دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۴؎  ظاہر یہ ہے کہ کرامت سے مراد اخروی عزت و حرمت ہے یعنی وہ سوچے گا کہ جب ایک دفعہ شہید ہونے سے مجھے اتنی عزت ملی تو بار بار شہید ہونے سے کتنی عزت ملے گی اور ہوسکتا ہے کہ کرامت سے مراد وہ لذت ہو جو اسے راہِ خد اعزوجل میں سرکٹانے سے ہوئی ہو،عبادت میں بھی لذت ہے،جسے اﷲ کے بندے محسوس کرتے ہیں۔

3804 -[18]

وَعَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: سَأَلْنَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مسعودٍ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: (وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ ربِّهم يُرزقون)الْآيَةَ قَالَ: إِنَّا قَدْ سَأَلْنَا عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: " أَرْوَاحُهُمْ فِي أَجْوَافِ طَيْرٍ خُضْرٍ لَهَا قَنَادِيلُ مُعَلَّقَةٌ بِالْعَرْشِ تَسْرَحُ مِنَ الْجَنَّةِ حَيْثُ شَاءَتْ ثُمَّ تَأْوِي إِلَى تِلْكَ الْقَنَادِيلِ فَاطَّلَعَ إِلَيْهِمْ رَبُّهُمُ اطِّلَاعَةً فَقَالَ: هَلْ تَشْتَهُونَ شَيْئًا؟ قَالُوا: أَيَّ شَيْءٍ نَشْتَهِي وَنَحْنُ نَسْرَحُ مِنَ الْجنَّة حيثُ شِئْنَا ففعلَ ذلكَ بهِمْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَلَمَّا رَأَوْا أَنَّهُمْ لَنْ يُتْرَكُوا مِنْ أَنْ يَسْأَلُوا قَالُوا: يَا رَبُّ نُرِيدُ أَنْ تُرَدَّ أَرْوَاحُنَا فِي أَجْسَادِنَا حَتَّى نُقْتَلَ فِي سبيلِكَ مرَّةً أُخرى فَلَمَّا رَأَى أَنْ لَيْسَ لَهُمْ حَاجَةٌ تُرِكُوا ". رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت مسروق سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ ہم نے عبداﷲ ابن مسعود سے اس آیت کے متعلق پوچھا کہ اﷲ کی راہ میں مقتولوں کو مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ زندہ ہیں روزی دیئے جاتے ہیں،الخ ۲؎ فرمایا ہم نے اس کے متعلق پوچھا۳؎ تو فرمایا ان کی روحیں سبز پرندوں کے پوٹوں میں ہوتی ہیں۴؎ ان کے لیے عرش میں قندیلیں لٹک رہی ہیں۵؎ جنت میں جہاں چاہتی ہیں جاتی ہیں پھر ان قندیلوں کی طرف لوٹ آتی ہیں ۶؎ پھر ان کی طرف ان کا رب متوجہ ہوتا ہے ۷؎ تو فرماتا ہے کیا تم کوئی چیز چاہتے ہو۸؎  وہ عرض کرتے ہیں ہم کیا چیز چاہیں ہم تو جنت میں جہاں چاہتے ہیں جاتے ہیں ان کے لیے تین بار یہ سوال کیا جاتاہے ۹؎ جب یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم مانگنے سے نہ چھوڑیں جائیں گے تو عرض کرتے ہیں یا رب ہم چاہتے ہیں کہ ہماری روحیں ہمارے جسموں میں لوٹا دی جائیں ۱۰؎ تاکہ ہم تیری راہ میں دوبارہ قتل کیے جائیں جب رب دیکھتا ہے کہ انہیں کوئی حاجت نہیں تو یہ چھوڑے جاتے ہیں ۱۱؎(مسلم)

۱؎ آپ مشہور تابعی ہیں،حضور کی وفات سے پہلے اسلام لائے مگر زیارت نہ کرسکے، خلفائے راشدین،ابن مسعود اور عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہم کی زیارت و صحبت سے شرف حاصل ہوا،حضرت ابن مسعود کے ساتھ اکثر رہے،کثرت نوافل کی وجہ سے پاؤں سوجے رہتے تھے،جب حج کو جاتے تو حرم شریف میں ہی رہتے وہاں ہی سوتے تھے،بچپن میں آپ کو چوری کرلیا گیا تھا اس لیے نام مسروق ہوا،بصرہ کے حاکم رہے،کوفہ میں    ۶۲ھ؁ وفات پائی۔

۲؎ سوال کا مقصد یہ ہے کہ شہداءکی زندگی کے کیا معنی اور انہیں روزی کس طرح دی جاتی ہے وہ تو دفن ہوچکے ان کی میراث تقسیم ہوچکی ان کی بیویاں دوسروں سے نکاح کرچکیں،جب ان پر مُردوں کے احکام جاری ہوچکے تو وہ زندہ کیونکر ہیں۔

۳؎ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے لہذا یہ حدیث مرفوع ہے،(مرقات،اشعہ،نووی،شرح مسلم)کیونکہ ظاہر یہ ہی ہے کہ حضرت ابن مسعود نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے ہی دریافت کیا۔

۴؎ یعنی اﷲ تعالٰی ان روحوں کے لیے ان کے بدنوں کے قائم مقام اجسام پیدا فرماتا ہے ان اجسام میں یہ روحیں امانۃً رہتی ہیں،یہ اجسام ان روحوں کے اپنے نہیں ہوتے لہذا یہ تناسخ یا اواگون نہیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن