دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

3823 -[36]

وَعَن فَضالَةَ بنِ عُبيدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «كُلُّ مَيِّتٍ يُخْتَمُ عَلَى عَمَلِهِ إِلَّا الَّذِي مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّهُ يُنَمَّى لَهُ عَمَلُهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَيَأْمَنُ فتْنَة الْقَبْر» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد

3824 -[37] وَرَوَاهُ الدَّارمِيّ عَن عقبَة بن عَامر

روایت ہے حضرت فضالہ ابن عبید سے ۱؎  وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا ہر میت کا خاتمہ اپنے اعمال پر ہوجاتا ہے ۲؎  سوا  اس کے جو خدا کی راہ میں مرابط ہوکر مرے ۳؎ کہ اس کے عمل قیامت تک اس کے لیے بڑھتے رہتے ہیں۴؎  اور قبر کے فتنہ سے وہ امن میں رہتا ہے ۵؎(ترمذی،ابوداؤد)

دارمی،بروایت،عقبہ بن عامر۔

۱؎  آپ انصاری صحابی ہیں،غزوہ احد اور بیعت الرضوان میں شریک ہوئے،خیبر کی فتح میں شامل تھے،حضور کے بعد دمشق میں رہے وہاں امیر معاویہ کی طرف سے دمشق کے گورنر رہے،امیر معاویہ کے زمانہ میں ۵۳ھ؁ میں دمشق میں ہی وفات پائی،وہاں ہی دفن ہوئے۔(اشعہ)

۲؎ یعنی آخر حیات میں جو نیک و بدعمل کرتا تھا اس پر مرجاتا ہے اور مرتے ہی اس کے اعمال ختم ہو جاتے ہیں کہ فاعل کی موت افعال کو ختم کر دیتی ہے۔

۳؎ یعنی اسلامی ملک کی سرحد پر جہاد پر تیار رہا اور وہاں ہی فوت ہوگیا،مرابط کے معنی پہلے بیان ہوچکے ہیں،یہ ربط بمعنی باندھنے سے بنا۔مرابط وہ جو اپنے کو کفار کے مقابل باندھ دے،اپنے ہاں جہاد کے لیے گھوڑا باندھے۔

۴؎ اس طرح کہ قیامت تک اسے ہر گھڑی وہ ہی ثواب ملتا رہتا ہے جو زندگی میں ملتا تھا اس کا رباط فی سبیل اﷲ صدقہ جاریہ ہوجاتا ہے کیونکہ مسلمان اس کے رباط سے فائدہ اٹھاتے رہتے ہیں۔

۵؎  اس طرح کہ اس سے نہ حساب قبر ہو نہ اسے عذاب قبر ہو،بقیہ صدقات جاریہ میں یہ انعام نہیں ملتا یہ صرف مرابط کو ملتا ہے۔

3825 -[38]

وَعَن معاذِ بن جبلٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَوَاقَ نَاقَةٍ فَقَدْ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَمَنْ جُرِحَ جُرْحًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ نُكِبَ نَكْبَةً فَإِنَّهَا تَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَغْزَرِ مَا كَانَتْ لَوْنُهَا الزَّعْفَرَانُ وَرِيحُهَا الْمِسْكُ وَمَنْ خَرَجَ بِهِ خُرَاجٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّ عَلَيْهِ طَابَعُ الشُّهَدَاءِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ

روایت ہے حضرت معاذ ابن جبل سے انہوں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ جو اﷲ کی راہ میں اونٹنی دوہنے کے وقفہ کی برابر جہاد کرے ۱؎ تو یقینًا اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۲؎  اور جو اﷲ کی راہ میں معمولی زخمی کیا جائے یا معمولی تکلیف دیا جائے۳؎  تو وہ زخم قیامت کے دن اس سے زیادہ چمکدار ہوگا جیسا کہ تھا۴؎  اس کا رنگ زعفرانی ہوگا ۵؎  اس کی خوشبو مشک کی سی اور جسے اﷲ کی راہ میں پھنسی نکل آوے ۶؎ تو یقینًا اس پر شہیدوں کی مہر ہوگی ۷؎ (ترمذی،ابوداؤد،نسائی)

۱؎  عربی میں فواق جانور کو دوبارہ دوہنے کے درمیان وقفہ کو کہتے ہیں،اس وقفہ سے مرا دیا تو صبح شام دوہنے کے درمیان کا فاصلہ ہے یا ایک دفعہ دوہنے کے درمیان کا وقفہ ہے کیونکہ اونٹنی کو کچھ دوہ کر تھوڑا ٹھہرجاتے ہیں،اتنے میں وہ پھر دودھ اتارلیتی ہے تو اسے پھر دوہتے ہیں،یہ ٹھہرنا فواق کہلاتا ہے یہ چند منٹ کا ہی ہوتا ہے۔فواق بنا ہے فوق سے بمعنی اوپر،چونکہ دودھ اوپر سے ہی تھن میں آتا ہے اس لیے اسے فواق کہا جاتا ہے۔(مرقات واشعہ)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن