دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۴؎  لوگوں سے مراد عام مؤمنین اہل محشر ہیں اگر قیامت سے مراد میدان قیامت ہے تو اس سے معلوم  ہوا کہ خود میدان قیامت میں لوگوں کے مقام مختلف ہوں گے،اچھے اعمال والے اونچی جگہ ہوں گے اور گنہگار نیچی جگہ اور اگر جنت مراد ہے تب تو ظاہر ہے کہ جنت کے سو درجے ہیں،ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے۔

۵؎ اتنا سر اٹھایا اتنہائی بلند کے اظہارکے لیے ہے یعنی جیسے سر کے اوپر چاند یا تاروں کو دیکھو تو ٹوپی گر جاتی ہے ایسے ہی ان کو دیکھنے والوں کا یہ حال ہوگا۔

۶؎  یہ ان راوی کا قول ہے جو حضرت فضالہ سے روایت فرمارہے ہیں اور اراد کا فاعل حضرت فضالہ ہیں یعنی حضرت فضالہ نے کس کی ٹوپی مراد لی یہ مجھے خبر نہیں اور میں ان سے پوچھنا بھی بھول گیا۔ظاہر یہ ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی ٹوپی مراد ہوگی۔ (اشعہ)غالبًا اس لیے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم صرف ٹوپی نہیں پہنتے تھے بلکہ عمامہ شریف استعمال فرماتے تھے۔واﷲ اعلم!

۷؎ یعنی اس کے عقائد و اعمال سب درست ہیں مگر بہادری و شجاعت میں پہلے سے کم ہے ایسے موقعہ پرگھبرا جاتا ہے جیسا کہ اگلے فرمان سے ظاہر ہے۔

۸؎ عرب شریف میں طلحہ ایک خاردار درخت کا نام ہے جو ببول کی طرح اونچا ہوتا ہے اور کانٹوں سے بھرا ہوتا ہے اس کے کاٹنے بھی لمبے ہوتے ہیں یعنی وہ ہے تو متقی مسلمان مگر قدرتی طورپر کچھ کمزور دل ہے کہ جہاد کے میدان میں خوف سے اس کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جسم میں کپکپی پیدا ہوجاتی ہے جیسے اس کے جسم میں ببول کے کانٹے چبھ گئے ہوں۔

۹؎ یعنی وہ میدان جہاد میں پہنچ گیا مگر اس نے جہاد کیا نہیں اپنی دلی کمزوری کی وجہ سے اس کے باوجود وہ شہید ہوگیا ایسے تیر سے جس کا چلانے والا معلوم نہیں۔

۱۰؎  کیونکہ اس کے پاس ایمان و تقویٰ تو ہے مگر بہادری اور جرات و دلیری نہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ بہادر و قوی مؤمن کمزور اور بزدل مؤمن سے افضل ہے۔(مرقات)

۱۱؎ یعنی اس کا ایمان تو درست ہے مگر اعمال مخلوط ہیں اسے حضور نے جید الایمان(کھرے ایمان والا)نہ فرمایا کیونکہ ایمان کا جید ہونا تقویٰ و طہارت سے ہوتا ہے۔

۱۲؎  اس جملہ کی تحقیق اور صدق اﷲ کی دو قرأتیں ہم ابھی اسی حدیث میں عرض کرچکے ہیں،یعنی یہ شخص مخلوط الاعمال ہے مگر بہادروشجاع ہے،جہاد کیا بہادری کے جوہر دکھا مرا۔

۱۳؎  معلوم ہوا کہ بہادری سے تقویٰ افضل ہے،دیکھو حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے اس بہادر غیرمتقی کو متقی غیر بہادر سے پیچھے رکھا،تقویٰ عجیب چیز ہے۔

۱۴؎ اس طرح کہ اس نے اپنی زندگی گناہوں خطاؤں میں گزاری اس جملہ پاک میں خوارج اور معتزلہ دونوں کی تردید ہے کہ خوارج تو گنہگارکو کافر کہتے ہیں اور معتزلہ نہ کافر نہ مؤمن،اہل سنت کے نزدیک وہ مؤمن ہے حضور انور نے اسے مؤمن فرمایا،قرآن کریم میں بھی اسے مؤمن کہا گیا ہے۔چنانچہ ارشاد ہے"وَ اِنۡ طَآئِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ اقْتَتَلُوۡا"۔دیکھو آپس میں جنگ جدال کرنے والے گنہگاروں کو مؤمن فرمایا گیا،ہمارے ہاں اعمال ایمان کا جز نہیں ذریعہ کمال ایمان ہیں۔

۱۵؎  یعنی تھا فاسق مگر تھا بہادر،شجاعت کے جوہر دکھا کر شہادت کا پیالہ پیا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن