30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ڈھونڈھا ہی کریں صدر قیامت کے سپاہی وہ کس کو ملے جو تیرے دامن میں چھپا ہو
۳؎ یعنی یہ سلطنت کیسے ہوگی،کیا کرے گی اور کب ہوگی اور اس کا انجام کیا ہوگا۔
۴؎ ظالم،جھوٹے،بے عقل جیسے یزید ابن معاویہ،حجاج ابن یوسف وغیرہم،اس میں حضرات خلفاء راشدین داخل نہیں ورنہ پھر حضرت علی بھی اسی وعید میں داخل ہوں گے جو آگے آرہی ہے خود حضرت کعب ابن عجرہ نے بھی یہ خلافتیں پائیں اور ان کی حمایت کی،بہرحال جو ہم نے عرض کیا وہ ہی درست ہے۔
۵؎ یعنی وہ مجھ سے بےتعلق ہیں اور میں ان سے بیزار ہوں۔اﷲ کی پناہ!خیال رہے کہ ظلم پر مدد کرنے کی کئی صورتیں ہیں:ان ظالموں کو ظلم کی رغبت دینا،ان کے ظلمی قانون کو رائج کرنا،ان کے ظلم میں ان کا ہاتھ بٹانا،ان کے ظلم کی حمایت کرنا یہ کہنا کہ یہ احکام حق ہیں،غرضکہ اس میں بہت وسعت ہے۔کسی درزی نے حضرت سفیان ثوری سے پوچھا کہ ظالم حکام کے کپڑے سینا کیسا تو آپ نے فرمایا کہ جو ظالم سلطان کے کپڑے سینے کے لیے درزی کے ہاتھ سوئی فروخت کرے وہ اس آیۃ کریمہ میں داخل ہے "وَلَا تَرْکَنُوۡۤا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا"الایہ۔(مرقات)
۶؎ یعنی حوض کوثر پر جو جنت میں ہے یا اس کی نہر پر جو میدان محشر میں ہے جہاں حضور کی امت پانی پی کر حشر کی پیاس بجھائے گی مطلب یہ ہے کہ فائزین کے ساتھ نہ پہنچیں گے۔
۷؎ خلاصہ یہ ہے کہ ان ظالموں سے قریب ہونا مجھ سے دور ہونا ہے اور ان سے دور ہونا مجھ سے قریب ہونا ہے۔حضرت عبداﷲ ابن مسعود فرماتے ہیں کہ جو ظالم کے ظالمانہ حکم سے راضی ہو اگرچہ اس ظالم سے غائب ہو مگر وہ حاضر ہے اور آپ نے یہ ہی آیت پڑھی"وَلَا تَرْکَنُوۡۤ"الایہ۔
|
3701 -[41] وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ سَكَنَ الْبَادِيَةَ جَفَا وَمَنِ اتَّبَعَ الصَّيْدَ غَفَلَ وَمَنْ أَتَى السُّلْطَانَ افْتُتِنَ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ: «مَنْ لَزِمَ السُّلْطَانَ افْتُتِنَ وَمَا ازْدَادَ عَبْدٌ مِنَ السُّلْطَانِ دُنُوًّا إِلَّا ازْدَادَ من اللَّهِ بُعداً» |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں جو بن باسی ہوا وہ سخت دل ہوگیا ۱؎ جو شکار کے پیچھے رہا وہ غافل ہوگیا ۲؎ جو بادشاہ کے پاس پہنچا وہ فتنہ میں پڑا۳؎(احمد،ترمذی، نسائی)اور ابوداؤد کی روایت میں یوں ہے جو بادشاہ سے چمٹ گیا۴؎ وہ فتنہ میں پڑگیا اور نہیں بڑھاتا کوئی بندہ بادشاہ سے قرب مگر بڑھا لیتا ہے اﷲ سے دوری ۵؎ |
۱؎ یعنی دیہات کے باشندے اکثر سخت دل ہوتے ہیں،رب تعالٰی فرماتاہے:"اَلۡاَعْرَابُ اَشَدُّ کُفْرًا وَّ نِفَاقًا وَّ اَجْدَرُ اَلَّا یَعْلَمُوۡا"۔ کیونکہ انہیں علم کی روشنی علماء کی صحبت نہیں نصیب ہوتی لہذا خود عالم دین جو دیہات میں رہیں اور وہ دیہات والے جو علماء سے تعلق رکھیں اور شہر میں آجاتے رہیں وہ اس حکم سے خارج ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع