دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۲؎ اگر حاکم سے ظالم مراد ہے تو رأسہ کی ضمیر حاکم کی طرف ہے یعنی اس کی گردن پکڑ کے اس کا سر اوپر کو اٹھائے گا جیساکہ مجرموں کے ساتھ کیا جاتاہے اور اگر ہر حاکم مراد ہے تو رأسہ کی ضمیر فرشتہ کی طرف ہے یعنی انتظار حکم میں فرشتہ اپنا سر اوپر کو اٹھائے گا کہ مجھے کیا حکم ملتا ہے۔

۳؎  مہواۃ بنا ہے ھواء سے بمعنی خلاءوفضا،مہواۃ کے معنے ہوئے فضاوہوا کی جگہ یعنی محل ہلاکت،اس سے مراد جہنم کا گہرا گڑھا ہے جس کی گہرائی رب تعالٰی ہی جانتا ہے۔

۴؎ خریف سال کے خاص موسم کا نام ہے جو سردی وگرمی کے درمیان ہوتا ہے ربیع کا مقابل،اس سے مراد سال ہے،جزءبول کر کل مراد ہے جیسے رأس یعنی سر بول کر انسان مراد لیتے ہیں،خریف سال میں ایک ہی بار آتی ہے یعنی ایسے گہرے گڑھے میں پھینکتا ہے کہ وہ حاکم ظالم کنارہ سے گر کر چالیس سال میں اس کی تہ تک پہنچتا ہے۔خدا کی پناہ! اور اگر حاکم عادل ہے تو اس کے متعلق ارشاد ہوتا ہے کہ اسے جنت میں پہنچادے تو اسے اعلیٰ مقام پر پہنچادیا جاتا ہے،پہلے معنے زیادہ ظاہر ہیں کہ گردن پکڑنا ظالم ہی کے لیے ہوگا، عادل حاکم تو نور کے منبر پر ہوں گے جیساکہ پہلےگزرچکا۔

3740 -[10]

وَعَنْ عَائِشَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَيَأْتِيَنَّ عَلَى الْقَاضِي الْعَدْلِ يومُ القيامةِ يَتَمَنَّى أَنَّهُ لَمْ يَقْضِ بَيْنَ اثْنَيْنِ فِي تَمْرَة قطّ» . رَوَاهُ أَحْمد

روایت ہے حضرت عائشہ سے وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں کہ عادل قاضی پر قیامت کے دن وہ وقت آئے گا ۱؎ کہ وہ آرزو کرے گا کہ اس نے کبھی بھی دو شخصوں کے درمیان ایک چھوہارے کے بارے میں فیصلہ نہ کیا ہوتا ۲؎(احمد)

۱؎  یوم القیامۃ یا تو لیاتین کا فاعل ہے اور یوم مرفوع اور یتمنی حال یعنی عادل حاکم پر قیامت کا دن اس حال میں آئے گا کہ وہ حاکم یہ آرزو کرے گا۔یا لیاتین کا فاعل پوشیدہ ہے وقت یا بلاء و آفۃ اور یوم القیامۃ ظرف ہے منصوب اور یتمنی اس پوشیدہ فاعل کا حال یعنی قیامت کے دن عادل حاکم پر ایسی ساعت یا آفت آجائے گی کہ وہ یہ آرزو کرے گا،مشکوۃ شریف کے بعض نسخوں میں یوم القیامۃ سے پہلے ساعۃہے۔یہ گھڑی قیامت کا اول وقت ہوگا جب کہ حضرات انبیاء کرام نفسی نفسی فرمائیں گے جب حق تعالٰی کے عدل کا ظہور ہوگا،پھر شفاعت کا دروازہ جب حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے ہاتھ سے کھل جائے گا تب رب تعالٰی کے فضل کے ظہور کا وقت ہوگا،جب چھوٹے بچے فوت شدہ بھی نازکرکے اپنے ماں باپ کی شفاعت کے لیے رب تعالٰی سے جھگڑیں گے، عادل کا ذکر مبالغہ کے لیے ہے کہ جب عادل اور منصف حاکموں کے خوف کا یہ حال ہوگا تو ظالم حکام کا کیا پوچھتے ہو،ان کا حال تو بیان میں آسکتا ہی نہیں۔

۲؎ عادل حکام کی یہ آرزو اس الجھاوے اور درازی حساب کی وجہ سے ہوگی جو انہیں عدل و حکومت کے حساب دینے میں پیش آئے گی، وہ دیکھیں گے کہ دوسرے لوگ معمولی حساب دے کر جنت کو چلے گئے ہم ابھی حساب میں ہی الجھے ہوئے ہیں،جیسے حدیث شریف میں ہے کہ میری امت کے اولیاء پرگزشتہ انبیاء کرام رشک کریں گے یعنی ان کی بے فکری آزادی دیکھ کر جیسے غریبوں کی آزادانہ زندگی دیکھ کر بادشاہ رشک کرے ،قرآن کریم نے فرمایا:"اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللہِ لَاخَوْفٌ عَلَیۡہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُوۡنَ"یہاں انبیاء اﷲ نہ ارشاد ہوا کیوں،اس لیے قیامت کے دن رنج و فکر و خوف سے آزادی صرف اولیاءاﷲ کو حاصل ہوگی،رہے حضرات انبیاء کرام انہیں غم جہان ہوگا یعنی ساری امت کی فکر اور ہم جیسے گنہگاروں کو غم جان لینے یعنی اپنی فکر۔خیال رہے کہ یہ فرمان عالی ان عادل

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن