دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۳؎ عمیہ بروزن غنیہ بھی آتا ہے غین کے پیش نون کے سکون سے اور عمّیۃ بھی آتا ہے عین کے کسرہ میم کے شد اور کسرہ سے ی  کے شد سے،یہ لفظ عمی سے بنا بمعنی اندھا پن اس سے مراد وہ بلوہ یا جنگ ہے جس کی وجہ معلوم نہ ہو،کوئی شخص صرف اپنی قوم اپنے دھڑے کی حمایت میں مسلمانوں کے دوسرے دھڑے سے لڑے جیسا کہ آج کل عام دیہاتی پارٹیوں میں دیکھا جاتا ہے۔

۴؎ عصبیۃ مفعول لہٗ ہے یغضب اور یدعو کا یعنی حق و باطل کی تمیز کیے بغیر خود بھی اس اندھا دھند لڑائی میں شریک ہوجاتا ہے اور اپنے دھڑے کے دوسرے آدمیوں کو بھی بلاکر جنگ میں شریک کرتا ہے،عصیبت کے معنی ہیں ظلم پر اپنی قوم کی مددکرنا عصبہ سے بنا بمعنی وارث یا قوم۔

۵؎ یعنی ایسی موت مسلمانوں کی سی نہیں کفار کی سی ہے کافر قوم،ملک،مال وغیرہ کے لیے لڑتے ہیں مگر مؤمن کی لڑائی صرف اﷲ کے لیے چاہیے یہ لڑائی بھی عبادت ہے۔

جنگ شاہاں فتنہ و غارتگری است             جنگ مؤمن سنت پیغمبری است

قومیت کی جنگ فساد ہے للہیت کی جنگ جہاد،اسلام نے ہم کو جینا مرنا سب کچھ سکھایا۔

۶؎ اس جملہ کی دو شرطیں ہیں:ایک یہ کہ امتی سے مراد امت اجابۃ یعنی مسلمان ہیں اور نیک سے مراد صالح آدمی ہیں اور فاجر سے مراد گنہگار مسلمان ہیں یعنی ہر نیک و بدمسلمان جو قتل کرے۔دوسرے یہ کہ امتی سے مراد امت دعوت ہے یعنی ہر آدمی کافر ہو یا مؤمن اور برّھا سے مراد مسلمان ہوں اور فاجرھا سے مراد کافر ہو،مرقات نے یہ دونوں شرحیں کیں۔

۷؎ اگر گزشتہ جملہ کی پہلی تفسیر کی جائے تو یہ علیٰحدہ مستقل حکم ہے اور اگر دوسری شرح کی جائے تو یہ جملہ اس کی شرح ہے،عہد والے سے مراد یا ذمی کفار ہیں یا مستامن کفار۔

۸؎ یعنی وہ میری امت سے نہیں یا میرے طریقہ سے نہیں اور میں اس کے معاون و مددگاروں سےنہیں یا وہ مجھ سے قریب نہیں میں اس سے قریب نہیں،یہ کلمہ انتہائی غضب کا ہے۔

3670 -[10]

وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «خِيَارُ أئمتكم الَّذين يحبونهم وَيُحِبُّونَكُمْ وَتُصَلُّونَ عَلَيْهِمْ وَيُصَلُّونَ عَلَيْكُمْ وَشِرَارُ أَئِمَّتِكُمُ الَّذِي تبغضونهم ويبغضونكم وتلعنوهم ويلعنوكم» قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلَا نُنَابِذُهُمْ عِنْدَ ذَلِكَ؟ قَالَ: «لَا مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلَاةَ لَا مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلَاةَ أَلَا مَنْ وُلِّيَ عَلَيْهِ وَالٍ فَرَآهُ يَأْتِي شَيْئًا مِنْ مَعْصِيَةِ اللَّهِ فَلْيَكْرَهْ مَا يَأْتِي مِنْ مَعْصِيَةِ اللَّهِ وَلَا يَنْزِعَنَّ يَدًا مِنْ طَاعَةٍ» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت عوف ابن مالک اشجعی سے وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی کہ فرمایا کہ تمہارے بہترین حکام وہ ہیں جو تم سے محبت کریں اور تم ان سے محبت کرو تم انہیں دعائیں دو وہ تمہیں دعائیں دیں ۱؎ اور تمہارے بدترین حکام وہ ہیں کہ تم ان سے نفرت کرو وہ تم سے نفرت کریں تم ان پر پھٹکارکرو۲؎ وہ تم پر لعنت کریں فرماتے ہیں ہم نے عرض کیا یارسول اﷲ کیا ہم اس وقت ان کو پھینک دیں۳؎ فرمایا نہیں جب تک کہ وہ تم میں نماز قائم کریں۴؎ نہیں جب تک کہ وہ تم میں نماز قائم کریں، خبردار جس پر کوئی امیر والی ہو پھر اس میں اﷲ کے گناہوں میں سے کچھ دیکھے تو جو کچھ وہ اﷲ کا گناہ کرتا ہے اسے تو ناپسندکرے ۵؎ اور اس کی اطاعت سے ہاتھ نہ کھینچے ۶؎(مسلم)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن