دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

3776 -[19]

وَعَنْهُ أَنْ رَجُلًا مَنْ كِنْدَةَ وَرَجُلًا مِنْ حَضْرَمَوْتَ اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَرْضٍ مِنَ الْيَمَنِ فَقَالَ الْحَضْرَمِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَرْضِي اغْتَصَبَنِيهَا أَبُو هَذَا وَهَى فِي يَدِهِ قَالَ: «هَلْ لَكَ بَيِّنَةٌ؟» قَالَ: لَا وَلَكِنْ أُحَلِّفُهُ وَاللَّهِ مَا يَعْلَمُ أَنَّهَا أَرْضِي اغْتَصَبَنِيهَا أَبُوهُ؟ فَتَهَيَّأَ الْكِنْدِيُّ لِلْيَمِينِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَقْطَعُ أَحَدٌ مَالًا بِيَمِينٍ إِلَّا لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ أَجْذَمُ» فَقَالَ الْكِنْدِيُّ: هِيَ أرضُهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے انہی سے کہ ایک شخص کندہ کا اور ایک شخص حضرموت کا یہ دونوں اپنا مقدمہ یمنی زمین کے متعلق رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں لائے تو حضرمی بولا یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم زمین میری ہے اس کے باپ نے مجھ سے غصب کرلی تھی ۱؎ اور وہ زمین اسی کے قبضہ میں ہے فرمایا کیا تیرے پاس گواہ ہیں ۲؎ عرض کیا نہیں لیکن میں اس سے قسم لوں گا اس پر کہ اﷲ کی قسم وہ نہیں جانتا کہ وہ میری زمین ہے۳؎ کہ اس کے باپ نے وہ مجھ سے غضب کی ہے تب کندی قسم کے لیے تیارا ہوا ۴؎ تب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ کوئی شخص کسی کا مال جھوٹی قسم سے نہیں مارے گا مگر وہ اﷲ تعالٰی سے کوڑھی ہوکر ملے گا۵؎ تو کندی بولا وہ زمین اسی کی ہے ۶؎ (ابوداؤد)

۱؎ یعنی یمن کے علاقہ میں ایک میری مملوکہ زمین تھی اس کے باپ نے اس پر ناجائز قبضہ کرکے مجھے بے دخل کردیا باپ اس کا فوت ہوگیا اس نے بطور میراث اس زمین پر قبضہ کرلیا ہے،اسے خبر ہے کہ اس کے باپ نے میری زمین چھینی تھی مجھے دلوائی جائے، چونکہ اب بظاہر زمین کا مالک وہ ہی تھا اس کے لیے اس پر ہی دعویٰ کیا گیا اگرچہ غصب کا مجرم اس کا باپ تھا۔اس سے معلوم ہوا کہ پرانے مقدمہ کی بھی سماعت حاکم کو کرنا چاہیے،جرم نیا ہو یا پرانا بہرحال جرم ہے ،یہ بھی معلوم ہوا کہ ناجائز قبضہ ناجائز ہے کوئی شخص ناجائز پرانے قبضہ کی وجہ سے اس کا مالک نہیں ہوجاتا،یہ بھی معلوم ہوا کہ میت کے اپنے مملوکہ مال کی میراث بٹے گی۔ امانت،غصب،قرضہ،عاریت میں میراث جاری نہ ہوگی،یہ چیزیں مالکوں کو واپس ہوں گی۔

۲؎ یعنی اس مقدمہ میں تم مدعی ہو کہ خلاف ظاہر کا دعویٰ کررہے ہو اور یہ شخص بوجہ قابض ہونے کے مدعیٰ علیہ ہے لہذا تم اس غصب کی گواہی پیش کرو۔

۳؎ یعنی یہ اس واقعہ کو جانتا ہے ورنہ اپنی لاعلمی پر قسم کھا جائے۔

۴؎ یعنی اس نے قسم کھانا چاہی۔

۵؎ یہ فرمان عالی اپنے ظاہری معنی پر ہے کسی تاویل کی ضرورت نہیں،بعض اعمال کا اثر چہرے بلکہ تمام جسم پر قیامت میں نمودار ہوگا، رب تعالٰی فرماتاہے:"یَوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوۡہٌ وَّ تَسْوَدُّ وُجُوۡہٌ"کفروایمان بھی چیزوں سے نمودار ہوگا اور اعمال بدونیک بھی،واقعی ایسا جھوٹا حقیقتًا کوڑھی ہوگا،بعض شارحین نے بلا وجہ کوڑھی ہونے کی تاویلیں کیں کہ وہ حرکت و برکت سے محروم ہوگا وغیرہ۔

۶؎  سبحان اﷲ! یہ ہے اثر اس زبان فیض ترجمان کا کہ دو کلمات میں اس کے دل کا حال بدل گیا اور سچی بات کہہ کر زمین سے لا دعویٰ ہوگیا۔یہ حدیث فصل اول میں بروایت حضرت علقمہ ابن وائل گزر چکی مگر وہاں یہ ذکر نہ تھا کہ کندی نے کہا یہ اس کی زمین ہے۔

3777 -[20]

وَعَن عبدِ اللَّهِ بنِ أُنَيْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ مِنْ أَكْبَرِ الْكَبَائِرِ الشِّرْكَ بِاللَّهِ وَعُقُوقَ الْوَالِدَيْنِ وَالْيَمِينَ الْغَمُوسَ وَمَا حَلَفَ حَالِفٌ بِاللَّهِ يَمِينَ صَبْرٍ فَأَدْخَلَ فِيهَا مِثْلَ جَنَاحِ بَعُوضَةٍ إِلَّا جُعِلَتْ نُكْتَةً فِي قَلْبِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ».رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيب

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن انیس ۱؎ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے بڑے سے بڑا گناہ اﷲ کا شریک ٹھہرانا ہے۲؎ اور ماں باپ کی نافرمانی ۳؎ اورگزشتہ پر جھوٹی قسم۴؎ اور نہیں قسم کھاتا کوئی روکنے والی قسم ۵؎ پھر اس میں مچھر کے پر برابر ملاوٹ کرے مگر وہ تاقیامت اس کے دل میں داغ بنادی جاتی ہے ۶؎ (ترمذی)اور ترمذی نے کہا یہ حدیث غریب ہے ۷؎

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن