دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

3845 -[58]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رسولَ الله رجلٌ يُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَهُوَ يَبْتَغِي عَرَضاً من عرَضِ الدُّنْيَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا أجر لَهُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے ایک شخص نے عرض کیا یارسول اﷲ ایک شخص راہِ خدا عزوجل میں جہاد کا ارادہ کرتا ہے ساتھ ہی وہ دنیاوی سامان سے کسی سامان کی خواہش کرتا ہے ۱؎  تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا اس کے لیے کچھ ثواب نہیں ۲؎ (ابوداؤد)

۱؎  عرض ع اور ر کے فتحہ سے بمعنی مال ہے تھوڑ ا ہو یا زیادہ اور ر کے سکون سے بمعنی سامان،لہذا روپیہ پیسہ عرض ر کے فتحہ سے ہے مگر عرض نہیں بلکہ وہ عین ہے عرض دنیا سے مراد ہر دنیاوی خیر ہے مال ہو یا عزت یا شہرت یا اجرت۔(مرقات)یعنی جہاد فی سبیل اﷲ میں گیا مگر اس کا مقصد دنیا ہے مال ہو یا متاع یا عزت یا شہرت اﷲ کے لیے وہاں نہ گیا لہذا جواب بالکل برحق ہے۔

۲؎  کیونکہ وہ اس جہاد سے مرضی الٰہی کا طالب نہ تھا،طالب دنیا تھا لہذا ثواب کا مستحق نہیں،لیکن اگر رضائے الٰہی کے لیے جہاد کرے اور خیال یہ بھی ہو کہ رب تعالٰی غنیمت عطا فرمائے تو ان شاءاﷲ ثواب بھی ملے گا۔اگرچہ اس غازی سے کم ملے گا جو غنیمت کی نیت بالکل نہ کرے،بہرحال ثواب کا مدار نیت پر ہے پہلے حدیث گزر چکی کہ غازی اجروثواب اور غنیمت لے کر لوٹتا ہے۔(مرقات)

3846 -[59]

وَعَنْ مُعَاذٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْغَزْوُ غَزْوَانِ فَأَمَّا مَنِ ابْتَغَى وَجْهَ اللَّهِ وَأَطَاعَ الْإِمَامَ وَأَنْفَقَ الْكَرِيمَةَ وَيَاسَرَ الشَّرِيكَ واجتنبَ الْفساد فَإِن نَومه ونهبه أَجْرٌ كُلُّهُ. وَأَمَّا مَنْ غَزَا فَخْرًا وَرِيَاءً وَسُمْعَةً وَعَصَى الْإِمَامَ وَأَفْسَدَ فِي الْأَرْضِ فَإِنَّهُ لَمْ يَرْجِعْ بِالْكَفَافِ» . رَوَاهُ مَالِكٌ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ

روایت ہے حضر ت معاذ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے جہاد دو قسم کے ہوتے ہیں ۱؎  جو غازی رضاء الٰہی کی تلاش کرے امیر کی فرمانبرداری کرے اپنی پیاری چیز خرچ کرے ۲؎ ساتھی سے نرمی کرے۳؎ دنگے فساد سے بچے ۴؎ تو اس کا سونا جاگنا سب کا سب ثواب ہے۵؎ اور جوشخص شیخی دکھلاوے شہرت کے لیے جہادکرے اور امیر کی نافرمانی کرے اور زمین پر فساد پھیلائے ۶؎ تو وہ برابری سے بھی نہ لوٹے گا ۷؎(مالک،ابوداؤد، نسائی)

۱؎ یعنی جنس جہاد اور مطلق جہاد دو قسم کا ہے،جہاد فی سبیل اﷲ کی دو قسمیں نہیں بلکہ وہ خودجنسی جہاد کی ایک قسم ہے  یہ ضرور خیال میں رہے۔(مرقات)

۲؎ یہاں امیر سے مراد جہاد کا امیر ہے کمانڈر یا اپنا افسر اور پیاری چیز سے مراد مال اور جان ہے کہ یہ دونوں چیزیں خرچ کرنے پر یتار ہوجائے۔

۳؎ یعنی دوسرے غازیوں کے ساتھ جو اس کے رفیق سفر ہوں نرم اور اچھا برتاؤ کرے۔

۴؎  دنگے فساد سے مراد ساتھیوں کے ساتھ مار پیٹ گالی گلوچ ہے جیسا عمومًا جاہل لوگ اپنے رفیق سفر سے کرتے ہیں،بحالت جہاد تو ایسی حرکتیں سخت خطرناک ہیں۔

۵؎ جاگنا اور جاگنے کے سارے دینی و دنیاوی کام جیسے نماز اورکھانا پینا،کلام کرنا،ہنسنا بولنا،رونا وغیرہ کہ یہ سب عبادت ہی بن جاتے ہیں۔

۶؎  فساد سے مراد وہ ہی آپس کی لڑائی جھگڑا ہے جو ابھی مذکور ہوا یعنی جوشخص یہ تینوں جرم کرے اس کا یہ حکم ہے۔

۷؎ یعنی گنہگار ہوکر لوٹے گا کہ ان حرکتوں کے گناہ کا بوجھ سر پر ہوگا اور اس سفر وغیرہ کا ثواب کچھ بھی نہ ملے گا لہذا بجائے نیکی کمانے کے گناہ کماکر لائے گا۔کفاف کے بہت معنی ہیں:بہتر چیز،جو چیز ضرورت سے نہ بچے یعنی بقدر ضرورت چیز،ثواب خیروبھلائی، کفاف کاف کے فتحہ سے بھی ہے اور کسرہ سے بھی،جو کسرہ سے ہے وہ باب مفاعلہ کا مصدر ہے۔یہاں مرقات نے ریا پر بہت اچھی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن