30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
انہیں ملتے ولتے رہو،اب بھی گھوڑے والے خصوصًا عرب گھوڑوں کی بہتر خدمت کرتے ہیں،انہیں اولاد کی طرح عزیز رکھتے ہیں، گھوڑے کی طرح وفادار جانور کوئی نہیں یہ جنگ وغیرہ خطرناک موقعوں پر مالک کو بچانے کے لیے اپنی جان دے دیتا ہے بعض موقعہ پر اپنے سوار کو حیران کن طریقہ سے دشمن کے نرغہ سے نکال لاتا ہے۔
۳؎ یعنی گھوڑوں کی گردن میں موتی منکوں پھولوں وغیرہ کے خوبصورت ہار باندھو کہ گھوڑوں کے حسن سے دین کی رونق ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ دینی چیزوں کو آراستہ کرنا سنت سے ثابت ہے،مسجدیں سجانا،قرآن مجید پر اعلیٰ غلاف چڑھانا،علماء کا اچھا لباس پہننا، کعبہ معظمہ کو قیمتی غلاف پہنانا،روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پر شاندار پردے ڈالنا،بزرگوں کی خانقاہوں اور اولیاء اللہ کے مزارات پر زینت کرنا،مزارات اولیاء پر چادر ڈالنا سب کچھ اسی لیے ہے کہ ان سے دین کی شان ہے یہ سب چیزیں اس حدیث سے بھی ماخوذ ہیں۔مزارات کی چادروں کو علامہ ابن عابدین نے شامی شریف میں مستحب فرمایا ہے،عوام کی قبور جن سے رونق دین وابستہ نہیں ان پر تکلفات نہ کیے جائیں کہ محض عبث ہیں۔غازی لوگ تلواروں،بندوقوں،توپوں کو ہار پہناتے ہیں،خود میں نے جہاد کشمیر کے موقعہ پر پٹھانوں اور فوجیوں کو دیکھا ہے جب کہ پاکستان نیا نیا بنا تھا اور کشمیر میں جنگ لڑی جارہی تھی،ان چیزوں کو حرام کہنا حماقت ہے۔
۴؎ کیونکہ تانت سے گردن کٹتی ہے گھوڑے کو تکلیف ہوتی ہے یا اس لیے کہ کفار کا عقیدہ تھا کہ تانت گلے میں باندھنے سے گھوڑے کو نظر نہیں لگتی تو یہ عمل ان سے تشبیہ ہے۔(مرقات)
|
3882 -[22] وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدًا مَأْمُورًا مَا اخْتَصَّنَا دُونَ النَّاسِ بِشَيْءٍ إِلَّا بِثَلَاثٍ: أَمَرَنَا أَنْ نُسْبِغَ الْوُضُوءَ وَأَنْ لَا نَأْكُلَ الصَّدَقَةَ وَأَنْ لَا نَنْزِيَ حمارا على فرس. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم بندہ مامور تھے ۱؎ حضور نے ہم کوکسی چیز سے خاص نہ فرمایا لوگوں کے بغیر سوا تین چیزوں کے ۲؎ ہم کو حکم دیا کہ ہم وضو پورا کریں۳؎ اور صدقہ نہ کھائیں ۴؎ اور گھوڑی پر گدھا نہ چڑھا جائیں ۵؎(ترمذی،نسائی) |
۱؎ اس طرح کہ آپ کے اقوال اعمال احوال بلکہ میلان طبیعت خدا تعالٰی کے حکم سے تھا نفسانی یا شیطانی طرح پر نہ تھا اس لیے حضور کی کسی چیز پر اعتراض کفر ہے حتی کہ انبیاء کرام کی خطائیں بھی رب تعالٰی کی طرف سے ہوتی ہیں جن پر مخلوق کو لاکھوں عطائیں ملتی ہیں،دیکھو ہماری تفسیرنعیمی۔رب فرماتاہے:"یٰۤاَیُّہَا الرَّسُوۡلُ بَلِّغْ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ مِنۡ رَّبِّکَ" آپ کا ہر قول و عمل رجحان طبیعت تبلیغ ہے دیکھو مرقات۔
۲؎ یعنی ہم اہل بیت نبوت کو بھی وہ احکام دیئے جو عام مسلمانوں کے دیئے سواء ان تین حکموں کے جو ابھی بیان ہورہے ہیں۔
۳؎ اس طرح کہ مبالغہ اور بہت احتیاط سے وضو کرنا عام مسلمانوں کے لیے مستحب ہے مگر ہم اہل بیت کے لیے فرض ہے یہ فرضیت اہل بیت کی خصوصیت ہے۔(مرقات)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع