دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۷؎ اس طرح کہ نہ معلوم کتنے کافروں کو قتل کیا پھر بہادری کے جوہر دکھا کر سینے میں تیرتلوار کھا کر شہید ہوا ایسی موت پر ہزاروں زندگیاں قربان،یہ حدیث مسلم کے علاوہ احمدوترمذی نے بھی روایت کی ہے۔مناسب یہ تھا کہ مؤلف ان دونوں حدیثوں کے متعلق فرما دیتے رواھما مسلم۔

3853 -[66]

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم قَالَ لِأَصْحَابِهِ: " إِنَّهُ لَمَّا أُصِيبَ إِخْوَانُكُمْ يَوْمَ أُحُدٍ جَعَلَ اللَّهُ أَرْوَاحَهُمْ فِي جَوْفِ طَيْرٍ خُضْرٍ تَرِدُ أَنْهَارَ الْجَنَّةِ تَأْكُلُ مِنْ ثِمَارِهَا وَتَأْوِي إِلَى قَنَادِيلَ مِنْ ذَهَبٍ مُعَلَّقَةٍ فِي ظلِّ العرْشِ فلمَّا وجَدوا طِيبَ مأكَلِهِم ومشرَبِهمْ ومَقِيلهِم قَالُوا: مَنْ يُبلِّغُ إِخْوانَنا عنَا أَنَّنا أَحْيَاءٌ فِي الْجَنَّةِ لِئَلَّا يَزْهَدُوا فِي الْجَنَّةِ وَلَا يَنكُلوا عندَ الحربِ فَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى: أَنا أبلغكم عَنْكُمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى:(وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ)إِلَى أخر الْآيَات)رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنے صحابہ کرام سے فرمایا کہ جب احد کے دن تمہارے بھائی شہید کیے گئے تو اﷲ نے ان کی روحیں سبز پرندوں کے پوٹوں میں رکھیں ۱؎  وہ جنت کی نہروں پرجاتی ہیں اس کے پھل کھاتی ہیں  ان سونے کے قندیلوں کی طرف بسیرا  لیتی ہیں جو عرش کے سایہ میں لٹکی ہوتی ہیں۲؎  جب ان شہدانے اپنے کھانے پینے آرام و راحت کوپایا۳؎ تو بولے کہ ہمارے بھائیوں کو ہماری طرف سے یہ پیغام کون پہنچائے کہ ہم جنت میں زندہ ہیں۴؎ تاکہ وہ جنت سے بے رغبت نہ ہوجاویں اور جہاد کے وقت بزدلی یا بے دلی نہ کریں ۵؎ تو اﷲ تعالٰی نے فرمایا کہ تمہاری طرف سے یہ پیغام ہم پہنچاتے ہیں تب رب نے یہ آیت اتاری کہ اﷲ کی راہ میں مقتول لوگوں کو مردہ نہ سمجھو ۶؎ بلکہ وہ تو زندہ ہیں تا آخرآیات۷؎ (ابوداؤد)

۱؎ جیسے یہ روحیں دنیا میں انسانی جسم میں تھیں مگر اس طرح کہ اس جسم کی تربیت کرتی تھیں اور ان کی اپنی روحیں تھیں ،اس طرح رب نے وہ ہی روحیں سبز پرندوں کے جسموں میں امانت کے طور پر رکھیں مگر اب وہ روحیں ان جسموں کی تربیت نہیں کرتیں نہ وہ جسم ان روحوں کے اپنے ہیں اور وہ روحیں انسانی روحیں یعنی نفس ناطقہ میں رہیں لہذا اس سے آریوں کا تناسخ جسے وہ اواگون کہتے ہیں ثابت نہیں ہوتا۔وہ سبز پرندوں کے جسم ان روحوں کے لیے ایسے ہیں جیسے دنیا میں ہمارے لیے لباس یا مکان اسی لیے فی جوف ارشاد ہوا۔

۲؎ یہ غذا اور پانی ان روحوں کے لیے ہی ہے وہ جسم اس سے پرورش نہیں پاتے اس لیے یہاں غذا اور بسیرے کو روحوں کی طرف نسبت فرمایا گیا،ان روحوں کا اڑ کر ہر جگہ پہنچنا ایسا ہے جیسے ہمارا ہوائی جہاز میں بیٹھ کر اڑنا۔ خیال رہے کہ ان روحوں کے جنت میں ہونے سے یہ لازم نہیں کہ ان شہدا کی قبریں روحوں سے خالی ہوگئیں یا جسم بے کار ہوکر گل سڑ گئے وہ جنت میں بھی ہیں اور اپنی قبروں میں بھی،پھر اس جہان کی سیر کرتی ہیں،دنیا والوں کو جانتی پہچانتی ہیں،رب تعالٰی فرماتاہے:"وَیَسْتَبْشِرُوۡنَ بِالَّذِیۡنَ لَمْ یَلْحَقُوۡا بِہِمۡ "جو لوگ ابھی ان تک نہیں پہنچے ان کے متعلق خوشیاں منارہے ہیں کہ وہ بھی عنقریب ان کے پاس پہنچنے والے ہیں۔دیکھو ہمارا نور نظر آسمان پر پہنچنے کے باوجود آنکھوں میں بھی رہتا ہے سورج کی شعاعیں زمین پر پہنچ کر بھی آسما ن بلکہ سورج میں رہتی ہیں،اس کی بحث پہلے بھی کی جاچکی ہے اس کا بہت خیال رہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن