دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

ضمائر میں فرق اس لیے انہیں اجزاء فرمایا،نیز سب مسلمان ایک جسم کے اعضاء کی طرح ہیں جن میں روح رواں حضور محمد صلی اللہ علیہ و سلم ہیں کہ حضور نے سب کو ایک بنادیا،لہذا انہیں اجزاء فرمایا،صلی الله علی سیدنا محمد والہ واصحابہ وبارك وسلم،ہم عجمی گنوار اس عربی سردارکے راز کیا سمجھیں۔شعر

فہم رازش چہ کنم من عجمی او عربی                          لاف مہرش چہ زنم من حبشی او قرشی

۲؎  اﷲ و رسول پر ایمان لاتے ہی سارے ایمانیات کا ذکر آگیا،رب تعالٰی نے بھی فرمایا:"اٰمِنُوۡا بِاللہِ وَرَسُوۡلِہٖ"۔اس سے معلوم ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو اﷲ تعالٰی سے ملا کر بولنا جائز ہے،ثم لانے کی ضرورت نہیں بلکہ اﷲ و رسول کو ملانا ہی جان ایمان ہے۔دیکھو کتاب اسلام کی چار اصولی اصطلاحیں۔ثم فرما کر یہ بتایا گیا کہ مرتے دم تک مؤمن کو کسی ایمانی چیز میں تردد نہ ہونا چاہیے اعتبار خاتمہ کا ہے۔صوفیاء فرماتے ہیں کہ بدعملی اور گناہ کی عادات عملی تردد وشک ہے،مؤمن کامل وہ ہے جو اعتقادی وعملی دونوں قسموں کے شکوک سے دور رہے۔

۳؎ جہاد کا ذکر ایمان کے بعد فرمایا تاکہ معلوم ہو کہ تمام نیک اعمال کا اعتبار ایمان کے بعد ہے،کافر کی کوئی نیکی قبول نہیں،جڑ کٹ جانے پر شاخوں کو پانی دینا بیکار ہے،یہ بھی بتایا گیا کہ جہاد وہ افضل ہے کہ جو ہر قسم کے مال اور جان سے کیا جاوے کہ مجاہد خود بھی میدان میں جاوے اور ہر طرح کا مال بھی وہاں خرچ کرے۔

۴؎ یعنی دوسری قسم کا مؤمن وہ ہے جو اگرچہ کسی کو نفع نہ پہنچاسکے مگر نقصان بھی نہ پہنچائے مسلمانوں کو اس کی طرف سے امن ہو،ہر شخص یہ سمجھتا ہو کہ اس سے ہم کو نقصان نہ پہنچے گا،الذی واحد فرما کر یہ بتایا کہ ایسے لوگ دنیا میں تھوڑے ہیں کسی نے کیا خوب کہا ہے۔    مصرع                      مرا بجز تو امید نیست برمردماں

۵؎  یعنی تیسرے نمبر کا مؤمن وہ ہے کہ بہت دفعہ اس کے دل میں مال عزت شہرت حاصل کرنے کی خواہش پیدا ہو اور اس کا دل چاہے کہ دوسروں کی طرح میں بھی ہر جائز ناجائز طریقہ سے یہ چیزیں حاصل کروں مگر پھر وہ اپنے دل کو ان چیزوں سے روکے محض خوفِ خدا کی وجہ سے کہ کہیں رب تعالٰی ناراض نہ ہوجائے، رب تعالٰی فرماتاہے:"وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ وَ نَہَی النَّفْسَ عَنِ الْہَوٰی فَاِنَّ الْجَنَّۃَ ہِیَ الْمَاۡوٰی"ایسا شخص بھی مجاہد ہے جو ہر وقت اپنے نفس سے جہادکرتا ہے،اسے بری طرف جانے سے روکتا ہے۔

3855 -[68]

وَعَن عبدِ الرَّحمنِ بن أبي عَميرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ نَفْسٍ مُسْلِمَةٍ يَقْبِضُهَا رَبُّهَا تُحِبُّ أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْكُمْ وَأَنَّ لَهَا الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا غير الشَّهِيد» قَالَ ابْن عَمِيرَةَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَأَنْ أُقْتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَكُونَ لِي أَهْلُ الْوَبَرِ وَالْمَدَرِ» . رَوَاهُ النَّسَائِيّ

روایت ہے حضرت عبدالرحمن ابن ابی عمیرہ سے ۱؎ کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ کوئی مسلمان جان جسے اﷲ تعالٰی قبض فرمائے ۲؎  ایسی نہیں جو تمہاری طرف لوٹنا چاہے اگرچہ اس کے لیے دنیا اور دنیا کی ساری چیزیں ہوجائیں سواء شہید کے ۳؎ ابن ابی عمیرہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا مجھے اﷲ کی راہ میں مارا جانا اس سے زیادہ پیارا ہے کہ میری ملک اون والے اور ڈھیلے والے ہوں۴؎(نسائی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن