دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

3879 -[19]

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُمْنُ الْخَيْلِ فِي الشُّقْرِ» . رَوَاهُ الترمذيُّ وَأَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ گھوڑے کی مبارکی صاف سرخی میں ہے ۱؎ (ترمذی،ابوداؤد)

۱؎  یعنی سرخ گھوڑا بڑا مبارک ہے کہ اس کی بدولت گھر میں،ایمان میں،اعمال میں،مال میں،اولاد میں برکت رہتی ہے جب کہ یہ جہاد کے لیے ہو۔

3880 -[20]

وَعَن عُتبةَ بن عبدٍ السُّلميِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَقُصُّوا نَوَاصِيَ الْخَيْلِ وَلَا مَعَارِفَهَا وَلَا أَذْنَابَهَا فَإِنَّ أَذْنَابَهَا مَذَابُّهَا وَمَعَارِفَهَا دِفاءُها وَنَوَاصِيهَا مَعْقُودٌ فِيهَا الْخَيْرُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

روایت ہے حضرت عتبہ ابن عبدسلمی سے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ نہ تو گھوڑے کی پیشانی کے بال کاٹو ۱؎  نہ گردن کے بال اور نہ ان کی دم کیونکہ ان کی دم ان کے مورچھل(پنکھے)ہیں ۲؎  اور ان کی گردن کے بال ان کے کمبل ہیں۳؎  اور ان کی پیشانی کے بالوں میں خیر وابستہ ہے ۴؎(ابوداؤد)

۱؎  لاتقصوا  قص سے بنا بمعنی قینچی یا چاقو سے کاٹنا یعنی گھوڑے کی گردن اور پیشانی کے بال رہنے دو انہیں نہ کاٹو اس حکم کی وجہ آگے ارشاد ہورہی ہے۔

۲؎  جن کے ذریعہ گھوڑے اپنے جسم سے مکھی مچھر اڑاتے ہیں،دم کی حرکت سے وہ تندرست بھی رہتے ہیں اس سے حسین بھی معلوم ہوتے ہیں۔

۳؎  جن کے ذریعہ ان کے جسم گرم رہتے ہیں اور اس گرمی سے تندرست رہتے ہیں اور اس گرمی سے ان کی تندرستی قائم رہتی ہے۔ دفاء وہ کمبل جسے اوڑھا کر کسی کو گرمی پہنچائی جائے۔(مرقات وغیرہ )

۴؎  معلوم ہوا کہ اللہ تعالٰی نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر دینی و دنیاوی چیز کا علم بخشا ہے،دیکھو دم کا مورچھل ہونا،گردن کے بالوں کا کمبل ہونا یہ دنیاوی چیزیں ہیں اور پیشانی کے بالوں میں بھلائی ہونا یہ دینی چیز ہے حضور کو دونوں معلوم ہیں،یونہی گھوڑے کے حالات کا علم ان ہی لوگوں کو ہوتا ہے جنہیں اس فن میں مہارت ہو آج لوگ بہت محنت سے گھوڑوں کے ماہر بنتے ہیں رب تعالٰی نے سب کچھ خود ہی حضور کو سکھادیا ہے۔حضرات انبیاء کرام کے علوم صرف دین سے محدود نہیں ہوتے دنیا و دین ہر ایک پر حاوی ہوتے ہیں۔

3881 -[21]

وَعَنْ أَبِي وَهَبٍ الْجُشَمِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ارْتَبِطُوا الْخَيْلَ وامسحُوا بنواصيها وأعجازِها أَو قَالَ: كفالِها وَقَلِّدُوهَا وَلَا تُقَلِّدُوهَا الْأَوْتَارَ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ

روایت ہے حضرت ابو وھب جشمی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ گھوڑا پالو ۱؎  اور اس کی پیشانی کے بالوں اور ان کی پچھاڑی یا فرمایا ان کی سیرین پر ہاتھ پھیرو ۲؎  اور انہیں ہار پہناؤ ۳؎ اور تانت کے ہار نہ پہناؤ ۴؎ (ابوداؤد،نسائی)

۱؎  بہ نیت جہاد اور بہ نیت خدمت دین آج کل امن کے زمانہ میں بھی مسلمان اس لیے گھوڑے پالے کہ اگر کبھی اللہ نے موقعہ دیا تو اس پر جہادکروں گا۔مسلمانوں کی خدمت کروں گا یا یہ سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے تو ان شاء الله ثواب ملے گا ۔

۲؎  اعجاز جمع ہے عجز کی بمعنی پچھلا حصہ اور اکفال جمع ہے کفل کی،کاف کے فتحہ سے بمعنی سرین چوتڑ یہاں دونوں لفظوں سے مراد سرین ہیں۔یعنی گردو غبار سے پاک و صاف رکھنے کے لیے ان کے تمام جسم خصوصًا سرین پر ہاتھ کپڑا کھریرا پھیرتے رہو اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن