30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ آپ مدنی قرشی ہیں،آپ کی صحابیت میں اختلاف ہے،اگر آپ صحابی ہیں تو حدیث متصل ہے اور اگر تابعی ہیں تو یہ حدیث مرسل ہے کہ صحابی کا ذکر اس میں نہیں۔(از مرقات،اشعہ)
۲؎ اگرچہ جان قبض کرنا حضرت ملک الموت کا کام ہے مگر چونکہ ان کا یہ کام رب تعالٰی کے حکم سے ہوتا ہے، نیز محبوبوں کا کام رب کا کام ہے اس لیے یہاں قبض روح کو رب تعالٰی کی طرف نسبت فرمایا گیا۔مرقات نے فرمایا کہ قبض روح حقیقتًا رب کا کام ہے مجازًا حضرت ملک الموت کا کام۔
۳؎ یعنی جسے اﷲ تعالٰی بخش دے وہ دنیا میں واپس آنے کی کبھی تمنا نہیں کرتاکیونکہ وہاں کے عیش خالص اور دنیا کے عیش مصیبتوں سے مخلوط۔کفار تو دنیا میں آنے کی تمنا کرتے ہیں مگر جھڑک دیئے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ یہاں دنیا میں واپس آنے سے مراد عمل کرنے کے لیے اس جسم عنصری کے ساتھ آنا مراد ہے،ورنہ شہداءواولیاء دنیا میں سیر فرماتے ہیں،بعض حضرات نے ان سے ملاقاتیں بھی کی ہیں،حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے پیچھے تمام نبیوں نے نماز ادا کی معراج کی رات،اور فقیر نے اس نماز کی جگہ کی زیارت کی بیت المقدس میں رب تعالٰی فرماتا ہے:"فَلَا تَکُنۡ فِیۡ مِرْیَۃٍ مِّنۡ لِّقَآئِہٖ"اے محبوب آپ موسیٰ علیہ السلام کی ملاقات میں شک نہ کریں۔
۴؎ اون والوں سے مراد دیہاتی لوگ ہیں جو اونی خیموں میں رہتے ہیں اور ڈھیلے والوں سے مراد شہری لوگ ہیں جو مکانات بنا کر رہتے ہیں۔مقصد یہ ہے کہ تمام جہان کی بادشاہت سے اﷲ کی راہ میں شہید ہونا مجھے زیادہ پیارا ہے۔خیال رہے کہ اس زیادہ پیارا ہونے کی وجہ سے حضور کو رب تعالٰی نے شہادت کا ثواب عطا فرمادیا کہ نیکی کی تمنا بھی نیکی ہے پھر خیبر والے زہر کے اثر سے حضور کی وفات ہوئی،زہر سے وفات بھی شہادت ہے،فقہی شہادت یعنی اﷲ کی راہ میں قتل ہونا حضور کو عطا نہ ہوا،کہ رب تعالٰی نے فرمایا تھا"وَاللہُ یَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ"اﷲ آپ کو لوگوں سے بچائے گا۔اگر کوئی کافر آپ کو شہید کردیتا تو بظاہر اس آیت کے خلا ف ہوتا۔تمام روئے زمین کے شہداء کی شہادتوں کا ثواب حضور کو عطا ہوتا ہے کہ حضور کے حکم سے جہاد اور شہادتیں ہورہی ہیں۔
|
3856 -[69] وَعَنْ حَسْنَاءَ بِنْتِ مُعَاوِيَةَ قَالَتْ: حَدَّثَنَا عَمِّي قَالَ: قَلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ فِي الْجَنَّةِ؟ قَالَ: «النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ وَالْوَئِيدُ فِي الْجنَّة» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت حسناء بنت معاویہ ۱؎ سے فرماتی ہیں مجھے میرے چچا نے حدیث سنائی کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے عرض کیا کہ جنت میں کون جائے گا فرمایا نبی جنت میں ہوں گے اور شہید جنت میں ہوگا اور بچہ جنت میں ہوگا ۲؎ اور زندہ گاڑھا ہوا بچہ جنت میں ہوگا ۳؎(ابوداؤد)۴؎ |
۱؎ آپ حسناء بنت معاویہ ابن سلیم صرمیہ ہیں،تابعیہ ہیں،بعض نے فرمایا کہ آپ کا نام خنساء ہے اور حسناء آپ کا لقب ہے،آپ کے دو چچا ہیں حارث اور اسلم۔غالبًا یہ روایت حارث سے ہے آپ نے عوف اعرابی سے روایات لیں۔
۲؎ یعنی ہر ناسمجھ بچہ جنتی ہے خواہ مسلمان کا بچہ ہو یا کافر کا حتی کہ کچاگرا ہوا بچہ بھی جنتی ہے اگرچہ مؤمن کا بچہ جنت کے اعلیٰ مقام میں ہوگا اور کافر کا بچہ ادنی جگہ میں یا دیگر اہلِ جنت کا خادم۔
۳؎ کفار عرب اپنی لڑکیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کردیتے تھے اسے موؤدہ کہتے تھے۔وئید کے بھی یہ معنی ہیں یعنی کفار کی بچیاں جو زندہ درگورکردی گئیں ہیں وہ جنتی ہیں۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کفار کے ناسمجھ بچے جنتی ہیں،اس کے مخالف روایات اس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع