دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

بحث کی۔خلاصہ یہ ہے کہ ریا سے اکثر عمل کا ثواب کم ہوجاتا ہے عمل باطل نہیں ہوتا اسی لیے ریا کار پر ریا سے کی ہوئی عبادت کا لوٹانا واجب نہیں اور اگر بعد میں توبہ نصیب ہوجائے تو ان شاءاﷲ وہ کمی بھی پوری ہوجاتی ہے پھر ریا کی بھی دو قسمیں ہیں ریا نفس عمل،یہی کہ اگر لوگ نہ دیکھتے ہوں اور رائے ناموری کی امید نہ ہو تو نیکی کرے ہی نہیں۔دوسرے ریا کمال عمل میں،اگر لوگوں کے دکھاوے کو اچھی طرح نیکی کرے ورنہ معمولی طرح پہلی زیادہ خطرناک ہے دوسری ریا ہلکی۔خیال رہے کہ کوئی شخص ریا کی وجہ سے عمل نہ چھوڑ دے،اخلاص کی دعا کرے اور عمل کرے جاوے کبھی رب تعالٰی اخلاص بھی نصیب کر ہی دے گا،مکھیوں کی وجہ سے کھانا نہ چھوڑے۔

3847 -[60]

وَعَن عبد الله بن عَمْرو أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي عَنِ الْجِهَادِ فَقَالَ: «يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو إِنْ قَاتَلْتَ صَابِرًا مُحْتَسِبًا بَعَثَكَ اللَّهُ صَابِرًا مُحْتَسِبًا وَإِنْ قَاتَلْتَ مُرَائِيًا مُكَاثِرًا بَعَثَكَ اللَّهُ مُرَائِيًا مُكَاثِرًا يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو عَلَى أَيِّ حَالٍ قَاتَلْتَ أَوْ قُتِلْتَ بَعَثَكَ اللَّهُ عَلَى تِلْكَ الْحَالِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عمرو سے انہوں نے عرض کیا یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم مجھے جہاد کے متعلق خبر دیجئے ۱؎  تو فرمایا اے عبداﷲ ابن عمرو  ۲؎  اگر تم صابر بن کر طلب اجرکرتے ہوئے جہادکرو گے تو اﷲ تعالٰی تم کو صبروالا طالب اجر ہی اٹھائے گا۳؎ اور اگر تم ریاکار اور زیادتی کی ہوس سے جہادکرو گے تو اﷲ تم کو ریا کار ہوس والا اٹھائے گا ۴؎  اے عبداﷲ ابن عمرو جس حال پر جنگ کرو گے یا مارے جاؤ گے تم کو اﷲ اس حال پر اٹھائے گا ۵؎ (ابوداؤد)

۱؎ اس طرح کہ جہاد کی تفصیل اور تفضیل(فضیلت)بتایئے یا اس کی حقیقت پر مطلع فرمایئے یا جہاد مقبول و نامقبول کے متعلق خبر دیجئے۔جواب شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ سوال تیسری بات کے متعلق تھا کہ جہاد مقبول کون سا ہے اور جہا د مردود کون سا۔

۲؎ حضور انور نے انہیں اس لیے پکارا بغور جواب کو سنیں۔

۳؎ اس حدیث کی بنا پر صوفیاءکرام فرماتے ہیں جس حال جیو گے اسی حال میں مرو گے اور جس حال میں مروگے اسی حال میں اٹھو گے۔(مرقات)زندگی میں اچھا مشغلہ رکھو تاکہ اس مشغلہ میں موت آئے اور اسی حال میں حشر ہو،نمازی آدمی کو نزع و قبر میں بھی نماز ہی یاد آتی ہے جیساکہ بعض روایات میں بھی ہے اور دیکھا بھی گیا کہ اﷲ تعالٰی انجام بخیر کرے۔

۴؎  یعنی اگر تم نام اور مال کی خواہش کے لیے جہاد کرو گے اسی فکر میں مارے جاؤ گے تو قیامت میں اس کی سزا میں گرفتار اٹھوگے لہذا دنیا میں آخرت کی فکر کرو تاکہ آخرت میں بے فکر اٹھو،دنیا کی ناجائز فکر میں نہ ادبال ہو۔

۵؎ جہاد کے علاوہ باقی اعمال کا بھی یہ ہی حال ہے،اﷲ تعالٰی اس فقیر گنہگار کو دینی خدمت کا مشغلہ نصیب کرے،قبول فرمائے،اس میں موت دے اور دین کے خادموں کے زمرے میں حشر نصیب کرے،سنا ہے اچھوں کے ساتھی بھی بخشے جاتے ہیں۔

3848 -[61]

وَعَن عقبَة بن مَالك عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أعجزتم إِذا بعثت رجلا فَم يَمْضِ لِأَمْرِي أَنْ تَجْعَلُوا مَكَانَهُ مَنْ يَمْضِي لِأَمْرِي؟» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَذَكَرَ حَدِيثَ فَضَالَةَ: «وَالْمُجَاهِدُ مَنْ جَاهَدَ نَفْسَهُ» . فِي «كِتَابِ الْإِيمَانِ»

روایت ہے حضرت عقبہ ابن مالک سے ۱؎ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا کیا تم اس سے عاجز ہو کہ جب کسی شخص کو بھیجوں پھر وہ میرا حکم جاری نہ کرے تو تم اس کی جگہ کسی ایسے کو مقرر کر دو جو میرا حکم جاری کرے ۲؎(ابوداؤد)اور فضالہ کی وہ حدیث کہ مجاہد وہ ہے جو اپنے نفس سے جہاد کرے کتاب الایمان میں ذکر کردی گئی۳؎

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن