دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

فرشتے بعض اولیاء محفوظ ہیں۔معصوم وہ جو گناہ نہ کرسکے محفوظ وہ جو گناہ نہ کرے،یہاں معصوم لغوی معنے میں ہے جو محفوظ کو بھی شامل ہے۔ہاروت و ماروت فرشتوں سے گناہ اس لیے ہوا کہ ان میں عارضی طور پر بشریت شامل کردی گئی تھی لہذا ان کے واقعہ سے فرشتوں کی عصمت پر اعتراض نہیں ہوسکتا،رب تعالٰی فرشتوں کے متعلق فرماتا ہے"لَا یَعْصُوۡنَ اللہَ مَاۤ اَمَرَہُمْ وَ یَفْعَلُوۡنَ مَا یُؤْمَرُوۡنَ"۔اس کی نفیس تحقیق ہماری کتاب تفسیر نعیمی کلاں پارہ اول میں دیکھئے۔

3692 -[32]

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَنْزِلَةِ صاحبِ الشُّرَطِ منَ الأميرِ. رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ قیس ابن سعد ۱؎ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے ایسے تھے جیسے امیر کے پولیس والے ۲؎(بخاری)

۱؎ قیس ابن سعد ابن عبادہ انصاری،خزرجی بڑے مشہور صحابی ہیں صاحب کرم ذہین فطین معاملہ شناس انتظام میں یکتا،دراز قد بھاری بھرکم تھے،خلافت حیدری میں آپ کی طرف سے مصر کے حاکم رہے،    ۶۰ھ؁ میں مدینہ منورہ میں شہید کیے گئے۔(اکمال)

۲؎ شرط شین کے ضمہ سے بمعنی علامت و نشان۔سپاہی اور حاکم کے احکام نافذ کرنے والے کو شرطی اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ بادشاہ کی نشانی ہوتا ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم احکام نافذ کرتے تھے اور قیس ابن سعد احکام رسول جاری فرماتے تھے قید کرنا فیصلہ سنانا وغیرہ وغیرہ۔معلوم ہوا کہ سلطان کے ماتحت ایسے لوگوں کا ہونا سنت ہے جو شاہی فرمان جاری کرے۔

3693 -[33]

وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: لَمَّا بَلَغَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ أَهْلَ فَارِسَ قَدْ مَلَّكُوا عَلَيْهِمْ بِنْتَ كِسْرَى قَالَ: «لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَهُمُ امْرَأَةً» . رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت ابوبکرہ سے فرماتے ہیں کہ جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو خبر پہنچی کہ فارس والوں نے اپنا بادشاہ کسریٰ کی بیٹی کو بنالیا ۱؎ تو فرمایا وہ قوم کبھی کامیاب نہ ہوگی(ہمیشہ ناکام نامراد رہے گی)جنہوں نے اپنے کام کا حاکم عورت کو بنایا ۲؎ (بخاری)

۱؎ کسریٰ شاہ فارس کا لقب تھا،قصیر شاہ روم کا،عزیز شاہ مصر کا،تبع شاہ یمن کا،کسریٰ معرب ہے خسرو سے بمعنی بڑے ملک والا یعنی حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ شاہ فارس فوت ہوگیا تو فارسی لوگوں نے اس کی بیٹی کو بادشاہ بنالیا۔

۲؎ یعنی جس قوم کی سلطان یا حاکم عورت ہو وہ قوم ناکام نامراد رہے گی،یہاں اشعہ نے فرمایا کہ عورت ولایت اور امارت کے لائق نہیں۔مرقات نے فرمایا کہ عورت امام یا قاضی نہیں ہوسکتی کیونکہ یہ عہدے کامل عقل اور آزادی چاہتے ہیں،عورت ناقص العقل بھی ہے اور گھر میں مقید بھی۔خیال رہے کہ احناف کے نزدیک جن چیزوں میں عورت کی گواہی درست ہے ان میں عورت کی قضاءبھی درست ہے۔قضاء سے مراد پنچ ہے نہ کہ حج یعنی عورت خاص شخصوں کی پنچ بن سکتی ہے وہ ناقص کہ جہاں اس کی گواہی درست نہیں وہاں وہ پنچ نہیں بن سکتی لہذا احناف کا یہ مسئلہ اس حدیث کے خلاف نہیں۔۱۳۸۴ھ؁  یعنی ۱۹۶۵ء؁  کے جنوری کے پاکستانی صدر کے انتخاب میں اس حدیث کا معجزہ دیکھا گیا کہ یہاں تمام وہابی روافض وغیرہ بدمذہبوں نے ایک عورت کو صدرات پاکستان کے لیے کھڑا کیا اور ان تمام جماعتوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگادیا صرف اہل سنت اس کے خلاف رہے،اہل سنت کی دلیل یہ ہی حدیث

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن