دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

3821 -[35]

وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «جَاهِدُوا الْمُشْرِكِينَ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ وَأَلْسِنَتِكُمْ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ والدارمي

روایت ہے حضرت انس سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی ہیں فرمایا کفار سے جہاد کرو ۱؎  اپنے مالوں سے اپنی جانوں سے اپنی زبانوں سے ۲؎ (ابوداؤد،نسائی،دارمی)

۱؎  مشرکین سے مراد کفار حربی ہیں خواہ عرب کے ہوں یا عجم کے اور جہاد خواہ محترم مہینہ میں ہو یا ان کے علاوہ۔خیال رہے کہ کفارعرب سے جزیہ قبول نہیں،صرف اسلام ہی ان کے لیے ذریعہ امان ہے اور کفار عجم سے جزیہ بھی قبول ہے کہ وہ ہمارے رعایا بن کر رہیں،ہم کو حق حفاظت میں جزیہ دیں اور ہمارے ملک میں امان سے رہیں،نیز جہاد کے لیے یہ لازم نہیں کہ کفار ابتداءکریں،ہم مسلمان مدافعانہ اور جارحانہ ہر طرح کا جہاد کرسکتے ہیں،رب تعالٰی فرماتاہے:"قٰتِلُوا الْمُشْرِکِیۡنَ کَآفَّۃً کَمَا یُقٰتِلُوۡنَکُمْ کَآفَّۃً" اس آیت اور اس حدیث نے ترک جہاد اور نرمی کی تمام آیات اور احادیث کو منسوخ فرمادیا چنانچہ آیت "فَاِنۡ قٰتَلُوۡکُمْ فَاقْتُلُوۡہُمْ"بھی منسوخ ہے۔(مرقات)اسکی تحقیق ہماری تفسیر نعیمی میں ملاحظہ کرو۔

۲؎  جان کا جہاد تو مشہور ہے میدان جنگ میں شمشیر یا تدبیر سے جنگ،مال کا جہاد،غازیوں کو سامان دینا،زبان کا جہاد کفار کی زبانی قلمی تردید دلائل سے کرنا،ان کی شکست کی دعا کرنا،انہیں ڈرانا دھمکانا۔ یہاں مرقات نے فرمایا کہ معبودین کو برا کہنے کی ممانعت کی آیت یا منسوخ ہے یا معلل ہے اس کیفیت سے جب مسلمان انہیں گالیاں دینے سے روک نہ سکیں اس کی مثل لمعات میں ہے۔

3822 -[36]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:«أَفْشُوا السَّلَامَ وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ وَاضْرِبُوا الْهَامَ تُوَرَّثُوا الْجِنَانَ».رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حديثٌ غَرِيب

روایت ہے حضر ت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے سلام پھیلاؤ ۱؎ کھانا کھلاؤ ۲؎  کھوپڑیوں پر چوٹ لگاؤ ۳؎  جنت کے وارث بن جاؤ۴؎(ترمذی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔

۱؎ یعنی مسلمانوں میں اسلامی سلام کا رواج ڈالو،اگر مسلمان کفار کی صحبت کی وجہ سے آداب عرض یا گڈ مارننگ وغیرہ کہنے کے عادی ہو گئے ہوں تو ان سے یہ بری عادت چھڑواؤ۔یا ہر واقف ناواقف مسلمان کو سلام کرو یا بلند آواز سے سلام کہو تاکہ سامنے والا سن لے اور جواب سلام دے پہلے معنی زیادہ قوی ہیں۔خیال رہے کہ سلام کرنا سنت ہے جواب دینا فرض،سلام کے مسائل ان شاء اﷲ باب السلام میں عرض ہوں گے۔

۲؎  حسب موقعہ عزیزوں اور نیک لوگوں کی دعوت کرو اور عمومًا بھوکوں محتاجوں کا پیٹ بھرو کہ یہ اسلام کا شعار ہے۔

۳؎ یعنی جہاد میں حربی کافروں کو قتل کرو۔ھام جمع ہے ھامۃ کی بمعنی کھوپڑی۔خلاصہ یہ ہے کہ سخاوت شجاعت دونوں کے جامع بن جاؤ۔

۴؎  یعنی یہ اعمال جنت ملنے کا ذریعہ ہیں۔خلاصہ یہ ہے کہ جنت حاصل کرنے کے لیے مجاہدہ اور مشقت کی ضرورت ہے جو مسلمان ایسے مجاہدے کرلے گا وہ آسان کام بخوبی کرسکے گا جیسے نماز روزہ حج وغیرہ لہذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ اس میں نماز روزہ حج کا ذکر نہیں،چونکہ ہر جنتی جنت میں اپنی جگہ بھی لے گا اور کافر کے حصے پر بھی قبضہ کرلے گا اس لیے وراثت فرمایا گیا اور چونکہ جنتیں بہت سی ہیں اس لیے جمع ارشاد ہوا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن