30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۳؎ ایک ثواب اس کی مشقت اٹھانے کا دوسرا ثواب ڈوب جانے کا۔
|
3840 -[53] وَعَن أبي مالكٍ الأشعريّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ فَصَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمَاتَ أَوْ قُتِلَ أَوْ وَقَصَهُ فَرَسُهُ أَوْ بَعِيرُهُ أَوْ لَدْغَتْهُ هَامَّةٌ أَو مَاتَ فِي فِرَاشِهِ بِأَيِّ حَتْفٍ شَاءَ اللَّهُ فَإِنَّهُ شَهِيدٌ وَإِن لَهُ الْجنَّة» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت ابو مالک اشعری سے فرماتے ہیں میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ جو اﷲ کی راہ میں گھر سے نکلا ۱؎ پھرقتل کیا گیا اسے اس کے گھوڑے یا اونٹ نے کچل دیا اسے زہریلے جانور نے ڈس لیا ۲؎ یا اپنے بستر پر کسی سبب سے مر گیا جیسے اﷲ نے چاہا تو وہ شہید ہے ۳؎ اور اس کے لیے جنت ہے ۴؎(ابوداؤد) |
۱؎ فصل یا تو باب ضرب سے ہے یعنی گھر سے جدا ہوا نکلا،رب تعالٰی فرماتاہے:"فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوۡتُ بِالْجُنُوۡدِ"یا فصل باب تفعیل سے ہے یعنی جس نے اپنے کو اپنے وطن سے جدا کیا جہاد کے لیے یا حج کے لیے یا طلب علم کے لیے۔
۲؎ عربی میں ھامہ وہ زہریلا جانور ہے جس کا زہر قاتل ہو جیسے سانپ وغیرہ اور سامہ وہ زہریلا جانور ہے جس کا زہر تکلیف دہ تو ہو قاتل نہ ہو جیسے بچھو بھڑ وغیرہ۔
۳؎ یا شہید حقیقی یا شہید حکمی جیسا کہ گزشتہ فرمان سے ظاہر ہے ظلمًا مقتول تو شہید حقیقی ہے اور زہر یلے جانور وغیرہ سے مرنے والا شہید حکمی۔
۴؎ فقہاء فرماتے ہیں کہ سفر کی موت شہادت ہے اس کا ماخذ یہ حدیث ہے سفر سے مراد راہِ خدا کا سفر ہے۔
|
3841 -[54] وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «قَفْلَةٌ كغزوة» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عمر سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا مجاہد کی واپسی جہاد کی طرح ہے ۱؎ (ابوداؤد) |
۱؎ اس فرمان عالی کی چند شرحیں ہیں:ایک یہ کہ غازی کا سفر جہاد سے اپنے وطن کی طرف لوٹنا بھی وہ ہی ثواب رکھتا ہے جو جہاد میں جانا رکھتا تھا۔دوسرے یہ کہ دشمن کو بہکانے کے لیے میدان جہاد سے واپس ہوجانا تاکہ دشمن مطمئن ہوکر تیاری جنگ ختم کردےپھر اچانک پلٹ کر اس پر حملہ کردیا جائے،یہ ایک جنگی چال ہوتی ہے اس کا ثواب پہلی بار میدانِ جہاد میں آنے کی طرح ہے۔ تیسرے یہ کہ دشمن کا دباؤ بڑھ جانے اور اسلامی لشکر کے شکست کھاجانے کے یقین ہوجانے پر جہاد کے میدان سے واپس ہوکر اپنے مرکز میں پہنچ جانا اس کا بھی وہی ثواب ہے جو جہاد میں جانے کا ثواب تھا۔چوتھے یہ کہ دوسری تیسری بار جہاد میں جانے کا وہ ہی ثواب ہے جو اول بار جہاد میں جانے کا تھا۔خیال رہے کہ قفل اور قفول کے معنے ہیں لوٹنا،واپس ہونا،اس سے ہے قافلہ،سفر میں جانے والی جماعت کو نیک فال کے لیے قافلہ کہاجاتا ہے،یعنی خیریت سے واپس آنے والے مسافروں کی جماعت۔
|
3842 -[55] وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لِلْغَازِي أَجْرُهُ وَلِلْجَاعِلِ أَجْرُهُ وَأَجْرُ الْغَازِي» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ غازی(مجاہد)کے لیے اس کا ثواب ہے ۱؎ اور غازی کے مددگار کے لیے ۲؎ اپنا ثواب ہے اور غازی کا ثواب ۳؎(ابوداؤد) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع