30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کسی کے بال بچے بھی حضرت ابوبکر صدیق کے گھر والوں کی طرح صابر ہوں پھر وہ جناب صدیقی کی طرح خیرات کردے تو یہ اس کی خصوصیت ہے،سلطان عشق کے فیصلے عقل سے وراء ہیں۔شعر
موسیا آداب دانا دیگراند سوختہ جان در داناں دیگراند
۴؎ بمعنی ہجرت(چھوڑنا)کی بہت سی قسمیں ہیں:وطن چھوڑنا،گناہ چھوڑنا،بُرے خیالات چھوڑنا وغیرہ ان میں سے اعلیٰ درجہ کی ہجرت کون سی ہے۔
۵؎ سبحان اﷲ! کیسا پیارا جواب ہے گناہ چھوڑنے کی ہجرت وطن چھوڑنے کی ہجرت سے اعلیٰ ہے اور پھر لطف یہ ہے کہ یہ ترک گناہ کی ہجرت ہمیشہ ہر مسلمان کو میسر آسکتی ہے۔اس کی شرح کتاب الایمان میں گزر چکی۔
۶؎ یعنی جہاد کی بہت سی قسمیں ہیں جن میں سے اعلیٰ قسم کا جہاد یہ ہے کہ مجاہد اپنی جان و مال سب کچھ راہ خدا میں خرچ کرکے جہاد کرے کیونکہ یہ جہاد نفس پر بہت گراں ہے۔خیال رہے کہ یہ افضلیت اضافی ہےایک اعتبار سے اور بعض حالات میں یہ جہاد افضل اور دوسرے اعتبار سے خصوصی حالات میں ظالم حاکم کے سامنے حق بات کہہ دینی افضل ہے لہذا یہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں جس میں فرمایا کہ افضل الجھاد کلمۃ حق عندسلطان جائر۔
۷؎ یعنی راہ خدا کا وہ شہید اعلیٰ درجہ کا شہید ہے جو میدانِ جہاد میں جان و مال سب قربان کردے کہ خود بھی جان دے دے،گھوڑا بھی ہلاک ہوجائے،چونکہ اس کی قربانی دوگنی ہے،نیز اس نے بڑے معرکہ کا جہاد کیا لہذا اس کی شہادت بھی اعلیٰ قرار پائی۔أھریق کی ہ زائدہ ہے اصل میں اریق تھا۔مرقات نے فرمایا کہ گھوڑے کی ہلاکت سے اس کی شجاعت و بہادری کی طرف اشارہ ہے کہ وہ ایسا جانباز اور بہادر تھا کہ بغیر گھوڑے کے پاؤں کٹے دشمن کے قابو میں نہ آیا اس کا ٹھکانہ جنت الفردوس میں ہے۔
۸؎ ایمان کو عمل میں داخل فرمایا کیونکہ ایمان یقین دل کا نام ہے،یہ دل کا عمل ہے،تردد نہ ہونے کے معنی یہ ہیں رنج و خوشی تنگی و فراخی حال میں اسلام سے نہ پھرے،دنیا کی کوئی حالت اس کے قلب کی حالت نہ بدل سکے۔ایک وقت حضرت حسین حضور کے کندھے پر سوار ہیں اور ایک وقت ظالم قاتل شمر آپ کے سینے پرانوار پر سوار ہے مگر دونوں حال میں قلب کا حال یکساں ہے،اس فرمان کی اور شرحیں بھی کی گئی۔
۹؎ اسی طرح کہ غنیمت میں خیانت کرے تقسیم سے پہلے امیر کے حوالہ ساری غنیمت کردے،پھر تقسیم میں اسے جو حصہ ملے اسے بخوشی قبول کرے۔
۱۰؎ حج مبرور سے مراد وہ حج ہے جس میں گناہ سے بچا جائے یا وہ حج جس میں ریا و نام و نمود سے پرہیز ہو یا وہ حج جس کے بعد حاجی مرتے وقت تک گناہوں سے بچے،حج برباد کرنے والا کوئی عمل نہ کرے۔ خواجہ حسن بصری فرماتے ہیں کہ حج مقبول وہ ہے جس کے بعد حاجی دنیا میں زاہد آخرت میں راغب رہے،یا حج مبرور وہ ہے جو حاجی کا دل نرم کردےکہ اس کے دل میں سوز،آنکھوں میں تری رہے،حج کرنا آسان ہے حج سنبھالنا مشکل ہے۔
۱۱؎ خیال رہے کہ افضل اعمال کے بیان میں احادیث مختلف ہیں،کسی حدیث میں کسی عمل کو افضل فرمایا گیا ہے کسی میں دوسرے عمل کو،یہ اختلاف حالات کے لحاظ سے ہوتا ہے کہ کبھی جہاد افضل اور کبھی نماز اعلیٰ پھر نماز میں کبھی زیادہ سجدے افضل اور کبھی دراز قیام بہتر۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع