دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۲؎ یعنی عمومًا سفر میں انسان وقت پر کھانے،وقت پر سونے،وقت پر باجماعت نماز گھر کی طرح نہیں کرسکتا۔چنانچہ اب بھی یہ دیکھا جاتا ہے اگرچہ اب ریل،بس،ہوائی جہازوں کے سفر میں بڑی آسانیاں ہوچکی ہیں۔

۳؎ نہمہ کے معنی ہیں بلوغ الہمتہ اور وجھہ سے مراد اپنی سفر کی جہت ہے یعنی جس طرف سفر کرکے گیا تھا تو جس مقصد کے لیے گیا تھا سفر میں وہ مقصد پورا ہوجائے۔(مرقات)

۴؎ تاکہ نماز کی جماعتیں حقوق کی ادائیگی اچھی طرح سے ہوسکیں،بعض علماء نے فرمایا کہ دنیاوی سفروں کے لیے یہ فرمان ہے۔سفرحج و سفرجہاد وغیرہ کا یہ حکم نہیں مدینہ منورہ یا مکہ معظمہ میں جتنی حاضری نصیب ہوجائے بہتر ہے اسی لیے یہاں نھمتہ فرمایا۔نہمہ کہتے ہیں دنیاوی ضرورت و حاجت کو،فقیر اس کو ترجیح دیتا ہے،حاکم و بیہقی نے بروایت حضرت عائشہ بجائے نہمتہ کے حجہ روایت کی یعنی حج سے فارغ ہوکر جلد لوٹو جیساکہ مرقات میں ہے مگر مدینہ آخر مدینہ ہی ہے وہ تو ہر مؤمن کا دیس ہے پردیس ہے ہی نہیں جیسا سکون قلب اداء عبادات میں وہاں میسر ہوتا ہے گھرمیں میسر نہیں ہوتا۔

3900 -[9]

وَعَن عبدِ اللَّهِ بنِ جعفرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَدِمَ مَنْ سَفَرٍ تُلُقِّيَ بِصِبْيَانِ أَهْلِ بَيْتِهِ وَإِنَّهُ قَدِمَ مَنْ سَفَرٍ فَسُبِقَ بِي إِلَيْهِ فَحَمَلَنِي بَيْنَ يَدَيْهِ ثُمَّ جِيءَ بِأَحَدِ ابْنَيْ فَاطِمَةَ فَأَرْدَفَهُ خَلْفَهُ قَالَ: فَأُدْخِلْنَا المدينةَ ثلاثةَ على دَابَّة. رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت عبداللہ ابن جعفر سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سفر سے تشریف لاتے تھے تو آپ کے گھر والے بچے پیشوائی کے لیے جاتے تھے ۲؎ حضور ایک سفر سے آئے تو مجھے حضور کی پیشوائی کے لیے لایا گیا تو مجھے حضور نے اپنے آگے سوار کرلیا پھر حضرت فاطمہ کے بیٹوں میں سے ایک لایا گیا۳؎ تو اسے اپنے پیچھے بٹھالیا فرماتے ہیں کہ ہم مدینہ میں تین ایک سواری پر داخل ہوئے۴؎(مسلم)

۱؎ آپ حضرت علی کے بھتیجے ہیں،قریشی ہاشمی مدنی ہیں،اسلام میں پہلے آپ کی ولادت ہے،حبشہ میں ۸۰ھ ؁ مدینہ منورہ میں نوے سال کی عمر میں عبدالملک کے زمانہ میں وفات ہوئی،آپ کا لقب بحرالجود بھی ہے اور جواد ابن جواد بھی،اسلام میں آپ سے اور آپ کے والد سے بڑھ کر کوئی سخی نہ تھا،حضور کی وفات کے وقت صرف ۹ سال کے تھے بہت صفات کے حامل ہیں۔(اشعہ)

۲؎ اس سے معلوم ہوا کہ بزرگوں کی سفر سے آتے وقت پیشوائی کرنا سنت صحابہ ہے،نیز مسافر کے گھر کے بچوں کو بھی پیشوائی کے لیے جانا سنت ہے۔

۳؎ یا جناب حسن کو یا حضرت حسین کو رضی اللہ عنہم اجمعین۔

۴؎ اس طرح کہ ایک سواری پر تین سوار تھے حضور صلی اللہ علیہ و سلم درمیان میں حضور کے پیچھے حضرت حسنین میں سے ایک اس خوش نصیبی پر صدقے۔

3901 -[10]

وَعَن أنسٍ: أَنَّهُ أَقْبَلَ هُوَ وَأَبُو طَلْحَةَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةُ مُرْدِفَهَا عَلَى رَاحِلَته. رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت انس سے کہ وہ اور ابوطلحہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ آئے ۱؎ حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ صفیہ تھیں جنہیں حضور اپنی سواری پر پیچھے سوار کیے ہوئے تھے ۲؎ (بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن