30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
3149 -[10] عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَّشَهُّدَ فِي الصَّلَاةِ وَالتَّشَهُّدَ فِي الْحَاجَةِ قَالَ: التَّشَهُّدُ فِي الصَّلَاةِ: «التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ». وَالتَّشَهُّدُ فِي الْحَاجَةِ: «إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّهِ نَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسنَا من يهد اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» . وَيَقْرَأُ ثَلَاثَ آيَاتٍ (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسلمُونَ)(يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تساءلون وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا)(يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيما) رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيُّ وَفِي جَامِعِ التِّرْمِذِيِّ فَسَّرَ الْآيَاتِ الثَّلَاثَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَزَادَ ابْنُ مَاجَهْ بَعْدَ قَوْلِهِ: «إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ» وَبَعْدَ قَوْلِهِ: «من شرور أَنْفُسنَا وَمن سيئات أَعمالنَا» وَالدَّارِمِيُّ بَعْدَ قَوْلِهِ «عَظِيمًا» ثُمَّ يَتَكَلَّمُ بِحَاجَتِهِ وَرَوَى فِي شَرْحِ السُّنَّةِ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي خطْبَة الْحَاجة من النِّكَاح وَغَيره |
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن مسعود سے فرماتے ہیں ہم کو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں اور حاجات میں تشہد سکھایا ۱؎ فرمایا نماز میں تشہد یہ ہے کہ تمام تحیتیں اور نمازیں، خوبیاں اﷲ کو ہیں سلام ہو آپ پر اے نبی ۲؎ اور اﷲ کی رحمت اور اس کی برکتیں سلام ہو ہم پر اور اﷲ کے تمام نیک بندوں پر ۳؎ میں گواہی دیتا ہوں یہ کہ نہیں ہے کوئی معبود سوا اﷲ کے اور گواہی دیتاہوں کہ بے شک محمد اﷲ کے بندے اوراس کے رسول ہیں۔اور خطبہ حاجت میں یہ ہے کہ تمام حمد اﷲ کو ہے ۴؎ہم اس سے مدد مانگتے ہیں ۵؎ اور اس سے معافی مانگتے ہیں ۶؎ ا ور اپنے نفسوں کی شرارتوں سے اﷲ کی پناہ لیتے ہیں ۷؎ جسے اﷲ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں اور جسے اﷲ گمراہ کرے اسے ہدایت دینے والا کوئی نہیں ۸؎ اور گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور رسول ہیں ۹؎ اور تین آیتیں پڑھے ۱۰؎ اے ایمان والوں اﷲ سے ڈرو اس سے ڈرنے کا حق۱۱؎ اور ہر گز نہ مرو مگر اس حال میں کہ تم مسلمان ہو ۱۲؎ اے ایمان والو ۱۳؎ اس سے ڈور جس کے نام پر ایک دوسرے سے مانگتے ہو ۱۴؎ اور رحمی رشتوں سے ڈرو۱۵؎ بے شک اﷲ تم پر حافظ ہے اے ایمان والو ! اﷲ سے ڈرو اور درست بات کہو ۱۶؎ رب تمہارے کام درست کردے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور جو اﷲ رسول کی اطاعت کرے وہ بڑا ہی کامیاب ہے ۱۷؎(احمد،ترمذی،ابوداؤد،نسائی، ابن ماجہ، دارمی) اور جامع ترمذی میں ہے تینوں آیتوں کی تفسیر ۱۸؎ سفیان ثوری نے فرمائی اور ابن ماجہ نے الحمدﷲ کے بعد نحمدہ پڑھا۔اور من شرور انفسنا کے بعد ومن سیئات اعمالنا زیادہ کیا اور دارمی نے عظیما کے بعد فرمایا ۱۹؎ کہ پھر اپنے کام کی بات کرے اور شرح سنہ میں حضرت ابن مسعود سے خطبۃ الحاجۃ میں فرمایا نکاح وغیرہ ۲۰؎ |
۱؎ حاجت سے مراد نکاح وعظ وغیرہ ہے کہ ہر شاندار کام کرتے وقت اﷲ رسول کا ذکر بہت بہتر ہے۔
۲؎ اس کی شرح کتاب الصلوۃ میں گزر گئی کہ نمازی اپنے دل میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جلوہ گر جانے اور پھر اپنے کو حضور کے سامنے حاضر جان کر بہ نیت سلام یہ کلمات ادا کرے سمجھے کہ حضور میرا سلام سن رہے ہیں اور مجھے جواب دے رہے ہیں۔
۳؎ علینا سے مراد تو ہم جیسے سارے گنہگار بندے ہیں اور نیک بندوں سے مراد حضرات انبیاء و اولیاء ہیں لہذا اس پر کوئی اعتراض نہیں اسکی مکمل شرح کتاب الصلوۃ میں التحیات کے موقع پر گزر گئی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع