دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

3716 -[56]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:«تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ رَأْسِ السَّبْعِينَ وَإِمَارَةِ الصِّبْيَانِ». رَوَى الْأَحَادِيثَ السِّتَّةَ أَحْمَدُ وَرَوَى الْبَيْهَقِيُّ حَدِيثَ مُعَاوِيَةَ فِي «دَلَائِلِ النُّبُوَّة»

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے ستر کی ابتداء ۱؎  اور لونڈوں کی سلطنت سے اﷲ کی پناہ مانگو ۲؎ ان چھ حدیثوں کو احمد نے روایت کیا اور حدیث امیر معاویہ کو بیہقی نے دلائل النبوۃ میں نقل فرمایا ۳؎

۱؎  ظاہر یہ ہے کہ ستر کا عدد وقت ہجرت سے ہے اور ہوسکتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات کے وقت سے ہو اس فرمان عالی کے وقت سے،پہلے معنے زیادہ ظاہر ہیں اور ستر سے مراد ستر کے عشرہ کی ابتداء ہے یعنی    ۶۰ھ؁ سے یہ زمانہ شروع ہوجاتا ہے۔چنانچہ ا میرمعاویہ کی وفات     ۶۰ھ؁ میں ہے،اسی سال یزید تخت نشین ہوا۔ (ازمرقات)حضرت ابوہریرہ دعا مانگا کرتے تھے کہ الٰہی میں    ۶۰ھ؁  سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔چنانچہ آپ کی وفات    ۵۹ھ؁ میں ہوئی،     ۶۰ھ؁ بڑا ہی خطرناک ثابت ہوا کہ ستر کے عشرہ کی ابتداء یہاں سے ہوئی۔(اشعہ)

۲؎  ان لونڈوں سے مراد قریش کے نو عمر بادشاہ ہیں جیسے یزید ابن معاویہ اور حکم کی اولاد۔ایک بار نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے خواب میں حکم کے لونڈوں کو اپنے منبر کے پاس بندروں کی طرح کھیلتے دیکھا تو  آپ بہت مغموم ہوئے،بعض مفسرین نے اس آیت کریمہ "وَمَا جَعَلْنَا الرُّءۡیَا الَّتِیۡۤ اَرَیۡنٰکَ اِلَّا فِتْنَۃً لِّلنَّاسِ"کی تفسیر اسی خواب سے کی ہے۔(مرقات)

۳؎  ابن عساکر نے بسند ضعیف حضرت عبداﷲ ابن عباس سے روایت کی کہ ایک بار میں اور حضرت ابوبکر و عمر اور عثمان و معاویہ حضور کی خدمت میں تھے کہ حضرت علی آگئے رضی اللہ عنہم،تو حضور نے جناب معاویہ سے فرمایا کہ کیا تم علی سے محبت کرتے ہو، عرض کیا ہاں فرمایا تمہاری ان کی جنگ ہوگی،عرض کیا کہ جنگ کے بعد کیا ہوگا،فرمایا رب کی طرف سے معافی ورضا تو آپ نے فرمایا رضینا بقضاء اﷲ،اس کے متعلق یہ آیت کریمہ نازل ہوئی"وَلَوْ شَآءَ اللہُ مَا اقْتَتَلُوۡا"الایہ۔(مرقات)

3717 -[57]

وَعَنْ يَحْيَى بْنِ هَاشِمٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَمَا تَكُونُونَ كَذَلِك يُؤمر عَلَيْكُم»

روایت ہے حضرت یحیی ابن ہاشم سے وہ یونس ابن ابی اسحق سے وہ اپنے والد سے راوی ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جیسے تم ہو گے ویسے ہی حکام تم پر حاکم بنائے جائیں گے ۲؎

۱؎  یحیی اور یونس کے حالات معلوم نہ ہوسکے،ابواسحق کا نام عمرو ابن عبداﷲ سبعی ہمدانی کوفی ہے،تابعین میں سے ہیں،حضرت علی،ابن عباس،براء ابن عازب اور زید ابن ارقم صحابہ سے ملاقات کی لہذا آپ تابعی ہیں، خلافت عثمانی میں پیدا ہوئے،   ۱۲۰ھ؁  میں وفات پائی،آپ کے بیٹے یونس،حفیدہ سفیان ہیں پچانوے یا چھیانوے سال کی عمر ہوئی۔(مرقات و اشعہ)

۲؎  یعنی جیسے تمہارے اعمال ہوں گے ویسے تم پر بادشاہ و حکام مقرر ہوں گے،تم اﷲ کے مطیع ہوتم پر حکام رحمدل منصف ہوں گے،تم رب کی اطاعت سے منہ موڑو گے تو تم پر ظالم و جابر بادشاہ و حکام مسلط ہوں گے، شیخ سعدی نے کیا خوب فرمایا۔شعر

چوخواہد کہ ویراں کند عالمے                     نہد ملک درپنجہ ظالمے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن