30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
3699 -[39] وَعَنْ غَالِبٍ الْقَطَّانِ عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «إِن العرافة حق ولابد لِلنَّاسِ مِنْ عُرَفَاءَ وَلَكِنَّ الْعُرْفَاءَ فِي النَّارِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے غالب قطان سے ۱؎ وہ ایک صاحب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے ۲؎ راوی فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ سرداری حق ہے۳؎ اور لوگوں کو سرداروں کی ضرورت ہے لیکن سردار ہوں گے آگ میں ۴؎(ابوداؤد) |
۱؎ آپ تابعین میں سے ہیں،آپ غالب ابن ابی غیلان ابن خطاف قطان بصری ہیں،ثقہ ہیں،خواجہ حسن بصری اور سعید ابن جبیر کے شاگرد ہیں۔
۲؎ یہ صاحب اور انکے والد تو مجہول ہیں خبر نہیں کون ہیں ان کے دادا اگرچہ مجہول ہیں مگر صحابی ہیں،چونکہ سارے صحابہ عادل ہیں اس لیے انکا نام معلوم نہ ہونا مضر نہیں۔
۳؎ یہاں حق بمعنی ضروری و لازم ہے یعنی ملک،قوم اسلام کو بادشاہ حکام کی ضرورت ہے کہ ان سے دین بھی قائم ہے دنیا بھی برقرار۔
۴؎ یعنی عمومًا سردار ہیں دوزخی کہ اکثر لوگ حکومت پاکر ظلم و تعدی کرتے ہیں لہذا جسے سردار بننا پڑجائے وہ بہت احتیاط سے کام کرے کہ تلوار کی دھار پر ہے۔
|
3700 -[40] وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أُعِيذُكَ بِاللَّهِ مِنْ إِمَارَةِ السُّفَهَاءِ» . قَالَ: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «أُمَرَاءُ سَيَكُونُونَ مِنْ بَعْدِي مَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسُوا مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُمْ وَلَنْ يَرِدُوا عليَّ الحوضَ وَمَنْ لَمْ يَدْخُلْ عَلَيْهِمْ وَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَأُولَئِكَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُمْ وَأُولَئِكَ يَرِدُونَ عَلَيَّ الْحَوْضَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيّ |
روایت ہے حضرت کعب ابن عجرہ سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ مجھ سے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا میں احمقوں کی سلطنت سے تم کو اﷲ کی پناہ میں دیتا ہوں ۲؎ انہوں نے عرض کیا یارسول اﷲ وہ کیا چیز ہے۳؎ فرمایا کچھ سلاطین میرے بعد ہوں گے ۴؎ جو ان کے پاس گیا ان کے جھوٹ کو سچ کہا اور ظلم پر ان کی مدد کی تونہ وہ مجھ سے ہے اور نہ ہی میں ان سے ۵؎ اور وہ حوض پر میرے پاس ہرگز نہ پہنچیں گے ۶؎ اور جو ان کے پاس نہ گیا اور نہ سچ کہا ان کے جھوٹ کو اور نہ ان کی ظلم پر مدد کی تو وہ میرے ہی ہیں اور میں ان کا ہوں اور وہ حوض پر میرے پاس پہنچیں گے ۷؎(ترمذی،نسائی) |
۱؎ عجرہ عین اور جیم کے پیش اور ر کے فتحہ سے ہے،آپ صحابی ہیں،انصار کے حلیف ہیں،بعض نے کہا انصار سے ہیں،بیعۃ الرضوان میں شریک ہوئے۔آپ کے اسلام کا واقعہ یہ ہوا کہ آپ کا ایک بت تھا جس کی آپ پرستش کرتے تھے،حضرت عبادہ ابن صامت سے آپ کی بڑی پرانی دوستی تھی،ایک دن حضرت عبادہ ان سے ملنے گئے جب ان کے گھر سے نکلے تو چپکے سے اس بت کے ٹکڑے کر ڈالے جب آپ نے اپنے بت کی یہ حالت دیکھی تو قریب تھا کہ حضرت عبادہ سے الجھ پڑیں مگر دل سے آواز آئی کہ اے کعب اگر بت میں خدائی ہوتی تو اپنے کو بچالیتا،جو اپنی مدد خود نہ کرسکا وہ تیری مدد کیا کرے گا اسی وقت مسلمان ہوگئے۔(اشعہ)آخر میں کوفہ میں قیام رہا مگر مدینہ منورہ میں وفات پائی،پچھتر سال عمر ہوئی، ۵۱ھ میں وصال ہوا،مدینہ منورہ میں دفن ہوئے۔(مرقات)
۲؎ سفہاء جمع ہے سفیہ کی اور سفیہ بنا ہے سفہ سے بمعنی خفت و ہلکا پن،سفیہ کے معنے ہیں ہلکی عقل والا یعنی کم عقل یعنی تم کو اﷲ کی امان میں دیتا ہوں اس سے کہ تم پر احمق بادشاہوں کا داؤ چلے یا اس لیے کہ تم ان کی طرف مائل ہو۔اس میں اشارۃً فرمایا گیا کہ تم نا اہل بادشاہوں کا زمانہ پاؤ گے مگر ان شاءاﷲ ان کے شر سے محفوظ رہو گے،جسے حضور اپنے دامن میں چھپالیں اس کا کوئی کیا بگاڑے۔شعر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع