30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۷؎ یعنی ایسا شخص جسے جہاد سے کوئی رغبت نہ ہو صرف مال پر نظر ہو اور جہاد میں شرکت کو صرف مال حاصل کرنے کا ذریعہ بنائے اسے جہاد کا کوئی ثواب نہ ملے گا،یہ آخر دم تک صرف مزدور رہے گا غازی فی سبیل اﷲ نہ ہوگا اور نہ جہاد کے ثواب کا مستحق ہوگا۔یہ حدیث امام کی دلیل ہے کہ جہاد پر اجرت دینی لینی جائز ہے کیونکہ مزدور کو حضور نے گنہگار نہ فرمایا ثواب سے محروم فرمایا وہ بھی اس لیے کہ اس کا مقصود صرف مال تھا،نیز مال دینے والے کو بھی گنہگار نہ فرمایا بلکہ اسے ثواب جہاد پانے والا قرار دیا کہ ثواب سے محروم صرف مزدور کو بتایا نہ کہ مال دینے والے کو۔ذالك مبتدا ہے اور الاجیر اس کی خبر۔
|
3844 -[57] وَعَن يَعْلى بن أُميَّةَ قَالَ: أَذِنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بالغزو وَأَن شَيْخٌ كَبِيرٌ لَيْسَ لِي خَادِمٌ فَالْتَمَسْتُ أَجِيرًا يَكْفِينِي فَوَجَدْتُ رَجُلًا سَمَّيْتُ لَهُ ثَلَاثَةَ دَنَانِيرَ فَلَمَّا حَضَرَتْ غَنِيمَةٌ أَرَدْتُ أَنْ أُجْرِيَ لَهُ سَهْمَهُ فَجِئْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ لَهُ فَقَالَ: «مَا أَجِدُ لَهُ فِي غَزْوَتِهِ هَذِهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ إِلَّا دَنَانِيرَهُ الَّتِي تسمى» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت یعلیٰ ابن امیہ سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے جہاد کا اعلان فرمایا میں بہت بوڑھا تھا میرے پاس کوئی نوکر بھی نہ تھا۲؎ میں نے ایک مزدور ڈھونڈھا جو مجھے کفایت کرے تو میں نے ایک شخص کو پایا جس کے لیے میں نے تین دینار مقرر کیے۳؎ پھر جب مال غنیمت آیا تو میں نے چاہا کہ اس کے لیے اس کا حصہ جاری کردوں۴؎ چنانچہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے یہ عرض کیا تو فرمایا کہ میں اسے مزدور کے لیے اس جہاد میں دنیا و آخرت میں سوا طے شدہ دیناروں کے اور کچھ نہیں پاتا ۵؎(ابوداؤد) |
۱؎ آپ صحابی ہیں،فتح مکہ کے دن ایمان لائے،غزوہ حنین طائف اور تبوک میں شریک رہے،عہدِ فاروقی میں نجران کے حاکم رہے،جنگ صفین میں حضرت کے ساتھ رہے،اسی میں شہید ہوئے۔(اشعہ)
۲؎ پتہ نہ لگا کہ یہ کون سا غزوہ تھا،بہرحال انہیں جہاد کا شوق تھا مگر بڑھاپے کی وجہ سے انہیں کسی خادم کی ضرورت تھی جو میدان جہاد میں ان کی خدمت کرے۔
۳؎ کھانے پینے کے علاوہ تین دینار مجھ سے لے لے اور جہاد میں میرے ساتھ چلے وہاں میری خدمت کرے۔
۴؎ یعنی اسے بھی دوسرے غازیوں کی طرح غنیمت کا حصہ دوں یا دلواؤں اگر پیادہ تھا تو پیادہ غازی کا حصہ اور اگر سوار تھا تو سواری غازی کا حصہ۔
۵؎ یعنی اسے یہ تین دینار ہی ملیں گے ان کے سوا نہ ثواب ملے نہ غنیمت کا حصہ۔خیال رہے کہ مجاہد کے خدمت گار نوکر کے متعلق علماء میں اختلاف ہے۔بعض نے فرمایا کہ اسے حصہ غنیمت نہ ملے گا جہاد کرے یا نہ کرے صرف طے شدہ مزدوری ملے گی یہ امام اوزاعی،اسحاق کا قول ہے۔امام شافعی کے دو قول ہیں:ایک وہ جو اوپر گزرا کہ اجرت نہ ملے گی،دوسرا قول یہ ہے کہ اجرت ملے گی حصہ غنیمت نہ ملے گا،بعض کے نزدیک اسے اختیار ہوگا کہ غنیمت کا حصہ لے یا اجرت،چوتھا قول یہ ہے کہ اگر اس مزدور نے جنگ کرنے کی شرط نہ لگائی تھی مگر جہاد کیا قتال کیا تو اسے اجرت بھی ملے گی اور غنیمت کا حصہ بھی،احناف کے ہاں اجارہ اور اجر جمع ہو سکتے ہیں۔(مرقات)یہ حدیث بھی امام اعظم کی دلیل ہے کہ جہاد پر اجرت ناجائز نہیں،نہ اس اجرت کا واپس کرنا ضروری ہے۔
|
3845 -[58] وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رسولَ الله رجلٌ يُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَهُوَ يَبْتَغِي عَرَضاً من عرَضِ الدُّنْيَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا أجر لَهُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے ایک شخص نے عرض کیا یارسول اﷲ ایک شخص راہِ خدا عزوجل میں جہاد کا ارادہ کرتا ہے ساتھ ہی وہ دنیاوی سامان سے کسی سامان کی خواہش کرتا ہے ۱؎ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا اس کے لیے کچھ ثواب نہیں ۲؎ (ابوداؤد) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع