تو حکم استحبابی ہے۔(مرقات)
۲؎ فقہاء فرماتے ہیں کہ مستحب یہ ہے کہ نکاح جمعہ کے دن بعد نماز جمعہ جامع مسجد میں تمام نمازیوں کے سامنے ہو تاکہ نکاح کا اعلان بھی ہوجائے اور ساتھ ہی جگہ اور وقت کی برکت بھی حاصل ہو جائے،نیز نکاح عبادت ہے اور عبادت کے لیے عبادت خانہ یعنی مسجدموزوں ہے۔
۳؎ نکاح کے وقت نکاح کی جگہ دف بجانا بہتر ہے لیکن اگر نکاح مسجد میں ہو تو مسجد کے دروازے کے باہر دف بجائی جائے یا خارج مسجد میں نہ کہ داخل مسجد میں لہذا اس حدیث کی وجہ سے مسجدوں میں دف وغیرہ بجانے کی حلت کا قول بالکل درست نہیں۔ (مرقات)فقہاء فرماتے ہیں کہ باجوں میں جھانجھ حرام بعینہ ہے کہ کسی طرح جائز نہیں اس کے سوا دوسرے باجے اگر کھیل کود کے لیے ہوں تو حرام، اگر اعلان وغیرہ صحیح مقصد کے لیے ہوں تو حلال۔(از مرقات و فتح القدیر)
۴؎ اس حدیث کی اسناد میں عیسی ابن میمون ہے جو محدثین کے نزدیک ضعیف ہے(اشعہ) مگر صرف اعلان نکاح کی حدیث احمد، ابن حبان، طبرانی فی الکبیر، ابو نعیم فی الحلیہ، حاکم فی المستدرک نے عبداﷲ ابن زبیر سے مرفوعًا نقل فرمائی مسجد میں ہونا دف بجانا یہ غریب ہے مگر بیان استحباب کے لیے کافی ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع